• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

منصف مزاج قادیانیوں سے چند سوالات (پارٹ 1)

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
منصف مزاج قادیانیوں سے چند سوالات (پارٹ 1)
تحریر :۔ عبید اللہ لطیف
سوال نمبر ( 1)
آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب ازالہ اوہام میں رقمطراز ہے کہ
'' تیسویں یہ ہے اوترقیٰ فی السمآء ۔۔۔۔۔۔۔ قل سبحان ربی ھل کنت الا بشر اً رسولاَ یعنی کفار کہتے ہیں کہ تو آسمان پر چڑھ کر ہمیں دکھلا تب ہم ایمان لے آویں گے ۔'' (ازالہ اوہام صفحہ 337 مندرجہ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 437)
قادیانی دوستو ! قطع نظر اس بات کے کہ مرزاقادیانی کا اس آیت سے وفات مسیح پر استدلال درست ہے یا غلط ہم یہاں پر مرزاقادیانی کے ایک اور جھوٹ اور معنوی تعریف سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں چنانچہ مرزاغلام احمد قادیانی کا بیٹا میاں بشیرالدین محمود جوکہ قادیانیوں کا دوسرا خلیفہ بھی تھا تفسیر صغیر میں اس آیت کا ترجمہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ
'' یا تیرا سونے کا گھر ہو یا تو آسمان پر چڑھ جائے اور ہم تیرے (آسمان پر) چڑھ جانے پر بھی ایمان نہیں لائیں گے ۔''
(سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر 94)
قادیانی دوستو ! اب فیصلے کا اختیار تمہارے پاس ہے جسے آپ لوگ مسیح موعود ،نبی، کرشن،امین الملک جے سنگھ بہادر ، اور معاذاللہ محمدرسول اللہﷺ قرار دیتے ہو اس آیت کے ترجمہ میں کہتا ہے کہ جب آپ آسمان پر چڑھ جاویں گے تب ہم ایمان لائیں گے ۔ جبکہ دوسری طرف آپ کا دوسرا خلیفہ اور مصلح موعود ترجمہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ آپ آسمان پر بھی چڑھ جاویں تب بھی ہم ایمان نہیں لائیں گے ۔ بتاؤ کہ آپ کس ترجمہ کو درست قرار دو گے اپنے مسیح موعود کا یا مصلح موعود گا ؟ لیکن ہمارے نزدیک تو تمہارے مسیح موعود کا ترجمہ غلط ہے ۔
سوال نمبر 2:۔ قادیانی دوستو ! انبیاء کی بیویاں امہات المومنین ہوتی ہیں ان کے نکاح نبی کی وفات کے بعد کسی سے بھی جئز نہیں ہوتے اور نہ ہی وہ کسی کی لونڈی بن اور کہلا سکتی ہیں ۔
تم لوگ کیسے مرزاقادیانی کے امتی ہو تمہارے خود ساختہ نبی کی بیوی اپنے آپ کو حکیم نورالدین جوکہ تمہارا پہلا خلیفہ تھا کی اپنے آپ کو لونڈی قرار دیتی ہے چنانچہ حکیم مولوی نوردین صاحب خود رقمطراز ہیں کہ
'' بیوی صاحبہ کے منہ سے بیسیوں مرتبہ میں نے سنا ہے کہ میں تو آپ کی لونڈی ہوں ۔''
(بحوالہ مرقات الیقین فی حیات نورالدین صفحہ 6)
یہا پر یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ بقول حکیم نوردین کے مرزاقادیانی کی بیوی نصرت بیگم اپنے آپ کو تو مولوی نوردین کی لونڈی قرار دے رہی ہے لیکن مولوی نوردین بھی تو قادیانی ام المومنین نصرت بیگم کو بیوی صاحبہ کہہ رہا ہے آخر کیوں؟
سوال نمبر 3:۔ آنجہانی مرزاغلام احمد قادیانی اپنی کتاب ازالہ اوہام میں رقمطراز ہے کہ
''صحیح مسلم میں جو یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح موعود جب آسمان سے اتریں گے تو ان کا لباس زرد رنگ کا ہو گا ۔''
(ازالہ اوہام صفحہ 42 مندرجہ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 142)
قادیانی دوستو ! ہے کوئی آپ میں مرد میدان جو مجھے صحیح مسلم کی کسی روایت میں حضرت مسیح علیہ السلام کے نزول کے بارے میں آسمان کا لفظ دکھا سکے ۔حقیقت تو یہ ہے کہ یہ مرزاقادیانی کا صریح جھوٹ ہے اور بقول اسی کے
''جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا ایک برابر ہے '' ( حقیقت الوحی صفحہ 215 مندرجہ رعحانی خزائن جلد 22)
 
Top