• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آنجہانی مرزا قادیانی کے نبوت کے 12 جھوٹے دعوے

ذیشان شبیر

رکن ختم نبوت فورم
تحریر :۔ رانا ذیشان چشتیاں
عنوان:۔ مرزا قادیانی کے 12 جھوٹے دعوے
نوٹ :۔ اس تحریر میں جتنی بھی قادیانی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں وہ تمام کتب بفضلہ تعالی بندہ عاجز کے پاس موجود ہیں اگر کوئی دوست حوالہ دیکھنا چاہتا ہے تو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے

محترم قارئین ! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ مرزا قادیانی ایک جھوٹا انسان تھا یوں کہنا غلط نا ہوگا کہ کذاب ابن کذاب تھا اس نے اپنی کتابوں میں مکمل مکاری عیاری کے ساتھ بہت کچھ لکھا اور اسی بات کا فائدہ اسکے فالوور اٹھاتے ہیں ،،،!!
بعض اوقات قادیانی مربی جب کسی کو ملتے ہیں تو کہتے ہیں جی مرزا صاحب نے تو " نبوت " کا دعوی ھی نہیں کیا کسی جگہ کہیں گے جی وہ تو " مجدد" تھے اور کسی کو " مثیل مسیح " یعنی جیسا بندہ دیکھا اسکے سامنے مرزا قادیانی کی وہی کتاب اٹھا کر حوالہ دے دیا جس سے سامنے والا پریشان ہوجاتا ھے کہ انکے بارے میں سن کیا رکھا تھا اور یہ کیا نکلے-
ان شاء اللہ‎ اس تحریر میں مرزا قادیانیوں کے جھوٹے دعووں کو کھول کھول کر بیان کیا جائے گا،،،!!!!

١- مرزا قادیانی نے سب سے پہلا دعویٰ مجدد ہونے کا کیا ،،،،،!!!

’’اور پھر جب تیرہویں صدی کا اخیر ہوا اور چودھویں صدی کا ظہور ہونے لگا تو خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجدد ہے‘‘۔ (کتاب البریہ، رخ 13 صفحہ 201 حاشہ)
٠٢- دوسرا دعویٰ محدث ہونے کا کیا (محدث جو اللہ سے کلام کرتا ہو )،،،،،!!!

٠٣- اس جھوٹے نے تیسرا دعویٰ محدیت کا کیا (کہ میں امام مہدی ہوں)،،،،،،!!!

’’وبشرني وقال ان المسیح الموعود الذی یرقبونہ والمہدي المسعود الذی ینتظرونہ ہو انت…خدا نے مجھے بشارت دی اورکہاکہ وہ مسیح موعود اور مہدی مسعود جس کا انتظار کرتے ہیں وہ تُو ہے‘‘۔ (تذکرہ ، صفحہ 209، چوتھا ایڈیشن) ۔

٠۴- مرزا قادیانی نے چوتھا دعویٰ کیا کہ میں مثلیتِ مسیح ہوں (میں مثلِ مسیح ہوں )،،،،،!!!

’یہ بات سچ ہے کہ اللہ جل شانہ کی وحی اورالہام سے میں نے مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ بھی میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ میرے بارے میں پہلے سے قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں خبر دی گئی ہے اور وعدہ دیا گیا ہے سو میں اسی الہام کی بنا ء پر اپنے تئیں وہ موعود مثیل سمجھتا ہوں جس کو دوسرے لوگ غلط فہمی سے مسیح موعود کہتے ہیں ، مجھے اس بات سے انکار بھی نہیں کہ میرے سوا کوئی اور مثیل مسیح بھی آنے والا ہو بلکہ ایک آنے والا تو میرے پر بھی ظاہر کیا گیا ہے جو میری ہی ذریت میں سے ہوگا ‘‘۔
(مجموعہ اشتہارات، جلد 1، صفحہ 177)

٠۵- مرزا قادیانی نے پانچواں دعویٰ عینِ مسیح ہونے کا کیا کہ (میں ہی مسیحِ معبود ہوں )،،،،!!!

