• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تحفظِ عقیدہ ٔ ختمِ نبوت کیوں ؟؟

ابو محمد عارفین القادری

رکن ختم نبوت فورم
تحفظِ عقیدہ ٔ ختمِ نبوت کیوں ؟؟

یہ بات سمجھنے کی ہے کہ کسی بھی شخص میں پائی جانے والی خوبیاں (اوصاف) دو طرح کی ہوتی ہیں،ایک کو وصفِ عام کہتے ہیں اور دوسرے کو وصفِ خاص کہتے ہیں۔

(۱) وصفِ عام: یعنی وہ وصف جو ا س کے علاوہ کسی دوسرے میں بھی پایا جائے۔جیسے بہادر ہونا، خوبصورت ہونا وغیرہ۔
(۲) وصفِ خاص:یعنی وہ وصف جو اس کی ذات کا خاصّہ ہو اور کسی دوسرے میں نہ پایا جائے۔ جیسے نبی کریم ﷺ کا رحمۃ اللعالمین اور خاتم النبیین ہونا۔

رسول اللہ ﷺ کے وہ اوصاف جوخاص آپ کی ذات سے متعلق ہیں ، اُس میں کسی دوسرے کو شریک ماننا یا تو گمراہی ہوتی ہے یا کفر۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ متوفی ۱۳۶۷ھ لکھتے ہیں:
”مُحال (ناممکن)ہے کہ کوئی حضور ﷺ کا مثل ہو، جو کسی صفتِ خاصّہ میں کسی کو حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کا مثل بتائے،گمراہ ہے یا کافر۔“(بہارِ شریعت، ج ۱، ص ۶۶)

آپ کا وصف ”رحمۃ للعالمین“ہے جسےکسی دوسرے شخص کے لئے ثابت کرنا گمراہی ہے اور ”خاتم النبیین“آپ کا ایسا وصف ہے جسے کسی دوسرے شخص میں ماننا یا اس وصف کا ایسا مطلب بیان کرنا جس سے اس کا حقیقی اجماعی مفہوم ختم ہوجائے کفر ہے۔

یاد رکھئےقادیانی حضرات ہمارے پیارے آقا و مولی جناب محمد رسول اللہﷺ کے وصفِ خاص ”خاتم النبیین“ کا ناقابلِ قبول اور باطل مفہوم بیان کرکے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی توفیق سے ہم اہلسنت و جماعت اپنے آقا و مولی حضور سید الوری ﷺ کے وصفِ خاص”خاتم النبیین“ کے حقیقی اجماعی معنی پر پہرہ دے رہیں ، سب سے پہلا پہرہ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نے دیا ، پھر زمانہ در زمانہ ہمارے بزرگوں نے دیا اور آج ہم اُن کی اولادیں اس کی پہرہ دار ہیں۔

؎ کتا پاک رسول دا بھوکے شور مچاوے ناموسِ رسالت گلشن وچ کوئی سور نہ پھیرا پاوے
 
Top