• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ایک سوچ ، دھوکے کی ابتداء کس نے کی ؟؟؟

در صدف ایمان

رکن ختم نبوت فورم
تحریر: در صدف ایمان

گزشتہ روز کی بات ہے میری وہی روز کی مصروفیت تھی اکیڈمی میں تدریسی فرائض انجام دینے کے بعد جب گھر کی طرف جانے کے باہر نکلی تو معلوم ہوا کے آج کراچی والوں پر بادل مہربان ہیں اور سرشاری سے برس برس کر ماحول کو تازگی بخش رہے ہیں پر ان گھٹاوں کی یہ مہربانی میرے لیے مشکل کھڑی کر گئی اور بےحد مشکل سوال میرے سامنے آیا کےگھر کیسے جاوُ ں ?؟؟؟؟اس سوال کا جواب ندارد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔کےکہ یکایک بجلی کوند ی آسمان اور میرے دماغ میں ساتھ ساتھ کےاکیڈمی ساتھ پچھلی جانب میری دوست کا گھر ہے یہ خیال آتے ہی میں اس کے گھر کی جانب چل پڑی جب وہاں پہنچی تو روازہ کھلا ہو ا تھا میں نے عادت کے مطابق دروازہ کھٹکھٹایا اور آواز دی ہمیشہ کی طرح وہ فوراً ہی سامنے کمرے سے نمودار ہوئی لیکن ہر بر میرے آنے پر اسے حیرانی ہو تی تھی آج اسے دیکھ کر مجھے حیرت کا شدید جھٹکا لگا وہ جو ہر وقت بنی سنوری نکھری نکھری تتلییوں کی طرح رنگ بکھیر تی اور پھولوں کی طرح خوشبو بکھیرتی تھی اس وقت حال سے بے خبر لگ رہی تھی پرشکن لباس نم نم آنکھیں اور بکھری سیاہ زلفیں ۔۔ ۔ ۔ ۔حیرت کے اس جھٹکے سے میں اس وقت تک نہ سنبھل پائ جب تک اسکے کمرے میں نہ آگئ کچھ دیر بعد جب میری زبان کچھ بولنے کے قابل ہوئ تو صرف اتنا پوچھ سکی کے کیا ہو ؟؟؟؟

لیکن جو اب میں صرف خاموشی ۔۔ ۔ ۔ ۔ اسکی خاموشی اسکے کمرے میں پھیلا گہرا سکوت مجھے وہی ہزار بار ایک ہی کہانی الگ الگ انداز میں سنی ہو ئ جانی پہچانی وہی داستان آدم کے بیٹے کا حوا کی بیٹی کے ساتھ دھوکاوہی سب کچھ سنارہا تھا لیکن ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اپنی دوست کی وہ سمجھ داری وہ اس کے کردار کی مضبوطی وہ اسکا اسکی ذات پر فخر مجھے میرے خیال ککی ازلی داستان کی نفی کرنے پر مجبور کررہا تھا

