• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آخری نبی کون ؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا مرزا غلام احمد قادیانی

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
غلام احمدی حضرات اکثر اجرائے نبوت یا امکان نبوت جیسے موضوعات پر خود ساختہ دلائل دیتے رہتے ہیں ۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے
کہ غلام احمدی حضرات خود بھی مرزا غلام احمد قادیانی کے بعد اجرائے نبوت اور امکان نبوت کے منکر ہیں ۔
" چودھویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ وہ باپ کے نہ ہونے کی وجہ سے بنی اسرائیل میں سے نہ تھا مگر بایں ہمہ موسوی سلسلہ کا آخری پیغمبر تھا جو موسی کے بعد چودھویں صدی میں پیدا ہوا۔
ایسا ہی میں بھی خاندان قریش میں سے نہیں ہوں اور چودھویں صدی میں مبعوث ہوا ہوں اور سب سے آخر ہوں"
(روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 35)

"دو قسم کے مرسل من اللہ قتل نہیں ہوا کرتےایک وہ نبی جو سلسلہ کے اول پر آتے ہیں جیسا کہ سلسلہ موسویہ میں حضرت موسیٰ اور سلسلہ محمدیہ میں ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔
دوسرے وہ نبی اور مامور من اللہ جو سلسلہ کے آخر میں آتے ہیں جیسے سلسلہ موسویہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور سلسلہ محمدیہ میں یہ عاجز" (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 70،69)

" غرض حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بنی اسرائیل کی نبوت کا خاتمہ ہو گیا پہلی کتابوں میں بھی اللہ نے وعدہ دیا تھا کہ بنی اسماعیل میں بھی ایک سلسلہ اسی سلسلہ کا ہم رنگ پیدا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔ پس جیسے وہاں خاتم مسیح ہے یہاں بھی خاتم الخلفا، ہے "
(ملفوظات، جلد 1 صفحہ 475)
"ہلاک ہو گئے وہ جنہوں نے ایک برگزیدہ رسول کو قبول نہ کیا ۔مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر تاریکی ہے"
(روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 61)

" اور اس عمارت میں ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی یعنی منعم علیھم پس خدا نے ارادہ فرمایا کہ اس پیشگوئی کو پورا کرے اور آخری اینٹ کے ساتھ بنا کو کمال تک پہنچائے دے پس میں وہی اینٹ ہوں"
(روحانی خزائن 16 صفحہ 178)

’’ غرض اس حصہ کثیر وحی الٰہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک مرد مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزرچکے ہیں ۔ ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس کے مستحق نہیں۔‘‘
(روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 407،406)

حقیقت النبوۃ ص ۱۳۸ پر مرزا محمود قادیانی نے لکھا کہ:
’’ اس لئے ہم اس امت میں صرف ایک ہی نبی کے قائل ہیں۔۔۔ ۔۔۔ پس ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اس وقت تک اس امت میں کوئی اور شخص نبی نہیں گزرا۔‘‘

" پس جس طرح خاتم الانبیا، میں تعدد جائز نہیں اسی طرح خاتم نبوت ظلیہ میں بھی تعدد کسی طرح جائز نہیں بلکہ ضروری ہے کہ ایک ہی ہو ، پس معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں جو شخص بھی نبی ہو وہ ضرور ہے کہ خاتم ظلیہ ہو اور خاتم نبوت ظلیہ ضرور ہے کہ صرف ایک ہی ہو، ہاں ظل غیر اتم میں کثرت جائز ہے ۔ اظلال اپنی ظلیت کے مطابق نبوت سے حصہ پا سکتے ہیں جو جزوی نبوت ہے لیکن جزوی نبوت،نبوت نہیں۔
پس ثابت ہوا کہ امت محمدیہ میں ایک سے زیادہ نبی کسی صورت نہیں آ سکتے چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت میں صرف ایک نبی اللہ آنے کی خبر دی ہے جو مسیح موعود ہے اور اس کے سوا قطعا کسی کا نام نبی اللہ یا رسول اللہ نہیں رکھا اور نہ کسی اور نبی کے آنے کی آپ نے خبر دی ہے بلکہ لا نبی بعدی فرما کر اور کی نفی کر دی اور کھول کر بیان فرما دیا کہ مسیح موعود کے سوا میرے بعد قطعا کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا"
(تشحیذ الاذھان ، مارچ 1914صفحہ 31)
 
Top