• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت اور احادیث نبویہ حدیث نمبر 6

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت اور احادیث نبویہ حدیث نمبر 6
’’ عن انس بن مالک ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ ان الرسالۃ والنبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی ۰
ترمذی ص ۵۱ ج ۲‘ مسند احمد ص ۲۶۷ ج ۳‘‘
{حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ رسالت ونبوت ختم ہوچکی ہے۔ پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ نبی۔}
امام ترمذیؒ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے اور حافظ ابن کثیر ؒ فرماتےہیں کہ اس کو امام احمد ؒ نے مسند میں بھی روایت کیا ہے۔ حافظ ابن حجر ؒنے فتح الباری میں اس حدیث میں بروایت ابویعلی اتنا اضافہ نقل کیا ہے:
’’ ولکن بقیت المبشرات قالوا وما المبشرات قال رؤیا المسلمین جزء من اجزاء النبوۃ ۰
فتح الباری ص ۳۷۵ ج ۱۲‘‘
{لیکن مبشرات باقی رہ گئے ہیں۔ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا کہ مبشرات کیا ہیں؟ فرمایا مومن کا خواب جو نبوت کے اجزاء میں سے ایک جز ہے۔}
اس مضمون کی حدیث مندرجہ ذیل صحابہ کرام ؓ سے بھی مروی ہے:
۱…… حضرت ابوہریرہ ؓ (صحیح بخاری ص ۱۰۳۵ ج۲)
۲…… حضرت عائشہ ؓ (کنز العمال ص ۳۷۰ج۱۵ حدیث نمبر ۴۱۴۱۹ مجمع الزوائد ص ۱۷۲ ج ۷)
۳…… حضرت حذیفہ بن اسید ؓ (حوالہ بالا)
۴…… حضرت ابن عباس ؓ (صحیح مسلم ص ۱۹۱ ج ۱‘ سنن نسائی ص ۱۶۸ ‘ ابودائود ص ۱۲۷ ج ۱‘ ابن ماجہ ص ۲۷۸)
۵…… حضرت ام کرزالکعبیہ ؓ (ابن ماجہ ص ۲۷۸ ‘احمد ص ۳۸۱ ج ۶‘ فتح الباری ص ۳۷۵ ج ۱۲)
۶…… حضرت ابوالطفیل ؓ (مسند احمد ص ۴۵۴ ج ۵‘ مجمع الزوائد ص ۱۷۳ ج ۷)
 
Top