حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد
۱۶…
ام المؤمنین حضرت صفیہؓ کا عقیدہ
حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلویؒ قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی سیزدہم تفسیر عزیزی زیر تفسیر زیتون مندرجہ ذیل روایت لکھتے ہیں۔
’’ام المؤمنین حضرت صفیہؓ بیت المقدس کو تشریف لے گئیں اور مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ کر فارغ ہوئیں تو مسجد سے نکل کر طور زیتا پر تشریف لے گئیں اور وہاں بھی نماز پڑھی۔ پھر اس پہاڑ کے کنارے کھڑے ہوکر ارشاد فرمایا کہ یہ وہی پہاڑ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہاں سے آسمان پر تشریف لے گئے تھے۔‘‘
(تفسیر عزیزی پارہ۳۰)
اس روایت میں حضرت صفیہؓ صاف صاف اعلان فرمارہی ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بجسدہ العنصری آسمان پر اٹھائے گئے تھے۔ اب خیال کیجئے آپ ام المؤمنین تھیں۔ واﷲ اعلم کتنے سو صحابہ کرام ساتھ ہوں گے۔ جن کے سامنے آپ نے یہ اعلان فرمایا تھا گویا جو صحابہ وہاں موجود تھے۔ یہ عقیدہ ان سب کا جزو ایمان تھا۔