• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت اور مرزا غلام احمد کادیانی

ساجد خان نقشبندی

رکن ختم نبوت فورم
ختم نبوت اور مرزا غلام احمد کادیانی
ہمارے پیارے آقا و مولی جناب احمد مجتبی محمد مصطفی ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں آپ پر نبوت کا دروازہ بند ہوگیا ہے ۔آپ کے بعد جو بھی کسی بھی قسم کی نبوت کا دعوی کرے گا وہ مرتد خارج از اسلام ہے ۔ اس عقیدے پر قرآن و حدیث اجماع وقیاس شاہد ہے ۔انگریز کے اشارے پر جب تک مرزا غلام احمد کادیانی نے ”نبوت کا جھوٹا“ دعوی نہیں کیا تھا تمام مسلمانوں کی طرح اس شخص کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ نبی کریم ﷺ آخری نبی ہیں اورآپ کے بعد نبوت کا دعوی کرنا کفر ہے ۔اور باقاعدہ اس بات پر قرآن و حدیث سے دلائل بھی دےتا تھا ۔ہم یہاں مختصرا چند حوالے رقم کریں گے۔

آیت خاتم النبیین کی تفسیر
ماکان محمد ابااحدمن رجالکم و لکن رسول اللہ و خاتم النبیین یہ آیت نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت پر اساس کا درجہ رکھتی ہے ۔مرزا غلام احمد کادیانی نے اس آیت کا کیا مطلب بیان کیا اسی کی زبانی ملاحظہ فرمائیں :
ماکان محمد ابااحدمن رجالکم و لکن رسول اللہ و خاتم النبیین،الا تعلم ان الرب الرحیم المتفضل سمی نبینا ﷺ خاتم الانبیاءبغیر استثناءو فسرہ نبینافی قولہ لا نبی بعدی ببیان واضح للطالبین ولو جوزنا ظھور نبی بعد نبینا ﷺ لجوزنا انفتاح باب وحی النبوة بعد تغلیقھا و ھذا الخلف کما لا یخفی علی المسلمین و کیف یجیءنبی بعد رسولنا ﷺ و قد انقطع الوحی بعد وفاتہ و ختم اللہ بہ النبیین

(حمامة البشری ص 34مندرجہ روحانی خزائن ج7ص200الشرکة الاسلامیة لیمیٹڈ ربوہ)
کیا آپ نہیں جانتے کہ فضل کرنے والے رب رحیم نے ہمارے نبی کریم ﷺ کو خاتم الانبیاءکہا بغےر کسی استثناءکے اور خود نبی کریم ﷺ نے اپنی اس حدیث لا نبی بعدی کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں سے اس آیت کی تفسیر بیان فرمادی اگر ہم نبی کریم ﷺ کے بعد کسی نبی کے ظہور کو جائز مان لیں تو گوےا ہم وحی کا دروازہ جو بند ہوچکا ہے کہ دوبارہ کھلنے کو جائز مان لیں گے اور یہ بالکل خلاف واقعہ بات ہے جیسا کہ مسلمانوں پر یہ امر مخفی نہیں ۔اور بھلا نبی کریم ﷺ کے بعد کوئی نبی آبھی کیسے سکتا ہے کہ جب آپ کی وفات کے بعد وحی منقطع ہوگئی اور نبیوں کا سلسلہ آپ پر ختم کردیا گیا ہے ۔
وحی اور نبوت کا دروازہ بند ہوچکا ہے
و قد ختم اللہ برسولنا النبیین و قد انقطع وحی النبوة فکیف یجیءالمسیح ولا نبی بعد رسولنا ؟
( تحفہ بغداد ،روحانی خزائن ج7ص9)
اور تحقیق اللہ تعالی نے نبوت کا سلسلہ ہمارے رسول ﷺ پر ختم کردیا اور تحقیق وحی نبوت کا سلسلہ بھی منقطع ہوگیا تو پھر کس طرح مسیح آسکتے ہیں حالانکہ ہمارے نبی کے بعد کوئی نبی نہیں ۔
نبی کریم ﷺ کے بعد کسی نبی کے آنے کو ماننا کفر ہے

اذا کان نبینا ﷺ خاتم الانبیاءفلا شک انہ من آمن بنزو ل المسیح الذی ھو نبی من بنی اسرائیل فقد کفر بخاتم النبیین ۔۔۔و قد قال رسول اللہ ﷺ لا نبی بعدی و سماہ اللہ تعالی خاتم الانبیاءفمن این یظھر نبی بعدہ؟
(تحفہ بغداد ،روحانی خزائن ج7ص34)
جب ہمار ے نبی خاتم الانبیاءہیں تو پھر اس با ت میں کوئی شک نہیں کہ جو مسیح علیہ السلام کے نزول پر ایمان رکھتا ہے تو اس نے نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت کا انکار کیا حالانکہ تحقیق نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں اور اللہ تعالی نے آپ کو خاتم الانبےاءکا نام دیا تو آپ کے بعد نبی کہاں سے ظاہر ہوگا؟

نبوت کے دعوے سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں
معاذاللہ ان ادعی النبوة بعد ما جعل اللہ نبینا و سیدنا محمد المصطفی ﷺ خاتم النبیین
( روحانی خزائن ج7ص302)
میں خدا کی پناہ مانگتا نبوت کے دعوے سے بعد بنائے جانے کے اللہ کی طرف سے محمد مصطفی ﷺ کو خاتم النبیین