اور اسی نفی کی تقویت کے لئے میں نے اس سے دوبار ہ پوچھا ۔۔۔۔۔۔اب کی بار اس کےلب خاموش نہ رہے اور اس کے لبو ں سے آزاد ہوے جملے نے میری ساری نفی ایک طر ف کر دی اور ازلی داستان پر ایک اور بار مہر لگ گئی وہ رو رو کے جملہ کی گردان کرتی رہی اس نے مجھے دھوکا دے دیا اس نے مجھے دھوکا دے دیا "
اس جملے کو سننے کے بعد میرا دل کچھ سننے کو نہ چاہا اور نہ اس پرانی کہانیکو نئے انداز میں سمجنے کا ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ پر شاید اس وقت اسے ایک سامع کی شدید ضرورت تھی جب ہی اسکے لفظ ایک جملے پر ِ ختم نہ ہوئے بلکہ داستان مضمون بننے لگا
اس نے مجھے دھوکا دے دیا مجھ سے جھوٹ بولا ۔۔ ۔ ۔ مجھے اپنے دل کا ٹکرا کہتا تھا پر میرے دل کے ٹکر ے ٹکر ے کردیے ۔مجھے زندگی کہتا تھا آج میری زندگی دشوار کردی مجھے جان کہتا تھا لیکن میرا جینا مشکل کردیا ۔۔۔۔۔۔۔اس نے مجھے دھوکا دےدیا اس نے مجھےدھوکا دےدیا ۔۔۔۔۔۔ وہ ہاتھوں میں چہرہ چھپاے پھوٹ پھوٹ کےرو رہی تھی ۔ ۔ اور میری زبان گنگ تھی آنکھیں ساکت اسے تک رہی تھیں مگر میرا دماغ نہ گنگ تھا نہ ساکت اگر چے دل کو اسکی حالت پر رحم آرہا تھا پر دماغ ان گنت سوالات کر رہا تھا چینخ چینخ کر پوچھنا چاہا رہا تھا کہ ۔۔۔۔

جب میسج پرمیسج سینڈسینڈ ہوتے تھے تو ماں کو پتا تھا
جب کال کا دورانیہ بڑھتے بڑھتے گھنٹوں تک جا پہنچتا تھا اس وقت معلوم ہوتا تھا گھر والوں کو
جب اپنی دلفریب تصویریں سینڈ کر کے تعریف سنی جاتی تھی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اسوقت دھوکا کو ن دے رہا ہو تا تھا
دھوکہ کی ابتدا کس نے کی تھی ؟؟؟؟؟؟
ماں با پ بھائیوں کو دھوکہ پہلے کس نے دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماں با پ کو بھائیوں کو ان کے اعتبار کو دھوکا تم نے دیا پہلے تو آج اب اس دھوکے پر اتنی تکلیف کیوں ؟؟؟ اتنا درد کیوں ؟؟؟؟؟

لیکن میرے سوال صرف صنف نازک سے ہی نہیں ہیں میرے سوالات صنف مخالف سے بھی ہیں کہ
دوسروں کی بہنوں سے بیٹیوں سے اپنا وقت سنہرا کرتے ایک بار یہ سوچ کیوں نہ آئ میری بہن بھی کسی کا وقت رنگین کرنے کاسبب ٹھیک اسی طرح بن سکتی ہے
دوسروں کی بہن بیٹی کو سنہرے خواب دکھا رنگوں کے محل تعمیر کرواکر اور پھران خوابوں کو کرچی کرچی کر کے رنگوں کے محل کو مسمار کر کر ان سے ان کی خوش رنگ تصویریں لے کر ان پر نظریں جماکر ان کا جائزہ لیتے ہوئے یہ کیوں نہ سوچا کے ہماری بہنوں پر ہماری بیٹیوں پراس س زیادہ غلیظ نگاہیں اٹھ سکتی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔تو جو دوسروں کی عزت کا خیال نہیں رکھتا وہ اپنی عزت کے محفوظ ہو نے کایقین کس طرح رکھتے ہیں یہ کیوں یاد نہیں رہتا کے جب وہ کسی لڑکی کے جذبات کوکھیل بنارہے ہیں تو انہیں بھی اس کھیل کا حصہ بنی ہوئ ہی لڑکی ہی ملےگیاگر انکی یہ سوچ ہے کہ ان کوملنے والی لڑکی پارسا ہو گی ان چھوئے جذبات رکھتی ہوگی اوراسکی سماعتوں میں کبھی بھی کسی دھوکہ باز کی آواز نے سرگوشی نہ کی ہوگی اگر ایسا ہے تو وہ دنیا کا بےوقوف ترین انسان ہے کیونکہ
بابا کی رانی جب کسی کے دل کی ملکا بننےکا دھوکا کھاسکتی ہے تو دھوکہ باز مرد کوکیسے سچی عورت
 
Top