• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزائیوں کی اماں جان منافق تھیں۔

مرتضیٰ مہر

رکن ختم نبوت فورم
بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ حضرت مسیح موعود(مرزا غلام قادیانی) نے پہلی بیعت لدھیانہ میں لی تھی ۔ پہلے دن چالیس آدمیوں نے بیعت کی تھی پھر جب گھر میں آئے تو بعض عورتوں نے بیعت کی سب سے پہلے مولوی صاحب (مولوی نورالدین)نے بیعت کی تھی ۔خاکسار نے دریافت کیا کہ آپ نے کب بیعت کی والدہ صاحبہ نے فرمایا میرے متعلق مشہور ہے کہ میں نے بیعت سے توقف کیا اور کئی سال بعد بیعت کی یہ غلط ہے ۔ بلکہ میں کبھی بھی آپ سے الگ نہیں ہوئی ۔ہمیشہ آپ کے ساتھ رہی شروع سے ہی اپنے آپ کو بیعت میں سمجھا اور اپنے لئے باقاعدہ الگ بیعت کی ضرورت نہیں سمجھی ۔ (سیرت المہدی ج 1ص17-16)

مرزا بشیر احمد نے لکھا ہے کہ :۔
اب یہ ظاہر بات ہے کہ جو شخص حضرت مسیح موعود(مرزا غلام قادیانی) کو واقعی سچا مسلمان جانتا ہے اور آپ کے مکذبین کو کافر سمجھتا ہے اور آپ کے الہامات اور نشانات کو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مانتا ہے اور پھر آپ کی بعیت نہیں کرتا ایسا شخص یقیناًمنافق ہے اور صرف زبانی دعویٰ کرتا ہے ورنہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ حضرت صاحب تو یہ کہیں کہ میری بیعت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر ایک شخص پر ضروری ہے اور وہ باوجود آپ کو راستباز جاننے اور آپ کے نشانات اور الہامات پر ایمان لانے کے آپ کی بیعت میں داخل نہ ہو اس لئے اگر کوئی شخص ایسا اشہتار دے بھی دے جس میں حضرت صاحب کے مکفرین کو کافر لکھا گیا ہو ۔ اور یہ بھی اعلان کرے کہ میں حضرت مرزا قادیانی کو راستباز مسلمان سمجھتا ہوں اور آپ کے نشانات پر ایمان لاتا ہوں لیکن بیعت نہ کرے تو تب بھی ہم اس کو مسلمان نہیں کہیں گے کیونکہ وہ منافق ہے ۔ اور صرف زبان سے دعویٰ کرتا ہے ۔۔۔۔اور یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک شخص آپ کو آپ کے تمام دعویٰ میں صادق جانتا ہو اور پھر باقاعدہ سلسلہ میں داخل نہ ہو خاص کر جب حضرت مسیح موعود کا یہ ارشاد بھی موجود ہے کہ میری بیعت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر ایک شخص پر واجب قرار دی گئی ہے ایسے شخص کے منافق ہونے میں کیا شبہ ہو سکتا ہے ۔ (کلمۃ الفضل ص162-163ص165)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
منافقہ.png
 
Top