کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 21 ( قرآن مجید میں توفی کے ہر جگہ معنی موت ہی ہیں)
۲۱… ’’قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک جس جس جگہ توفی کا لفظ آیا ہے۔ ان تمام مقامات میں توفی کے معنی موت ہی لئے گئے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۴۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۲۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! یہ آپ کا صریح جھوٹ اور دھوکہ ہے۔کیا آپ نے قرآن شریف میں ’ ’وھو الذی یتوفکم باللیل [الأنعام: 60] ‘‘ نہیں پڑھا۔ اس کے معنی موت کے کون عقلمند کر سکتا ہے؟ اسی قسم کی کئی آیات ہیں جہاں موت کے معنی کرنے ناممکن ہیں۔