• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کلمتہ الفصل اور مسلمان

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
کثرت سے ایک بات کا مشاھدہ کیا گیا ھے کہ قادیانی مسلمانوں کے سامنے یہ دجل کرتے ھیں کہ جناب ھمیں مسلمان کافر اور اسلام سے خارج مانتے ھیں اور ایک الگ امت مرزائیہ میں گردانتے ھیں جو کہ نصوص قرآن و حدیث کی صریح خلاف ورزی ھے اور قرآن و حدیث سے اس بات کی تردید ھوتی ھے کہ جو بھی انسان خود کو مسلمان کہے اور کے اسلام کو قبول کرو اور اس کو کسی صورت کافر نہ کہو کیوں کہ ایسا کہنے سے کفر کا فتوٰی لوٹ کر خود اس انسان پر لگ جاتا ھے جو کسی کلمہ گو کو کافر کہے اور 1974 میں پیش کی جانے والی پاکستان اسمبلی کی یہ قرارداد قطعی ناجائز ھے جس میں ھماری جماعت کو کافر اور اسلام سے خارج قرار دیا گیا ھے۔۔۔
آئیں آج اس قادیانی دجل کا پوسٹ مارٹم کرتے ھیں کہ آیا قادیانی واقعی مظلوم ھیں جن کے ساتھ 1974 کے بعد سے بالاجماع زیادتی ھو رھی ھے یا پھر دال میں کچھ کالا ھے ! دھیان رھے کہ مندرجہ زیل تحریروں کے ریفرنس جو ابھی پیش کئے جا رھے ھیں وہ 1974 کے فیصلے سے بھی 73 سال قبل پیش کئے گئے مرزا قادیانی کے عقیدے کی بنیاد پر ھیں سو ان کو پڑھئے اور پھر خود فیصلہ کیجئے ھم اپنی طرف سے کچھ نہی کہیں گے البتہ مرزا قادیانی کے بیٹے مرزا بشیر احمد ایم اے جس کو قادیانی جماعت قمر الانبیا کے لقب سے پکارتی ھے اس نے غیر احمدیوں کو مسلمان سمجھنے اور یہ عقیدہ رکھنے کو خبیث عقیدہ کہھ کر پکارا ھے اپنی تحریر میں سو قادیانی جماعت خود سوچ لے کہ ھمارے سامنے یہ دجل کر کے وہ خباثت کر رھے ھیں یا نہی ۔۔۔
(1) خدا تعالٰی نے مجھ کو بتایا ھے کہ جسے میری دعوت پہنچی اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ۔۔۔ (تزکرہ صفحہ 519 از مرزا غلام قادیانی)
اب زرا یہ عقیدہ دیکھئے ان قادیانیوں کے لئے عبرت ھے جو دجل کرتے ھوئے اپنا مزھب غلط طریقے سے پیش کرتے ھیں
--------------------------------------------------------------------------------------------
خبیث عقیدہ ملاحظہ ھو ۔۔۔۔
(2) اول یہ کہ مسیح موعود کو اللہ تعالٰی نے الہام کے زریعے یہ اطلاع دی تھی کہ تیرا انکار کرنے والا مسلمان نہی ھے اور نہ صرف یہ اطلاع دی تھی بلکہ حکم دیا کہ تو اپنے منکروں کو مسلمان نہ سمجھ- دوسرے یہ کہ حضرت صاحب نے عبدالحکیم کو جماعت سے اس واسطے خارج کیا تھا کیوں کہ وہ غیر احمدیوں کو مسلمان کہتا تھا تیسرے یہ کہ مسیح موعود کے منکروں کو مسلمان کہنے کا عقیدہ ایک خبیث عقیدہ ھے ، چوتھے یہ کہ جو ایسا عقیدہ رکھے اس کے لئے رحمت الٰہی کا دروازہ بند ھے ، پانچویں یہ کہ جو شخص مسیح موعود کی دعوت رد کرتا ھے وہ قرآن شریف کی نصوص صریحہ کو چھوڑتا ھے اور خدا کے کھلے نشانات سے مونھ پھیرتا ھے- چھٹے یہ کہ جو مسیح موعود منکروں کو راستباز قرار دیتا ھے اس کا دل شیطان کے پنجے میں گرفتار ھے-
(کلمتہ الفصل مصنف مرزا بشیر احمد قادیانی ، رسالہ ریویو آف ریلیجنز صفحہ 125 نمبر 3 جلد 14)
--------------------------------------------------------------------------------------------