’’… انا جعلناک المسیح بن مریم … ہم نے تجھے مسیح بن مریم بنایا ‘‘ ۔
(تذکرہ، صفحہ 149، چوتھا ایڈیشن ، نیز اسی طرح کا ایک اور الہام صفحہ 150 پر بھی ہے)

٠٦- مرزا قادیانی نے چھٹا دعویٰ کیا کہ میں عیسیٰ ابنِ مریم پر بھی افضل ہوں،،،،،!!!!

''ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے''

(دافع البلائ، صفحہ 20، مندرجہ روحانی خزائن جلد 18، صفحہ 240، از مرزا قادیانی)

٠٧- مرزا قادیانی نے ساتواں دعویٰ کیا کہ میں ظِلی نبی ہوں (مطلب میں نبی پاکﷺ کے سائے میں نبی بنا ہوں )،،،،،!!!

اس نکتہ کو یاد رکھو کہ میں رسول اور نبی نہیں ہوں یعنی باعتبار نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے ،اور میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کاملہ کے۔ میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمدی نبوت کاکامل انعکاس ہے اور میں کوئی علیحدہ شخص نبوت کا دعوٰی کرنے والا ہوتا تو خدا تعالیٰ میرا نام محمد ، احمد، مصطفی اور مجتبیٰ نہ رکھتا( نزول المسیح ص ۲ )

٠٨- مرزا نے آٹھواں دعویٰ کیا کہ میں بروزی نبی ہوں (بروزی کا مطلب ہے ظاہر ہونا ، اس نے کہا میں نیا نہیں ہوں وہی محمد مصطفیٰ ہوں اب ظاہر ہوگیا ہوں پھر سے،،،استغفراللہ)،،،،،،!!!

مجھے بروز ی صورت میں نبی و رسول بنایا ہے اور اس بناء پر خدا نے بار بار میرا نام نبی اللہ اور رسول اللہ رکھا مگر بروزی صورت میں میرا نفس درمیان میں نہیں بلکہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ہے اسی لحاظ سے میرا نام محمد او رحامد ہوا پس نبوت و رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں گئی محمد کی چیز محمد کے پاس ہی رہی ( نعوذ باللہ )
٠٩- مرزا نے نواں دعویٰ کیا کہ میں نبی ہوں مگر حقیقی نبی نہیں ہوں،،،،،!!!

١٠- اس نے دسواں دعویٰ کیا کہ میں حقیقی اور تشریحی نبی ہوں (مجھ پر احکام اور شریعت نازل ہوتی ہے )،،،،،!!!!

١١- مرزا قادیانی نے گیارہواں دعویٰ کیا کہ میں نے ختمِ نبوت کو نہیں توڑا ہے حضورﷺ خاتم النبیین ہیں ، میں وہی محمدﷺ ہوں اور پھر سے دنیا میں آگیا ہوں پہلے مکہ میں آئے تھے اب قادیان میں ،،،نعوزباللہ،،،معازاللہ)،،،،،!!!

پس مسیح موعود (مرزا غلام احمد ) خود محمد رسول اللہ ہے جو اشاعت اسلام کے لیے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے ۔ اس لیے ہم کو کسی نئے کلمہ کی ضرورت نہیں ہاں! اگر محمد رسول اللہ کی جگہ کوئی اور آتا تو ضرورت پیش آتی ۔ (کلمہ الفصل صفحہ ١٥٨مصنفہ مرزا بشیر احمد ایڈیشن اول )

١٢- مرزا قادیانی نے بارہواں دعویٰ کیا کہ میں نبی پاکﷺ سے بھی افضل ہوں ،،استغفراللہ،،معازاللہ،،،،،!!!

آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تین ہزار معجزات ہیں ۔ (تحفہ گولڑویہ صفحہ ٦٧مصنفہ مرزا غلام احمد قادیانی ) میرے معجزات کی تعداد دس لاکھ ہے۔ (براہین احمدیہ صفحہ ٥٧ مصنفہ مرزا غلام احمد قادیانی )
#شانیات
 
Top