• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اللہ کی زبان پر مرض

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
اللہ تعالیٰ کی توہین


اللہ تعالیٰ تمام کائناتوں اور جہانوں کا واحد حقیقی خالق و مالک اور پروردگار ہے ۔وہ واحدہ لاشریک ہے ۔ وہ زندگی ،رزق اور موت بلکہ دنیا و آخرت کی ہر چیز پر قادر مطلق ہے ۔وہ روز قیامت کا مالک ہے ۔وہ سب جہانوں کو پالنے والا ہے ۔سب تعریفیں صرف اسی کے لیے ہیں ۔وہ سب سے بڑا ہے ۔اس کی ذات ہر عیب و نقص سے پاک ہے ۔اس کا کوئی ہسر یا برابری کرنے والا نہیں ۔وہ ازل سے ابد تک یکتا و یگانہ ہے ۔ وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ،وہ اکیلا ہے جسے فنا نہیں ۔اسے کسی نے جنم نہیں دیا اور نہ اس نے ہی کسی کو جنم دیا ۔وہ ہر ایک چیز سے بے نیاز ہے ۔وہی عبادت کے لائق ہے ۔کسی صفت مٰں اس کا کوئی شریک نہیں ۔وہ بے نظیر و بے مثل ہے ۔وہ حی و قیوم ہے ۔اسے نیند آتی ہے نہ اونگھ ۔وہ تھکتا بھی نہیں ۔وہ نہایت رحیم و کریم ہے ۔اس کا باب رحمت کبھی بند نہیں ہوتا ۔ اس کا غضب محدود اور رحمت لا محدود ہے ۔ ایک ماں کو اپنے بچے سے جس قدر محبت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اس سے ستر گنا زیادہ اپنے بندوں سے پیار کرتا ہے ۔حتیٰ کہ وہ اپنے منکروں کو بھی مایوس نہیں کرتا۔ وہ ستار العیوب ہے ۔ وہ ہمارا اصل محافظ و نگہبان ہے۔اولاد ،زندگی،موت،صحت،بیماری،عزت،ذلت،کامیابی ،ناکامی، خوشی،غمی ،امیری، غریبی، سب اسی کے ہاتھ میں ہے۔وہ اپنے بندوں کو بن مانگے عطا کرتا ہے ۔وہ ہر پکارنے والے ک پکار سنتا ہے ۔وہ ہر انسان کی رگ گردن سے بھی زیادہ قریب ہے۔ وہ دلوں کے راز جانتا ہے ،وہ دعاوں اور خواہشات کو پورا کرتا ہے ۔ وہ بخشنے والا ،رحم کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے ۔وہ کن کہتا ہے تو ہر چیز جو وہ چاہتا ہے ،خود بخود وجود میں آجاتی ہے ۔کائنات کے ذرے ذرے پر اس کی حکومت ہے ۔رات کی تاریکی ہو یا دن کا اجالا ،وہ ہر چیز سے علیم و خبیر اور سمیع و بصیر ہے ۔وہ کسی کا محتاج نہیں ۔اس کی ذات ،صفات اور کمالات لا محدود اور بے پایاں ہیں ۔پوری کائنات میں صرف اسی کی تجلیات کا ظہور ہے ۔وہی اول و آخر اور وہی ظاہر و باطن ہے ۔اس کی عظمت حیطہ ادراک میں نہیں آسکتی ۔اس کا جلال انسانی عقل میں نہیں سما سکتا۔صد شکر کہ اس نے بغیر کسی محنت و کوشش کے ہمیں ایمان و اسلام کی نعمت کے علاوہ دیگر بے شمار نعمتوں سے نوازا۔ لیکن قادیان کے دہقان جھوٹے مدعی نبوت آنجہانی مرزا قادیانی نے جس دیدہ دلریری سے خالق ارض و سما کے بارے میں ہرزہ سرائی کی اور اپنی خود ساختہ نبوت کے لیے اللہ تعالیٰ کے متعلق خرافات کا پلندہ گھڑا ہے ۔ اسے پڑھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ایسے عقائدمرزائی جماعت کی نامردی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں ۔دل پر ہاتھ رکھ کر ان خرافات کو پڑھیں اور زبان سے استغفار کریں ۔

(((قادیانیوں کی گستاخیاں اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں )))

اللہ کی زبان پر مرض
"کیا کوئی عقلمند اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ اس زمانہ میں خدا سنتا تو ہے مگر بولتا نہیں ۔ پھر بعد اس کے یہ سوال ہواکہ کیوں نہیں بولتا کای (اس کی) زبان پر کوئی مرض لاحق ہو گئی ہے "
(روحانی خزائن جلد21 صفحہ 312 ضمیہ براہین احمدیہ حصہ پنجم)
Ruhani-Khazain-Vol-21_Page_330.jpg
 
آخری تدوین :

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
اسی طرح مذید کئی مقامات پر مرزا غلام قادیانی نے اللہ تعالیٰ کے کلام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ملاحظہ فرمائیں:

اور ظاہر ہے کہ اگر خدا تعالیٰ سنتا ہے تو بولتا بھی ہے۔ پس اگر اس کا بولنا ثابت نہیں تو سُننا بھی ثابت نہیں
(روحانی خزائن جلد22 حقِیقۃُالوَحی صفحہ 175)
کس قدر بَرخلاف ہے کہ خدا تعالیٰ اس زمانہ میں لوگوں کی دُعائیں سنتا تو ہے مگر بولنے پر قادر نہیں اس لئے جواب نہیں دے سکتا۔ اور صرف اُس زمانہ تک وہ بولتا تھا جبکہ وید کا زمانہ تھا پھر جبکہ وہ بولتا نہیں توکیونکر معلوم ہوکہ وہ سنتا بھی ہے بلکہ کیونکر معلوم ہو کہ وہ زندہ ہے
(روحانی خزائن جلد23 چشمہ مَعرفت صفحہ 343)
کیا گمان ہو سکتا ہے کہ یہ ایک ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ سنتا توہے مگر بولتا نہیں۔ اگر غریب بندوں کی دعائیں سننے میں اُس کی کچھ ہتکِ عزت نہیں تو بولنے میں کیوں ہتک عزت ہے۔ یاد رہے کہ خدا تعالیٰ کے صفات کبھی معطل نہیں ہوتے۔ پس جیسا کہ وہ ہمیشہ سنتا رہے گا ایسا ہی وہ ہمیشہ بولتا بھی رہے گا۔
(روحانی خزائن جلد 21 براہینِ احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 355)
خدا تعالیٰ کسی زمانہ میں بولتا بھی تھا اور سنتا بھی۔ مگر اس زمانہ میں سنتا تو ہے مگر بولتا نہیں گویا ایک قدیمی صفت اُس کی معطّل ہوگئی ہے اور گویا اُن کے نزدیک اُس کی صفات اِس زمانہ میں ناقص ہیں نہ کامل۔
(روحانی خزائن جلد 23 چشمہ مَعرفت صفحہ 375)
Ruhani-Khazain-Vol-21_Page_373.png
Ruhani-Khazain-Vol-22_Page_192.png
Ruhani-Khazain-Vol-23_Page_356.png
Ruhani-Khazain-Vol-23_Page_388.png
 
Top