(3) جو موسی(علیہ السلام) کو مانتا ہے لیکن عیسی(علیہ السلام) کو نہیں مانتا، یا عیسی(علیہ السلام) کو مانتا ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو نہیں مانتا اور یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہے پر مسیح موعود کا نہیں مانتا وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے(کلمۃ الفضل، صفحہ 116 ،مارچ اپریل 1915)
--------------------------------------------------------------------------------------------
(4) ب جب کہ یہ مسئلہ بالکل صاف ھے کہ مسیح موعود کے ماننے کے بغیر نجات نہی ھو سکتی تو کیوں خوامخواہ غیر احمدیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ھے-
(کلمتہ الفصل ، مصنف مرزا بشیر احمد قادیانی، ریویو آف ریلیجنز صفحہ 129 نمبر 3 جلد 14)
--------------------------------------------------------------------------------------------
(5) مرزا صاحب کے مبعوث کئے جانے کی یہ غرض نہ تھی کہ لوگ آپ کو مسلمان سمجھ لیں اور بس ، بلکہ یہ تھی کہ آپ کو قبول کریں اور آپ مسلمان کہلانے والوں کو سچے اور حقیقی مسلمان بنائیں، پس حضرت مرزا صاحب نے یہ کبھی نہی کہا اور نہ لکھا کہ جو مجھے مسلمان کہھ لے وہ پکا مسلمان ھوجاتا ھے بلکہ یہی کہا کہ جو مجھے مانے گا اور قبول کرے گا وھی مسلمان ھوگا--
( اخبار الفضل قادیان جلد 6 نبر 46 صفحہ 9 مورخہ 21 دسمبر 1918)
--------------------------------------------------------------------------------------------
(6) چو دور خسروی آغاز کردند ، مسلمان را مسلمان باز کردند
اس الہامی شعر میں اللہ تعالیٰ نے مسئلہ کفر و اسلام کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ھے اس میں خدا نے غیر احمدیوں کو مسلمان بھی کہا ھے اور پھر ان کے اسلام کا انکار بھی کیا ھے، مسلمان تو اس لئے کہا ھے کہ وہ مسلمان کے نام سے پکارے جاتے ھیں اور جب تک یہ لفظ استعمال نہ کیا جاوے لوگوں کو پتہ نہی چلتا کہ کون مراد ھے- مگر ان کے اسلام کا انکار اس لئے کیا گیا ھے کہ وہ اب خدا کے نزدیک مسلمان نہی ھیں بلکہ ضرورت ھے کہ ان کو پھر نئے سرے سے مسلمان کیا جاوے -
( کلمتہ الفصل مصنف مرزا بشیر احمد قادیانی ، رسالہ ریویو آف ریلیجنز صفحہ 143 نمبر 3 جلد 14)
--------------------------------------------------------------------------------------------
(7) معلوم ھوتا ھے کہ مسیح موعود کو بھی بعض اوقات اس بات کا خیال آیا کہ کہیں میری تحریروں میں غیر احمدیوں کے متعلق مسلمان کا لفظ دیکھ کر لوگوں کو دھوکا نہ ھو اس لئے آپ نے کہیں کہیں بہ طور ازالہ کے غیر احمدیوں کے متعلق ایسے الفاظ بھی لکھ دئے ھیں کہ" وہ لوگ جو اسلام کا دعوٰی کرتے ھیں" تا جہاں کہیں مسلمان کا لفظ ھو اس سے مراد مدعی اسلام سمجھا جاوے نہ کہ حقیقی مسلمان ، پس یہ ایک یقینی بات ھے کہ مرزا صاحب نے جہاں بھی غیر احمدیوں کو مسلمان کہھ کر پکارا ھے وھاں صرف یہ مطلب ھے کہ وہ اسلام کا دعوٰی کرتے ھیں ورنہ آپ حسب حکم الٰہی اپنے منکروں کو مسلمان نہ سمجھتے تھے -
( کلمتہ الفصل مصنف مرزا بشیر احمد قادیانی ، رسالہ ریویو آف ریلیجنز صفحہ 126-127 نمبر 3 جلد 14)
--------------------------------------------------------------------------------------------


Like
 
Top