• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

بھول چوک کا بہانہ

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
جب قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی کی کسی تحریر کا جواب دینے سے عاجز آ جاتے ہیں تو ان کے پاس بس یہی ایک بہانہ رہ جاتا ہے کہ یہاں مرزا غلام احمد قادیانی سے بھول ہو گئی ہے غلطی لگ گئی ہے ۔
لیکن مرزا غلام احمد قادیانی کی اپنی تحریروں سے ثابت کہ وہ اس مقام پر تھا کہ اول تو اس سے بھول چوک یا غلطی کا کوئی امکان ہی نہیں تھا اگر کوئی غلطی یا سہو ہو بھی جاتا تو اللہ اسے ایک پل کے لئے بھی غلطی پر قائم نہیں رہنے دیتا تھا ۔
"۔ اِس عاجز کو اپنے ذاتی تجربہ سے یہ معلوم ہے کہ رُوح القدس کی قدسیّت ہر وقت اور ہر دم اور ہر لحظہ بلا فصل ملہم کے تمام قُویٰ میں کام کرتی رہتی ہے اور وہ بغیر روح القدس اور اس کی تاثیر قدسیّت کے ایک دم بھی اپنے تئیں ناپاکی سے بچا نہیں سکتا اور انوار دائمی اور استقامت دائمی اور محبت دائمی اور عصمت دائمی اور برکات دائمی کا بھی سبب ہوتا ہے کہ روح القدس ہمیشہ اور ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے" (روحانی خزائن جلد5صفحہ 93،94 حاشیہ)

"۔ یہ بات بھی اس جگہ بیان کر دینے کے لائق ہے کہ مَیں خاص طور پر خدائے تعالیٰ کی اعجاز نمائی کو انشاء پردازی کے وقت بھی اپنی نسبت دیکھتاہوں کیونکہ جب مَیں عربی میں یا اُردو میں کوئی عبارت لکھتا ہوں تو مَیں محسوس کرتا ہوں کہ کوئی اندر سے مجھے تعلیم دے رہا ہے" (روحانی خزائن جلد18 صفحہ 434)

"اللہ مجھے ایک لمحے کے لئے بھی غلطی پر نہیں رکھتا" ( ترجمہ عربی عبارت،خ جلد 8 صفحہ272)

"۔ پس اِس میں شک نہیں کہ حضرت مسیح کے اجتہاد میں غلطی تھی اور ممکن ہے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہو جس کے بعد آپ نے رجوع کر لیا کیونکہ انبیاء غلطی پر قائم نہیں رکھے جاتے" (خ جلد 19 صفحہ 133)

اور قادیانی خلیفہ دوم مرزا محمود کہتا ہے
"خدا اپنے نبی کو وفات تک غلطی پر نہیں رکھتا" (انوارالعلوم جلد 6 صفحہ 124)
 
Top