نبوت کا دعوی کرکے خارج از اسلام کیسے ہوسکتا ہوں ؟
ومان کان لی ان ادعی النبوة و اخرج من الاسلام و الحق بقوم کافرین
( حمامة البشری ص131،روحانی خزائن ج7ص297)
اور مجھے یہ بات زیب نہیں دیتی کہ نبوت کا دعوی کروں اور اسلام سے خارج ہوجاوں اور کافروں کے ساتھ مل جاوں
پس جب مرز ا نے نبوت کا دعوی کرلیا تو اپنے ہی فتوے سے دائرہ اسلام سے خارج ہوکر کافر ہوگیا ۔لہذا مرزائیوں کو بھی چاہئے کہ اس کے کفر کا اقرار کرلیں۔

سلسلہ نبوت بند ہوجانے کے بعد دوبارہ کیسے شروع ہوسکتا ہے ؟
ماکان اللہ ان یرسل نبیا بعد نبینا خاتم النبیین و ماکان ان یحدث سلسلة النبوة ثانیا بعد انقطاعھا
(آئینہ کمالات اسلام مندرجہ روحانی خزائن ج5ص377)
اللہ کی شان کے لائق نہیں کہ ہمارے آخری نبی کے بعد کسی نبی کو بھیجے اور نہ یہ اس کی شان کے لائق ہے کہ سلسلہ نبوت کے منقطع ہوجانے کے بعددوبارہ سے اسے شروع کردے۔

وحی کا سلسلہ آدم علیہ السلام سے شروع ہوا او ر محمد مصطفی ﷺ پر ختم ہوگیا
افتتح وحیہ من آدم و ختم علی نبی
( روحانی خزائن ج5ص420)
اپنی وحی کا دروازہ اللہ نے آدم پر کھولا اور ہمارے نبی کریم ﷺ پر اس سلسلے کوختم کردیا

مدعی نبوت کا کافر و کاذب جانتا ہوں
حضرت محمد مصطفی ﷺ ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اللہ محمد مصطفی ﷺ پر ختم ہوگئی ۔
(مجموعہ اشتہارات ج1ص214ضیاءالاسلام پریس ربوہ)
نبوت کا دعوی کرنے والا کذاب کافر اور قرآن کا منکر ہے
میری نسبت یہ رائے ظاہر کرتے ہیں کہ گویا میری جماعت در حقےقت مجھے رسول اللہ جانتی ہے اور گویا میں نے درحقیقت نبوت کا دعوی کیا ہے ۔اگر راقم صاحب کی پہلی رائے صحیح ہے کہ میں مسلمان ہوں اور قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہوں تو پھر یہ دوسری رائے غلط ہے جس میں ظاہر کیا گیاہے کہ میں خود نبوت کا مدعی ہوں اور اگر دوسری رائے صحیح ہے تو پھر وہ پہلی رائے غلط ہے جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ میں مسلمان ہوں اور قرآن شریف کو مانتا ہوں کیا ایسا بد بخت مفتری جو خود رسالت و نبوت کا دعوی کرتا ہے قرآن شریف پر ایمان رکھ سکتا ہے اور کیا ایسا شخص جو قرآن کریم پر ایمان رکھتا ہے اور آیت ولکن رسول اللہ و خاتم النبیین کے خداکا کلام یقین رکھتا ہے وہ کہہ سکتا ہے کہ میں بھی آنحضرت ﷺ کے بعد رسول او ر نبی ہوں
( آنجام آتھم ،روحانی خزائن ج11ص،26,27)
اس سے معلوم ہوا کہ جو نبی کریم ﷺ کے بعد کسی بھی قسم کی نبوت کا دعوی کرے وہ:
(۱) مسلمان نہیں کافر ہے
(۲) بد بخت ہے
(۳) مفتری ہے
(۴) قرآن شریف پر ایمان نہ رکھنے والاہے
(۵) خاتم النبیین کی آیت کا منکر ہے ہے
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ماشااللہ بھائی بہت عمدہ ۔ قادیانیت کے تعارف کا ایک بہترین خاکہ آپ نے پیش کر دیا ہے ماشااللہ
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
محترم بھائی @ساجد خان نقشبندی صاحب آپ کی لڑی متعلقہ زمرے سے تعلق نہیں رکھتی ۔ اس لیے آپ کی لڑی کو مسلم اور قادیانی مناظرہ سے نکال کر قادیانیت میں منتقل کیا جارہا ہے ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اور بھائی @ساجد خان نقشبندی آپ کے اس مراسلے میں عربی فونٹ اور ہیڈنگ کو کلر دے دیا گیا ہے ۔ آئندہ جب آپ مراسلہ کریں تو بھائی عربی پر عربی فونٹ اور ہیڈنگز کو الگ رنگ لازمی دیں ۔ جزاک اللہُ خیرا

اور بھائی اس سیکشن کو ایک بار ضرور پڑھیں

پوسٹس کرتے ہوئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
 

ساجد خان نقشبندی

رکن ختم نبوت فورم
بھائی صاحب میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا پوسٹ کرلیا کروں یہ بھی کسی غنیمت سے کم نہیں کوئی کمی بیشی ہو تو آپ حضرات تعاون کردیا کریں جزاکم اللہ
 
Top