• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعتراض نمبر۱۷:ظھرالفسادفی البروالبحر)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعتراض نمبر۱۷:ظھرالفسادفی البروالبحر)

قادیانی : ظھر الفساد فی البروالبحر بما کسبت ایدی الناس ۰ روم ۴۱‘‘اس تحریف میں متعدد آیات پیش کرتے ہیں۔ خلاصہ جن کایہ ہے کہ جب دنیا میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے تو اﷲ تعالیٰ رسول بھیجتا ہے۔
جواب۱ : پہلی شریعتیں وقتی اور خاص خاص قوموں کے لئے تھیں۔ چنانچہ حالات کے موافق احکامات نازل ہوتے رہے۔ مگر اسلام کامل واکمل ہے۔ محمد ﷺ کی بعثت سے دین کمال کو پہنچ گیا۔ قرآن نے ہدایت ورشد کے تمام پہلوئوں کو کمال بسط اور تمام تفصیلات کے ساتھ دنیا میں روشن کردیا۔ اب کسی نئے نبی یا نئی شریعت کی ضرورت نہیں ہے۔ باقی رہا اصلاح وتبلیغ کا کام تو یہ کام صالحین امت اور علماء دین کے سپرد ہے :’’ ولتکن منکم امۃ یدعون الی الخیر یأمرون باالمعروف وینھون عن المنکر ۰القرآن‘‘ اور العلماء ورثتہ الانبیاء ‘ الحدیث۔
جواب۲:خود مرزا نے بھی لکھا ہے کہ :
’’ اگر کوئی کہے کہ فساد اور بدعقیدگی اور بداعمالیوں میں یہ زمانہ بھی تو کم نہیں۔ پھر اس میں کوئی نبی کیوں نہیں آیاتو جواب یہ ہے کہ وہ زمانہ تو حید اور راست روی سے بالکل خالی ہوگیا تھا۔ اور اس زمانہ میں چالیس کروڑ لاالہ الااﷲ کہنے والے موجود ہیں۔ اور اس زمانہ کو بھی خدا تعالیٰ نے مجدد کے بھیجنے سے محروم نہیں رکھا۔‘‘ (نور الحق نمبر۱ ص ۱۰ روحانی خزائن ص ۳۳۹ج۹)
الحاصل مرزا قادیانی کے زیر نظر یہی آیت ہے مگر پھر بھی مرزاقادیانی اسی آیت کے ماتحت نبوت کی عدم ضرورت کو بیان کررہا ہے۔ اور ختم نبوت کا قائل ہے۔ مرزائیہ قادیانیہ طائفہ اس سے نفی ختم نبوت کرنا چاہتا ہے۔ مگر ان کا پیرومرشد ختم نبوت کو ثابت کررہا ہے۔ قادیانی بتائیں کہ سچا کون اور جھوٹا کون؟۔
 
Top