• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آنے والے عیسی ابن مریم کی واضح علامات اور قادیانیوں کا دجل و فریب

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

آنے والے عیسی ابن مریم کی واضح علامات اور قادیانیوں کا دجل و فریب


154587_360039474120840_4783949396778103836_n.jpg


قادیانی مربی نے ابوھریرہ سے مروی جس حدیث کو پیش کیا ہے اس میں میرے آقا و مولا مدنی تاجدار ﷺ نے واضح ارشاد فرما دیا ہے کہ "یعنی عیسیٰ" کیا کوئی قادیانی بتائے گا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کا لفظ اس حدیث میں کہاں ہے ؟
پھر فرمایا "وانہ نازل" (بے شک وہ نازل ہو گا ) اس سے یہ بھی پتا چلا کہ عیسی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ (آسمان سے)نازل ہو گا نا کہ پیدا ہو گا جیسا کہ مرزا قادیانی نے چراغ بی بی کے پیٹ سے جنم لیا اور اس کے ساتھ ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی تھی جس کی ٹانگوں میں مرزا قادیان پھنسا ہوا پیا گیا ۔
پھر حدیث میں ہے کہ "فاذا رایتموہ فاعرفوہ" (پس جب تم اس کو دیکھ لو تو تم پہچان جانا)اب اس حدیث پاک میں اول مخاظب وہ لوگ ہیں جو صحابہ کرام ہیں جن کا عقیدہ یہ ہے کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہو گا یہی عقیدہ سلسلہ در سلسلہ چلتا چلتا مرزا قادیانی کے دور تک پہنچا اور ایسے عقیدہ ختم نبوت کے حاملین نے جب مرزا قادیانی کو دیکھا تو انہوں نے انکار کر دیا یہ یہ کذاب ہے فریبی ہے دجال ہے یہ نبی نہیں ہو سکتا یہ عیسیٰ ابن مریم نہیں ہو سکتا حالانکہ حدیث پاک میں واضح ارشاد تھا کہ جب تم اسے دیکھو تو پہچان جانا اس سے پتا چلا کہ عیسیٰ ابن مریم کی پہچان علمائے وقت کے سرد ہے اور وہ علماء جنہوں کے سینے حدیث نبویہ ﷺ سے روشن ہیں وہ ہی پہچان کریں گے کہ عیسیٰ ابن مریم فلاں ہیں جن کے اندر تما م علامات پائی جا رہی ہیں ۔قادیانی اس حدیث کو پیش کر کے دجل و فریب سے کام لیتے ہیں ۔
پھر فرمایا "فیقاتل الناس علی الاسلام" (اسلام کے لیے قتال یعنی جہاد کرے گا)لیکن قادیانی دجل و فریب دیکھیں کہ حدیث پاک کے واضح الفاظ کے ترجمہ کو تبدیل کر کے یقاتل کا ترجمہ مقابلہ کر دیا گیا ہے حالانکہ دنیا کی کسی عربی لغت میں یا کسی بھی حدیث کی شرح میں اس یقاتل کا ترجمہ مقابلہ کرنا نہیں کیا گیا ہے ۔
پھر فرمایا "فیدق الصلیب" (صلیب کو توڑے گا)لیکن مرزائیوں کا دجل و فریب دیکھیں کہ اس کا ترجمہ یہ کیا گیا ہے کہ "صلیبی عقائد کو پاش پاش کریگا"حالانکہ تھوڑی بہت بھی عربی جاننے والا پہچان سکتا ہے کہ کہ فیدق الصلیب کے اندر عقائد کا لفظ کہاں ہے ؟ لیکن وہ قادیانی مربی ہی کیا جو جھوٹ اور فریب سے کام نا لے کیوں کہ قادیانیوں کا جھوٹا نبی بھی اپنے فریب میں ماسٹر تھا تو اس کے تیار کردہ قادیانی مربی بھی اس کے ہم پلہ ہیں جو جھوٹ اور فریب دینے میں کوئی کمی نہیں کرتے ۔
پھر فرمایا "و یقتل الخنزیر" (وہ خنزیر کو قتل کرنے گا)لیکن قادیانی مربی نے اس کا ترجمہ کیا ہے کہ "اور خنزیری گندوں کو مٹا دے گا " حالانکہ نا تو یقتل کا ترجمہ "مٹانا "ہےاور نا ہی خنزیر سے مراد خنزیری گنددگی ہے لیکن قادیانی مربیوں نے اس حدیث پاک کے ظاہر حسن کو مسخ کر کرے رکھ دیا ہے اور تماشہ یہ ہے کہ اس حدیث میں دو دفعہ "یقتل" کا لفظ آیا ہے لیکن قادیانی مربی نے ایک جگہ اس کا ترجمہ "مقابلہ کرنا"اور دوسری دفعہ اس کا ترجمہ "دور کرنا"کیا ہے ۔ یہ ہے قادیانیوں کا کھلا کھلا دجل وفریب ، اور اس کو کہتے ہیں قادیانیت ۔
پھر فرمایا "یضع الجزیۃ" (وہ جزیہ وضع کرے گا) قادیانی مربی نے اس کا ترجمہ کیا ہے "وہ جزیہ کو بھی منسوخ کر دے گا " حالانکہ دنیا کی کسی لغت میں بھی یضع کا ترجمہ منسوخ کرنا نہیں ہے لیکن یہ قادیانیوں کا دجل و فریب ہے جو قرآن وحدیث کے عربی الفاظ کا ترجمہ اپنے باطل عقائد کے مطابق کرنے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑتے ۔

 
Top