• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تمام اولیاء و ابدال امام مہدی علیہ السلام کے دستِ اقدس پر بیعت کریں گے

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
فصل چہارم

تمام اولیاء و ابدال امام مہدی علیہ السلام کے دستِ اقدس پر بیعت کریں گے

1. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یبایع رجل من امتی بین الرکن والمقام کعدة اهل بدر فیاتیه عصب العراق و ابدال الشام.
i. حاکم، المستدرک، 4 : 478، رقم : 8328
ii. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 460، رقم : 37223
iii. مناوی، فیض القدیر، 6 : 277

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا، میری امت کے ایک شخص (مہدی) سے رکنِ حجر اسود اور مقامِ ابراہیم کے درمیان اہلِ بدر کی تعداد کے مثل (یعنی 313) افراد بیعتِ خلافت کریں گے۔ بعد ازاں اس امام کے پاس عراق کے اولیاء اور شام کے ابدال (بیعت کے لئے) آئیں گے :

2. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها زوج النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یکون اختلاف عند موت خلیفة فیخرج رجل من اهل المدینة هاربا الی مکة فیاتیه ناس من اهل مکة فیخرجونه و هو کاره فیبایعونه بین الرکن والمقام و یبعث الیه بعث من الشام فیخسف بهم بالبیداء بین مکة والمدینة فاذا رأی الناس ذالک اتاه ابدال الشام و عصائب اهل العراق فیبایعونه ثم ینشؤ رجل من قریش اخواله کلب فیبعث الیهم بعثا فیظهرون علیهم و ذالک کلب والخیبة لمن لم یشهد غنیمة کلب فیقسم المال و یعمل فی الناس بسنة نبیها و یلقی الاسلام بجرانه الی الارض فیلبث سبع سنین ثم یتوفی و یصلی علیه المسلمون.
قال ابو داؤد و قال بعضهم عن هشام تسع سنین و قال بعضهم سبع سنین.
i. ابوداؤد، سنن، 4 : 107، رقم : 4286
ii. احمد بن حنبل، المسند، 6 : 316، رقم : 26731
iii. حاکم، المستدرک، 4 : 478، رقم : 8328
iv. ابن ابی شبیه، المصنف، 7 : 460، رقم : 37223
v. ابویعلی، المسند، 12 : 369، رقم : 6940
vi. طبرانی، المعجم الکبیر، 23 : 295، رقم : 656
vii. طبرانی، المعجم الکبیر، 23 : 389، رقم : 930
viii. طبرانی، المعجم الکبیر، 23 : 390، رقم : 931
ix. اسحاق بن راهویه، المسند، 1 : 170، رقم : 141
x. ابو عمرو الدانی، السنن الوارده فی الفتن، 5 : 1084، رقم : 595

حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد نقل کرتی ہیں کہ ایک خلیفہ کی وفات کے وقت (نئے خلیفہ کے انتخاب پر مدینہ کے مسلمانوں میں) اختلاف ہوگا ایک شخص (یعنی مہدی اس خیال سے کہ کہیں لوگ مجھے نہ خلیفہ بنا دیں) مدینہ سے مکہ چلے جائیں گے۔ مکہ کے کچھ لوگ (جو انہیں بحیثیت مہدی پہچان لیں گے) ان کے پاس آئیں گے اور انہیں (مکان) سے باہر نکال کر حجرِ اسود و مقام ابراہیم کے درمیان ان سے بیعت (خلافت) کر لیں گے (جب ان کی خلافت کی خبر عام ہوگی) تو ملکِ شام سے ایک لشکر ان سے جنگ کے لئے روانہ ہوگا (جو آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی) مکہ و مدینہ کے درمیان بیداء (چٹیل میدان) میں زمین کے اندر دھنسا دیا جائے گا (اس عبرت خیز ہلاکت کے بعد) شام کے ابدال اور عراق کے اولیاء آ کر آپ سے بیعتِ خلافت کریں گے۔

(جب ان کی خلافت کی خبر عام ہوگی) تو ملکِ شام سے ایک لشکر ان سے جنگ کے لئے روانہ ہوگا (جو آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی) مکہ و مدینہ کے درمیان بیداء (چٹیل میدان) میں زمین کے اندر دھنسا دیا جائے گا (اس عبرت خیز ہلاکت کے بعد) شام کے ابدال اور عراق کے اولیاء آ کر آپ سے بیعتِ خلافت کریں گے۔ بعد ازاں ایک قریشی النسل شخص (یعنی سفیانی) جس کی ننہال قبیلۂ کلب میں سے ہوگی خلیفۂ مہدی اور ان کے اعوان و انصار سے جنگ کے لئے ایک لشکر بھیجے گا۔ یہ لوگ اس حملہ آور لشکر پر غالب ہوں گے یہی (جنگ) کلب ہے۔ اور خسارہ ہے اس شخص کے لئے جو کلب سے حاصل شدہ غنیمت میں شریک نہ ہو (اس فتح و کامرانی کے بعد) خلیفہ مہدی خوب مال تقسیم کریں گے اور لوگوں کو ان کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت پر چلائیں گے اور اسلام مکمل طور پر زمین میں مستحکم ہو جائے گا (یعنی دنیا میں پورے طور پر اسلام کا رواج و غلبہ ہوگا) بحالتِ خلافت، (امام) مہدی دنیا میں سات سال اور دوسری روایات کے اعتبار سے نو سال رہ کر وفات پا جائیں گے اور مسلمان ان کی نماز جنازہ ادا کریں گے۔

