• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورۃ المائدہ آیت 3 اور قادیانی مذہب

اسامہ

رکن ختم نبوت فورم
اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا سورۃ المائدہ آیت 3 اور قادیانی تحریف کا جواب


از
محمد اسامہ حفیظ



آیت

اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا
آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیا ، تم پر اپنی نعمت پوری کردی ، اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر ( ہمیشہ کے لیے ) پسند کرلیا
سورۃ المائدہ آیت 3


قادیانی کہتے ہیں کہ دین جتنا کامل ہوتا ہے اللہ سے رابطہ اتنا زیادہ ہوتا ہے۔ ہمارا دین سب سے کامل ہے اس وجہ سے ہمارا رابطہ سب سے زیادہ ہے اور سب سے زیادہ رابطہ نبوت ہوتا ہے لہذا امت میں نبوت جاری ہے۔


جواب


آیت کا وہ مطلب نہیں جو قادیانی حضرات نے بتایا ہے اگر آیت کا وہ مطلب مان لیا جائے جو قادیانی بتا رہے ہیں تو امت کے ہر فرد کو نبی ماننا ہوگا (جو کہ قادیانی نہیں مانتے)۔ کیونکہ اس امت کے ہر فرد کا دین تو ایک ہی ہے اسلام اور وہ دین کامل ہے۔تو کیا ہر کوئی مرد، عورت،بچے وغیرہ نبی ہیں؟

جب کوئی چیز کامل اور تمام ہو جاتی ہے تو اس پر کسی جز کا اضافہ اور زیادتی ناممکن ہوجاتی ہے۔لہذا اگر کسی نبی کا آنا مانا جائے تو یہ دین کے کامل اور تمام ہونے کے خلاف ہے۔

مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ

تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے جس نے اپنی وحی کے ذریعے چند امر اور نہی بیان کیے اور اپنی امت کے لیے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب شریعت ہو گیا
(اربعین نمبر4 خزائن جلد 17 صفحہ 435)
اب ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ فضول گفتگو نہیں فرماتا اللہ اس سے پاک ہے۔اللہ جب بھی کسی کی طرف وحی فرمائے گا تو اس میں کچھ نہ کچھ امر اور نہی تو ضرور ہوگا جو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہونا اس آیت کے خلاف ہے۔
ہمارا اس آیت کا یہ معنی بیان کرنا اپنی طرف سے نہیں ہے بلکہ مجددین امت نے بھی اس کے یہی معنی کیے ہیں

ھذا اکبر نعم اللہ تعالیٰ علیٰ ھذہ الامة حیث اکمل اللہ تعالیٰ دینہم فلا یحتاجون الی دین غیرہ ولا الی نبی غیر نبیہم صلوة اللہ و سلامہ علیہ و لھذا جعلہ اللہ تعالیٰ خاتم الانبیاء
یہ خدا کی بڑی نعمت ہے کہ اس نے دین کامل کر دیا اور اب کسی نئے نبی اور جدید مذہب کی ضرورت نہیں رہی اور ہمارے رسول خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم بنا دئیے گئے۔
(تفسیر ابن کثیر جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 26)

اب ہم دیکھتے ہیں کہ مرزا صاحب اس آیت کی تفسیر میں کیا لکھتے ہیں

قرآن شریف جیسے کہ آیت (اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ) اور ( وَ لٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ) میں صریح نبوت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کر شکا ہے اور صریح الفاظ میں فرما چکا ہے کہ انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔
(تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 174)

عجیب بات ہے کہ "امت" اس آیت سے اجراء نبوت ثابت کر رہی ہے اور "نبی" اسی آیت سے ختم نبوت ثابت کر رہا ہے۔
 
Top