محمد عبد اللہ
رکن ختم نبوت فورم
ماشاءاللہ، آپ احباب مفید کام کر رہے ہیں۔ آپ کو جزا تو اللہ پاک کی ذات دے سکتی ہے ۔ معلوم نہیں، یہ لڑی اس کام کے لیے موزوں ہے بھی یا نہیں۔ بس، ایک دو غلطیاں دکھائی دیں تو سوچا کہ اس طرح توجہ دلا دی جائے۔ جب اس لنک پر کلک کریں تو کم از کم دو غلطیاں دکھائی دیتی ہیں جو کہ اس زبردست فورم پر سجتی نہیں ہیں، اس لیے انہیں دور کر دیا جائے تو مناسب ہے۔ ٹیب 'اردو چٹ روم' کو 'اردو چیٹ روم' سے بدل دیا جائے تو کیا ہی بہتر ہو۔ اسی طرح انتہائی ضروری بات والے اعلان میں لفظ شئر کو شیئر کر دیا جائے۔