3. و عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت سمعت رسول اﷲ یقول یکون اختلاف عند موت خلیفة فیخرج رجل من بنی هاشم فیاتی مکة فیستخرجه الناس من بیته و هو کاره فیبا یعوه بین الرکن والمقام فیتجهز الیه جیش من الشام حتی اذا کانوا بالبیداء خسف بهم فیاتیه عصائب العراق وابدال الشام و ینشؤرجل بالشام و اخواله من کلب فیجهز الیه جیش فیهزمهم اﷲ فتکون الدائرة علیهم فذالک یوم کلب، الخائب من خاب من غنیمة کلب فیفتح الکنوز و یقسم الاموال و یلقی اللاسلام بجرانه الی الأرض فیعیشون بذالک سبع سنین او قال تسع.
i. طبرانی، المعجم الاوسط، 2 : 35، رقم : 1153
ii. طبرانی، المعجم الاوسط، 9 : 176، رقم : 9459
iii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 159، رقم : 6757
iv. معمر بن راشد الازدی، الجامع، 11 : 371

اُم المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ خلیفہ کی وفات پر اختلاف ہوگا۔ (یعنی اس کی جگہ دوسرے خلیفہ کے انتخاب پر یہ صورتِ حال دیکھ کر) خاندان بنی ہاشم کا ایک شخص (اس خیال سے کہیں لوگ ان پر بارِ خلافت نہ ڈال دیں) مدینہ سے مکہ چلا جائے گا۔ (کچھ لوگ انہیں پہچان کر کہ یہی مہدی ہیں) انہیں گھر سے نکال کر باہر لائیں گے اور حجراسود و مقام ابراہیم کے درمیان زبردستی انکے ہاتھ پر بیعتِ خلافت کر لیں گے (اُن کی بیعتِ خلافت کی خبر سن کر ایک لشکر مقابلہ کے لئے) شام سے اُن کی سمت روانہ ہوگا۔ یہاں تک کہ جب مقام بیداء (مکہ و مدینہ کے درمیان میدان) میں پہنچے گا تو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ اس کے بعد اُن کے پاس عراق کے اولیاء اور شام کے ابدال حاضر ہوں گے اور ایک شخص شام سے (سفیانی) نکلے گا جس کی ننہال قبیلۂ کلب میں ہوگی اور وہ اپنا لشکر خلیفۂ مہدی کے مقابلہ کے لئے روانہ کرے گا۔ اللہ تعالیٰ سفیانی کے لشکر کو شکست سے دوچار فرما دے گا۔ یہی کلب کی جنگ ہے۔ پس وہ شخص خسارہ میں رہے گا جو کلب کی غنیمت سے محروم رہا۔ پھرخلیفہ مہدی خزانوں کو کھول دیں گے اور خوب اموال تقسیم کریں گے اور اسلام پورے طور پر دنیا میں تمام ہو جائے گا۔ لوگ اسی (عیش و راحت کے ساتھ) سات یا نو سال رہیں گے، (یعنی جب تک خلیفۂ مہدی حیات رہیں گے لوگوں میں فارغ البالی اور چین و سکون رہے گا۔)

4. عن علی رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم المهدی منا اهل البیت یصلحه اﷲ تعالٰی فی لیلة.
i. ابن ماجه، السنن، 2 : 1367، رقم : 4085
ii. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 84، رقم : 645
iii. ابو یعلی، المسند، 1 : 359، رقم : 465
iv. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 513، رقم : 37644
v. بزار، المسند، 2 : 243، رقم : 644
vi. دیلمی، الفردوس، 4 : 222، رقم : 6669

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ رسولِ اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا۔ (امام) مہدی میرے اہلِ بیت سے ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسے ایک ہی رات میں صالح بنا دے گا (یعنی اپنی توفیق و ہدایت سے ایک ہی شب میں ولایت کے اس بلند مقام پر پہنچا دے گا جو اس کے لئے مطلوب ہوگا۔
 
محمدابوبکرصدیق

ناظم

Slide1.JPG
 
Slide2.jpg
 
Slide3.jpg
 
Slide4.jpg
 
محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
پکچرز میں بنی ان سلائیڈز کی پاورپوائنٹ فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔
ان کو پکچرز کی صورت میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ ربط ملاحظہ فرمائیں۔
 
Top