• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ارشادات اکابر اور ختم نبوت

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
  • ‍ حضرت ملا علی قاری علیہ الرحمہ فقہ اکبر میں ارشاد فرماتے ہیںـ
وَدَعوی اَلنبوہ بَعدہ نَبِینَا صلی اللہ علیہ وسلم کفر بالاجماع
فقہ اکبر ص
س
۲۰۶
ترجمہ: اور دعوٰی نبوت کا بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کرنا با لاجماع کفر ہےـ
  • امام غزالی ؒ نے خاتم النبیین کا مفہوم بیان فرمایا ہےـ
ان الامۃ فھمت بالاجماع من ھذا لفاظ ومن قرا ئن احوالہ انہ فھم مدم النبی بعدہ الدا انہ لیس فیہ تاویل ولا تخصیص ممنکر ھذا لا یکون الا منکر الجماع فی القتصاد فی الاعتقا
ص۱۲۳
ترجمہ: بےشک امت نے بالاجماع اس لفظ خاتم النبیین سے یہ سمجھا کہ اس مفہوم یہ ہے کہ آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا اور نہ کوئی رسول ـ اس بات پر اجماع ہے کہ خاتم النبیین کا معنی آخری نبی ہےـ
  • امام فخر الدین رازی کا فرمان تفسیر کبیر میں زیر آیت اسی طرح ہے اور حافظ ابن کثیر نے تفسیر کثیر میں فرمایا ہے
اس درویش کا بھی یہ ہی فرمان ہے کہ جماعت صحابہ رضوان اللہ اجمعین کا اس بات پر اجماع ہے کہ رسول اللہﷺ خاتم النبیین ہیںـ
وبذالک وردت الاحادیث المتوارۃ عن رسول اللہ من حدیث جماعۃ من الصحابۃ رضوان اللہ اجمعین
(تفسیر ابن کثیر جلد ۳ص۶۹۶)
ترجمہ: اور اس مفہوم ختم نبوت پر احادیث متواترہ رسول اللہ ﷺسے وارد ہوئی ہیں جماعت صحابہ رضون اللہ اجمعین نے بھی یہ ہی بیان فرمایا کہ آپ ﷺخاتم النبیین ہیںـ
  • علامحمود احمد آلوسی بغدادی کا فرمان ہے
آپ اپنی شہرہ آفاق تفسیر روح المعانی میں زیر آیت خاتم النبیین کے تحت ارشاد فرماتے ہیں
وکونہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ممانطق بہ الکتب وصدعت بہ السنۃ واجمعت علیہ الامۃ فیکفر مدعی خلافۃ ویقتل ان اصر تفسیر روح المعانی
( جلد ۲۲ص۳۹ مطبوعہ بیروت)
ترجمہ: اور نبی کریم ﷺ کا خاتم النبیین ہونا ایسی حقیقت ہے جس کو ظاہر بیان کیا اور امت کا اجماع ہے جو اس ختم نبوت کا منکر ہے وہ کافر ہے جو اس نبوت پر اصرار کرے گا قتل کیا جائے گاـ
عقیدہ ختم نبوت پر نصوص قطعیہ موجود ہیں احادیث نبی ﷺ متواترہ سے ثابت ہےـ
  • سید المفسرین یعنی حضرت عبداللہ بن عباس نے بیان فرمایا ہےـ
ختم اللہ بہ النبیین قبلہ فلا یکون نبی بعدہ
ترجمہ: اور اللہ نے سلسلہ نبوت آپﷺ پر ختم کر دیا ہے اور آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہ ہو گاـ
  • امام المفسرین ابن جریر طبری نے بھی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا ہےـ
و خاتم النبیین الذی ختم النوۃ فطبع علیہا ملا تفتح لاحد بعدہ الیٰ یوم القیمۃ
تفسیر طبری جلد ۱۰ ص۱۲
ترجمہ: اور خاتم النبیین وہ ہستی عظیم ہے جنہوں نے نبوت کا سلسلہ ختم فرما دیا اور اس پر مہر ثبت کر دی اور پھر یہ قیامت تک کسی کے لئے نہیں کھلے گاـ
  • ثانی ابو حنیفہ علامہ وقت ابن نجیم مصریؒ فرماتے ہیں
اذا لم یعرف ان محمد ﷺ آخر الانبیاء فلیس المسلم لانہ من الضروریات
الاشباہ والنظائر جلد ۲ ص۹۱ فتاویٰ رضویہ ۷۲۰
ترجمہ: جو یہ نہ مانے آپﷺ آخری نبی ہیں وہ مسلمانوں میں سے نہیں کیونکہ یہ ضروریات دین میں سے ہےـ
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آپکی پوسٹ اکابرین اسلام اور جماعت مرزائیہ کے سیکشن میں منتقل کی گئی ہے
 
Top