• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تقریظ

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
تقریظ

حضرت مولانا مفتی افتخار الحسن صاحب کاندھلوی مدظلہ
خلیفہ حضرت اقدس شاہ عبد القادر صاحب رائپوری رحمۃ اللہ علیہ
قادیانیت، عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ایک بڑی سازش اور تعلیمات اسلام و تصریحات قرآنی کے خلاف ایک بغاوت ہے جس کا مقابلہ تمام مسلمانوں خصوصاً علمائے اسلام کی بنیادی ذمہ داری اور اہم مذہبی حق ہے۔ اسی ذمہ داری کا احساس اور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و سلم کے تعلق و نسبت کا اثر ہے کہ جس دن مرزا غلام احمد قادیانی نے لدھیانہ میں اپنی نبوت و مہدویت کا اعلان کیا اُسی دن سے اس کا تعاقب شروع ہو گیا تھا جو بفضلہِ تعالیٰ آج تک جاری ہے۔

مختلف علماء نے مختلف اسالیب میں قادیانیت اور مرزا غلام احمد قادیانی کی ذاتی زندگی، عادات و اخلاق ہر اک پرداد تحقیق دی اور ایسے ایسے پہلو اجاگر کئے کہ اگر قادیانیوں کو دین کی زرا بھی سمجھ ہوتی، قرآن مجید، احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم سے کچھ بھی تعلق اور آخرت کی رتی برابر فکر ہوتی تو وہ ان کتابوں کو پڑھ کر اور مرزا غلام احمد قادیانی کی ذاتی زندگی کی خامیوں، گندگیوں سے اس کے افعال و کردار کی ناپاکی اور اس کی تحریروں کی علمی بے حیثیتی، اختلافات، بے علمی اور زبان درازی سے آشنا ہو کر اسی وقت اسی لمحہ قادیانیت سے توبہ کر لیتے۔

اور ہوا بھی کہ بہت سے قادیانی بلکہ اس کے بڑے پرچارک اور پیشواؤں کی جب مرزا غلام احمد قادیانی کی کتابوں تک پہنچ ہوئی اور اُنہوں نے اس گمراہی اور ناپاکی کی دیکھا سمجھا جس میں وہ پڑے ہوئے تھے تو اُنہوں نے فوراً صاف صاف توبہ کی، اپنے اسلام کی تجدید کی اور قادیانیت کے مکر و فریب سے آزاد ہو گئے۔

اس موضوع پر مفید، عمدہ اور نہایت مدلل مگر ایسی آسان اور عام فہم کہ معمولی سمجھ اور لیاقت کا آدمی بھی پڑھ سن کر سمجھ لے اور مرزا غلام احمد قادیانی اور قادیانیت کی خرابی سے واقف ہو جائے۔ مولانا نور محمد صاحب کی وہ کتابیں جو انہوں نے قادیانیت کا اصلی چہرہ دکھانے کے لئے لکھی تھیں وہ کل پانچ کتابیں یہ ہیں۔

۱)کذبات مرزا ۲)مغلظات مرزا ۳)کفریات مرزا ۴)اختلافات مرزا ۵)کرشن قادیانی آریہ تھے یا عیسائی

مولانا نے یہ کتابیں دراصل نفسیاتی اصولوں کو سامنے رکھ کر مرتب فرمائی ہیں اور ان کتابوں کے ذریعہ مرزائی نبوت کے معیار کی پیمائش کی ہے۔

اب جو کوئی مرزا غلام احمد قادیانی کی کتابوں کے اقتباسات اور کلمات کی روشنی میں مرزا غلام احمد قادیانی کا چہرہ دیکھنا چاہے کہ جو شخص اس قدر بے پناہ جھوٹ بولتا ہو، گندی گالیاں بکتا ہو، جس کی تحریروں اور دعوؤں میں اس قدر تناقض ہو اور جو ایسے ایسے ناپاک الفاظ زبان و قلم سے نکالتا ہو اور جو ایسی ایسی کفر کی باتیں بکتا ہو وہ خدا کا فرستادہ تو بہت دور کی بات شریف انسانوں میں شمار کے لائق بھی نہیں ہو سکتا۔

مولانا نور محمد صاحب کی یہ کتابیں ستر پچہتر سال پہلے چھپی تھیں اور ان سے بہت فائدہ ہوا تھا اور جس مقصد کے لیے یہ کتابیں لکھی گئی تھیں اُن میں غیر معمولی کامیابی ہوئی تھی۔ مگر ادھر ایک عرصہ سے نایاب ہو گئی تھیں اور ضرورت تھی کہ ان کو دوبارہ کمپوزنگ اور کسی قدر تصحیح کے ساتھ شائع کر کے وقف عام کر دیا جائے۔

اللہ تعالیٰ مولانا شاہ عالم گورکھپوری کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ مولانا نے ان سب کتابوں کو پوری نظر ثانی کرکے اس کے حوالوں کا اصل کتابوں سے دوبارہ مقابلہ کرکے مرزا غلام احمد قادیانی کی تصانیف کے مجموعہ ”روحانی خزائن“ کے صفحات کا حوالہ دے دیا۔ یہ اس لیے ضروری تھا کہ اب مرزا غلام احمد قادیانی کی کتابوں کی پرانی طباعت کے نسخے بہت کم اور مشکل سے ملتے ہیں اور بعض دفعہ ان کے حوالوں سے قادیانی انکار بھی کر دیتے ہیں کیوں کہ یہ کتابیں کئی مرتبہ چھپی ہیں اور ان کے صفحات کی ترتیب الگ الگ ہیں مگر مرزا غلام احمد قادیانی کی طباعت ایک ہی ہے اور یہ ان کتابوں کا مستند مجموعہ ہے اور اس کے حوالوں سے انکار ممکن نہیں۔

میں اس نئی کاوش بلکہ بڑی دینی خدمت پر مولانا شاہ عالم صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور لوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے آمین۔


العبد افتخار الحسن غفرلہ
 
Top