• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ازالہ اوہام میں مرزا غلام احمد قادیانی کا ایک چیلنج

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
2a4s58o.jpg

مرزا غلام احمد قادیانی کے اس چیلنج کے جواب میں مولوی محمد حسین بٹالوی نے اپنے ماہوار رسالہ اشاعتہ السنہ ،جلد 14ص50میں لکھا
"قادیانی صاحب!پہلے آپ خود ہی اپنا کوئی نشان دکھائیں کسی کوڑھی کو اچھا کر دیں،یا کسی کانے کو دوسری آنکھ دے دیں ،یا لکڑی کو سانپ بنا دیں ،یا آسمان سے من و سلویٰ یا مائدہ اتروائیں ،یا جلتی آگ میں کود پڑیں اور بچ جائیں۔یا کسی خشک درخت کو ہرا کر دکھائیںیا ایسا ہی کوئی اور نشان جو انبیا، اور اولیا، سے ظاہر ہوا ہو اور اگر یہ عذر ہو کہ ایسے نشان دکھاناقانون قدرت کے خلاف ہے چناچہ حال ہی میں آپ نے جموں کے مشہور ڈاکٹر صاحب کو یہی جواب دے کر ٹلایا ہے تو یہ عذر فضول اور گریز کا ایک حیلہ ہے۔
یہ عذر انہیں لوگوں کے سامنے چل سکتا ہے جو اپنے خیالی نیچریا قانون قدرت کے پھندے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مسلمان ایسے عذروں کو تارعنکبوت سے بھی زیادہ کمزور جانتے ہیں۔آپ اس کے تصفیہ کے لئے پہلے ہم سے بحث کر لیں۔اگرہم نے آپ پر ثابت کر دیا کہ ایسے نشان دکھانا قانون قدرت کے خلاف نہیں اور اس کا ثبوت آپ ہی کی کتابوں سے نکال دیا توپھر آپ کو ایسے نشان دکھانا لازم ہو گا\"
اس اعلان کے شائع ہونے پر مرزائی درودیوار پر سناٹا چھا گیا ۔مرزا غلام احمد قادیانی نے اس پر خاموشی میں ہی عافیت سمجھی۔

قادیانی چیلنج کا کلہّ توڑ جواب
کسی صاحب نے ازالہ اوہام میں مرزا جی کا یہ چیلنج پڑھ کر ایک صوفی صاحب کو جا دکھایا انہوں نے کہا مولوی محمد حسین بٹالوی کو لکھ دو کہ وہ اشاعتہ السنہ میں شائع کر دیں کہ
اگر مرزا کو درگاہ خداوندی میں اپنے قبول ہونے اور علمائے اسلام کے مردود ہونے کا زعم ہے تو اس کو واجب ہے کہ کوئی ایسی کرامت دکھائے جو اس کے دعوی کی مصدق ہو۔
کرامت ایسی ہونی چاہئے کہ جس کو روئے زمین کے ذی علم اور طبعی و فلاسفر بھی کرامت تسلیم کر لیں اور دکھانے سے پہلے یہ ضروری شرط کہ اس کے جزوی وکلی حالات ایسی وضاحت سے مشتہر کئے جائیں کہ عام وخاص ،جاہل وعالم ہر شخص اس کی کیفیت اور صورت واقعہ اچھی طرح سمجھ لے۔حتیٰ کے سمجھنے اور دیکھنے میں اس کی کیفیت کے اندر کسی کو اختلاف نہ ہو ۔
اگر مرزا اس شرط کے ساتھ کوئی آسمانی نشان دس ہفتہ ہی میں دکھا دے تو اس کی نوازش ہو گی اور اگر اس میعاد کے اندر ایسی کرامت دکھانے سے عاجز آ جائے تو اسکے اعتراف عجز کے بعد انشا،اللہ العزیز میں وہی کرامت اور آسمان نشان جو مرزا طلب کرے گا دس کی بجائے پانچ ہفتوں میں دکھا دوں گا۔
مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے اسے اپنے رسالہ میں شائع کردیا اور اخیر میں لکھا
میں نے بالفعل صوفی صاحب کا نام قلم انداز کر دیا ہے ان کا نام اور پتہ اس وقت شائع کیا جائے گاجب قادیانی صاحب اس شرط سے نشان دکھلانا یا دیکھنا منظور کر کے کسی اخبار میں اس کا اعلان کر دیں گے اگرپہلے سے ان کا نام مشتہر کیا جائے تو قادیانی صاحب ان میں کسی قسم کی جرح نکال کر ٹال مٹول شروع کر دیں گے جیسے کہ ان کی قدیم عادت ہے ہم ان کی حکمت عملیوں سے واقف ہیں ۔

مرزا غلام احمد قادیانی اس کے جواب میں ٹس سے مس نہ ہوئے ان کے مرید خاص میرعباس علی لدھیانوی نے بھی مرزا جی کو بہت غیرت دلائی لیکن مرزا جی مقابلے میں نہ نکلے ۔
 
Top