• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تیسری فصل: ختم نبوت کے موضوع پراردو تقریر

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تیسری فصل
ختم نبوت کے موضوع پراردو تقریر

’’ شَوَاہِدُ خَتْمِ النُّبُوَّۃِ مِنْ سِیْرَۃِ صَاحِبِ النُّبُوَّۃِ ﷺ ‘‘
یعنی
’’ عقیدئہ ختم نبوۃ سیرۃ النبی ﷺ کی روشنی میں‘‘
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَکَفیٰ ، وَسَلَامٌ عَلیٰ عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفیٰ! أَمَّّا بَعْدُ ، فَقَدْ قَالَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ فِی الْکَلَامِ الْمَجِیْدِ وَالْفُرْقَانِ الْحَمِیْدِ أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَاکَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِِّیْنَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًا (الاحزاب : ۴۰)’’محمد تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں اور لیکن اللہ کے رسول ہیں اور آخری نبی ہیں اور اللہ سب کچھ جانتے ہیں‘‘ وَقَالَ النَّبِیُّ ﷺ أَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ ( ابو داود ج۲ ص۲۴۲) میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں أَوْ کَمَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ِ ﷺ ۔
صاحب صدر معزز مہمانان گرامی قدر معزز اساتذہ کرام
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
آپ سب کا شکریہ کہ تم نے اس بابرکت پاکیزہ منفرد یکتا بلکہ برکت ورحمت سے بھری مجلس میں حاضر ہوکر ہمیں شرف بخشا ایسی محفل جو اپنے موضوع میں یکتا ہے ۔ یہ تقریر اس بات کے ارد گرد گھومتی ہے کہ ختم نبوت کا عقیدہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کے ساتھ کس طرح جڑا ہوا ہے۔ کچھ دلائل اس کے علاوہ بھی دیئے جائیں گے یہ حقیقت یہ کہ مسلمانوں کا ختم نبوت پر اس وقت سے ایمان ہے جب سے کہ وہ اسلام میں داخل ہوئے۔ اس بارے میں کچھ دلائل پیش خدمت ہیں غور سے سماعت فرمائیںاور مناسب آواز کے ساتھ آپ بھی میرے ساتھ ساتھ درود شریف پڑھتے جانا۔

یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ

اس پر دلائل یہاں سے پڑھیں
  1. پہلی دلیل: نبی آخر الزمان ﷺ کا انتظار اہل کتاب آخری نبیﷺ کے وسیلے سے دعا کرتے تھے
  2. دوسری دلیل : وضو ختم نبوت کی دلیل ہے ، وضو کے بعد کلہ شہادت سے جنت میں داخلہ
  3. تیسری دلیل : نماز سے ختم نبوت پر استدلال، نماز میں نبی ﷺ کی رسالت ہی کا ذکر ہے
  4. چوتھی دلیل: اہل مدینہ کا قبول اسلام، اہل مدینہ حضرت محمد ﷺ کونبی آخر الزمان سمجھ کر ایمان لائے
  5. پانچویں دلیل: واقعہ معراج ختم نبوت کی دلیل، معراج کی رات تمام انبیاء کرام موجود تھے قادیانی نہ تھا
  6. چھٹی دلیل:انبیاء کی موجودگی میں ختم نبوت کا اعلان، نبی کریم ﷺ کی امت آخری امت ہے
  7. ساتویں دلیل: اذان واقامت کے کلمات دلائل ختم نبوت، اذان واقامت میں نئے نبی کا کوئی ذکر نہیں
  8. آٹھویں دلیل:اذان واقامت کا جواب ختم نبوت کا پتہ دیتاہے، اذان واقامت کے جواب میں کلمہ شہادت ہی پایاجاتاہے
  9. نویں دلیل:تحویل قبلہ ختم نبوت کی وجہ سے ہوا، خانہ کعبہ خاتم النبیین ﷺکا پسندیدہ قبلہ ہے
  10. دسویں دلیل:غزوہ بدرسے ختم نبوت کی دلیل، بدر کی دعا امت محمدیہ کو آخری امت بتاتی ہے
  11. گیارھویں دلیل: غزوہ احدسے ختم نبوت پر استدلال، نبی کریم ﷺ ہی کی اتباع کا حکم
  12. بارھویں دلیل:بادشاہوں کے نام خطوط ختم نبوت کی دلیل،آپ کامکتوب مبارک کہ میں سب لوگوں کے لئے رسول ہوں
  13. تیرھویں دلیل:ختم نبوت کا قرآنی اعلان،آیت خاتم النبیین کانزول
  14. چودھویں دلیل : فتح مکہ کے بعد نبی کریمﷺ کا خطبہ،مکہ مکرمہ کی حرمت دائمی ہے
  15. پندرھویں دلیل:غزوہ تبوک ختم نبوت کی دلیل، غزوہ تبوک میں اعلان ختم نبوت
  16. سولہویں دلیل:حج سے ختم نبوت کا مسئلہ سمجھ آتا ہے،حج میں خاتم النبیین کے پسندیدہ قبلہ کا قصدکیاجاتاہے
  17. سترھویں دلیل:عمرے کی مشروعیت دلیل ختم نبوت،عمرہ کو پورا کرنے کا حکم
  18. اٹھارھویں دلیل: مقام ابراہیم کے پاس نبی ﷺ کی رسالت ہی کا اعلان،طواف کی رکعتوں میں کلمہ شہادت ہی ہے
  19. انیسویں دلیل: نبی ﷺ کے امیر حج کا اعلان ختم نبوت کی دلیل، اس اعلان کے احکام قیامت تک کیلئے ہیں
  20. بیسویں دلیل : سود کی دائمی حرمت ختم نبوت کی دلیل، سود کھانے والے کو اعلان جنگ
  21. اکیسویں دلیل: حجۃ الوادع سے ختم نبوت کے مسئلہ کاحل، دین کے کامل ہونے کا اعلان
  22. بائیسویں دلیل: قبر کی تنہائی اور ختم نبوت، قبر میں کلمہ شہادت سے نجات
  23. تیئسویں دلیل:شفاعت کے لئے بالآخر نبی کریم ﷺ کے پاس جائیں گے، منکر ِ ختم نبوت شفاعت سے محروم
  24. چوبیسویں دلیل:جنت کا دروازہ آخری نبی ﷺ ہی کھلوائیں گے، جنت میں داخلے کے لئے عقیدئہ ختم نبوت ضروری
  25. پچیسویں دلیل:کلمہ طیبہ مضبوط پھلدار درخت کی طرح ہے(ابراہیم۲۴)، عقیدئہ ختم نبوت کار آمد نقدی کی طرح ہے
  26. چھبیسویں دلیل: کلمہ خبیثہ کمزور خبیث پودے کی طرح ہے(ابراہیم۲۶)،مرزاکو نبی ماننے والا بے یارومددگارہے
  27. ستائیسویں دلیل: یَسْئَلُوْنَکَ عَن الْاَھِلَّۃِ(البقرۃ:۱۸۹)، دجال کی خبردی مگر آنے والے نبی کی نہیں
  28. اٹھائیسویں دلیل:نظام خلافت ختم نبوت کی دلیل ہے، حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ خلیفہ بلافصل ہیں
  29. انتیسویں دلیل:قرآن کے حروف مقطعات تک محفوظ ہیں، قرآن کے ہوتے ہوئے کسی اور وحی کی کیا ضرورت؟
  30. تیسویں دلیل: اسلام زندہ دین ہے، صراط مستقیم باقی ہے
  31. اکتسویں دلیل: ورفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ{سورۃ الم نشرح۴}
 
Top