• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 44 ( مسیح امت محمدیہ میں سے ہوں گے یا نہیں؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 44 ( مسیح امت محمدیہ میں سے ہوں گے یا نہیں؟)

۴۴… ’’صاحب نبوت تامہ ہر گز امتی نہیں ہوسکتا اور جو شخص کامل طور پر رسول اﷲ کہلاتا ہے وہ کامل طور پر دوسرے نبی کا مطیع اور امتی ہو جانا نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کی رو سے بکلی ممتنع ہے۔‘‘

(ازالہ اوہام ص۵۶۹، خزائن ج۳ ص۴۰۷)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی آپ کو قرآن اور حدیث کا صحیح مفہوم نصیب نہیں ہوا۔ کیا آپ کو آیت میثاق النبیین یاد نہیں۔ ہر ایک نبی سے اس میں عہد لیاگیا ہے کہ اگر محمدﷺ کو پاؤ تو اس پر ایمان لے آؤ۔ پھر رسول پاک کی حدیث کھول گئی۔ ’’ لوکان موسیٰ حیاً ماوسعہ الا اتباعی رواہ احمد وبیہقی ‘‘
(مشکوٰۃ ص۳۰، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ)
یعنی فرمایا رسول پاکﷺ نے اگر موسیٰ علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو میری اطاعت کے بغیر انہیں چارہ نہ ہوتا۔ پھر مرزاقادیانی نے خود اسی (ازالہ ص۲۵۵) پر لکھا ہے: ’’یہ ظاہر ہے کہ مسیح ابن مریم اس امت (محمدی) کے شمار میں ہی آگئے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۲۳، خزائن ج۳ ص۴۳۶)
پھر (ص۲۶۴) پر لکھا ہے کہ: ’’مسیح درحقیقت آخری خلیفہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تھا۔‘‘
( ازالہ اوہام ص۶۴۸، خزائن ج۳ ص۴۵۰)
پھر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح کامل طور پر رسول اﷲتھے۔ مگر حضرت موسیٰ کے خلیفہ تھے۔ علاوہ ازیں آپ نے (ریویو آف ریلیجنز ج۱ نمبر۵ ص۱۹۶) پر اسی آیت مذکورہ بالا کے تحت میں ’’حضرت مسیح علیہ السلام کو حضرت رسول کریمﷺ کا امتی تسلیم کیا ہے۔‘‘
 
Top