• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تنقیح موضوع: نبوت کی اقسام ( قادیانی شبہ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تنقیح موضوع: نبوت کی اقسام

قادیانی گفتگو میں عموماً مطلق اجرائے نبوت کے لئے آیات واحادیث میں تحریف کرکے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ نبوت جاری ہے۔حالانکہ قادیانیوں کے نزدیک ایک خاص قسم کی نبوت (وہ بھی بقول ان کے حضورﷺ کے بعد شروع ہوئی) جاری ہے۔ جب دعویٰ خاص ہے تو دلیل خاص ہونی چاہئیے۔ دعویٰ خاص قسم کاہو اور دلیل عام ہو تویہ اصول مناظرہ کے تحت دلیل ہی نہیں بنتی۔ اس لئے کہ دعویٰ ودلیل میں مطابقت ضروری ہے۔ ذیل میں قادیانیوں کے خاص دعویٰ کے حوالہ جات ملاحظہ ہوں:
(۱)… ’’ میں نبیوں کی تین اقسام مانتا ہوں۔ ایک جو شریعت والے ہوں۔ دوسرے جو شریعت تو نہیں لاتے لیکن ان کو نبوت بلاواسطہ ملتی ہے ۔ اور کام وہ پہلی امتوں کا ہی کرتے ہیں۔ جیسے سلیمان وزکریااور یحییٰ علیہم السلام ۔ اور تیسرے وہ جو نہ شریعت لاتے ہیں اور نہ ان کو بلاواسطہ نبوت ملتی ہے۔ لیکن وہ پہلے نبی کی اتباع سے نبی ہوتے ہیں۔ ‘‘ (قول فیصل‘ مرزا بشیر الدین محمود ص ۱۴)
(۲)… ’’اس جگہ یاد رہے کہ نبوت مختلف نوع پر ہے اور آج تک نبوت تین قسم پر ظاہر ہوچکی ہے۔ نمبر۱: تشریعی نبوت ‘ ایسی نبوت کو مسیح موعود نے حقیقی نبوت سے پکارا ہے۔ نمبر۲: وہ نبوت جس کے لئے تشریعی یا حقیقی ہونا ضروری نہیں ہے۔ ایسی نبوت حضرت مسیح موعود کی اصطلاح میں مستقل نبوت ہے۔ نمبر۳: ظلی اور امتی نبی ہے۔ حضور ﷺ کی آمد سے مستقل اور حقیقی نبوتوں کا در وازہ بند کیا گیا اور ظلی نبوت کا دروازہ کھولا گیا۔‘‘(مسئلہ کفر واسلام کی حقیقت ‘ مرزا بشیر احمد ایم اے ص ۳۱ ‘ کلمۃ الفصل ص ۱۱۹)
(۳)… ’’ انبیاء علیہم السلام دو قسم کے ہوتے ہیں۔ نمبر۱: تشریعی۔ نمبر۲: غیر تشریعی۔ پھر غیر تشریعی بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ نمبر۱: براہ راست نبوت پانے والے۔ نمبر۲: نبی تشریعی کی اتباع سے نبوت کے حاصل کرنے والے۔۔۔۔۔ آنحضرت ﷺ کے پیش تر صرف پہلی دو قسم کے نبی آتے تھے۔‘‘(مباحثہ روالپنڈی ص ۱۷۵)
ان حوالہ جات سے قادیانیوں کا یہ دعویٰ واضح ہوگیا کہ ان کے نزدیک نبوت کی تین قسمیں ہیں۔ جن میںسے دو بند ہیں اور ایک خاص قسم یعنی ظلی بروزی نبوت جو آنحضرت ﷺ کی اتباع سے حاصل ہوتی ہے جاری ہے۔ نیز یہ خاص قسم نبی کریم ﷺ سے پہلے نہیں پائی جاتی تھی۔ آپ ﷺ کے بعد ظہور میں آئی اور یہ وہبی نہیں بلکہ کسبی ہے ۔ کیونکہ اس میں اتباع کا دخل ہے۔ تو گویا دعویٰ کے تین جز ہوئے۔ …الف: …ظلی بروزی نبوت۔…ب:… آنحضرتﷺکے بعد جاری ہوئی ۔…ج:… یہ کسبی ہے وہبی نہیں۔ اب تینوں اجزاء کی تنقیح کے بعدموضوع ہذا پر گفتگو کرتے وقت یہ دیکھنا چاہئیے کہ مرزائی اپنے عقیدہ کے ثبوت میں جو دلیل پیش کریں وہ ان کے دعویٰ خاص سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں؟ اگر نہ رکھیں تو بالکل ان پر بحث نہ کی جائے۔ مثلاً ایسی دلیل اگر پیش کی جائے جس میں ظلی بروزی وہبی کسبی۔ اسی طرح آنحضرت ﷺ کے بعد یا پہلے ہونے کا ذکر نہ کیا گیا تو اس جانب التفات نہ کیا جائے۔ بلکہ اسے رد کردیا جائے۔
 
Top