دوستو! ہمارے دین "اسلام" کی بنیاد صرف "عقل" پر نہیں، بلکہ اسکی بنیاد "وحی الہی" پر ہے، جس وحی کو ہم "قرآن كريم" کہتے ہیں، اور الله جل شانه کا اس امت پر یہ احسان بھی ہے کہ اس نے نہ صرف یہ کتاب "قرآن" نازل فرمائی بلکہ اسکی تشریح و تفسیر کے لئے ایک بولنے والے قرآن يعنى اپنے محبوب صلى الله عليه وسلم کو بھی بھیجا، اس طرح احادیث شريفه اصل میں قرآن کریم کی ہی تفسیر ہیں، اور اس پاک ہستی نے اپنے اولین شاگردوں کی جو جماعت تیار کی جنہیں ہم "صحابه كرام" رضوان الله عليهم اجمعين کے نام سے یاد کرتے ہیں، انہوں اپنے آقا کی زبان سے نکلے ہر لفظ، انکے ہر عمل کو محفوظ کیا ، اس پر عمل کیا اور آگے پہنچایا، اور اس طرح یہ دین نسل در نسل آگے چلتا رہا، تابعين , تبع تابعين , محدثين , مفسرين , فقهاء اور مجددين نے اپنے اپنے حصے کا کام احسن طریقے سے کیا اور دین کو آگے پہنچاتے رہے، قرآن كريم کی "نبوی" تفسیر آگے چلتی رہی، احادیث نبویت کا وہ مفہوم آگے پہنچایا جو صحابہ کرام نے سمجھا ... جس جماعت یا جس فرقے نے قرآن كريم میں تحریف معنوی کرنے کی کوشش کی، احادیث نبیویہ میں شکوک و شبھات پیدا کرنے شروع کیے امت نے انھیں "گمراہ" اور "ملحدین" ثابت کیا ، ایسے گمراہ فرقوں پر الگ کتابیں لکھی گئیں، یہاں تک کہ 1300 سال کا عرصہ گذر گیا، ملک ہندوستان میں تحصیل بٹالہ کے ایک قصبے "قادیان" میں صلیبی انگریز کے ایک وفادار حکیم غلام مرتضى کے بیٹے کو انگریز نے اپنی سرپرستی میں کھڑا کیا تاکہ وہ مسلمانوں کے دلوں سے قرآن كريم کا وہ مفہوم نکالنے کی کوشش کرے جو زمانہ رسالت مآب صلى الله عليه وسلم سے نسل در نسل سینہ بسینہ چلا آ رہا ہے .. قرآن كريم کے الفاظ کو تو وہ مٹا نہیں سکتے تھے کیونکہ یہ تو لاکھوں دلوں میں محفوظ تھا ..انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ اسمیں تحریف معنوى کروائی جائے، اسکے لئے انہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کو منتخب کیا، اور اس ایجنٹ نے اپنا کام بھرپور طریقے سے انجام دیا، ، ایک نیا قرآن پیش کرنا شروع کیا، خود اسک بیٹے نے اقرار کیا کہ "قرآن دوباره مرزا پر نازل کیا گیا" تحریر معنوی کے ایسے کارنامے انجام دیے کہ یہودی بھی شرمندہ ہو گئے، لیکن الله کے فضل سے گذشتہ صدیوں کی طرح اس بار بھی اس نئے فتنے کی سر کوبی کے لئے الله کے بندے میدان میں آئے اور اس کذاب و دجال کی چالوں کو ناکام کیا، اور اس نے جو فتنہ پیدا کیا تھا اسے انہی کے گھر بھیج دیا جنہوں نے یہ پودا کاشت کیا تھا ... دوستو! اس گروپ کا اصل مقصد قرآن وحديث میں پیدا کیے گئے ان مرزائی شکوک و شبھات کا جواب دینا ہے جو وہ سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے پیش کرتے ہیں، ہمارا تجربہ ہے کہ اس دھرم یعنی مرزائیت کی بنیاد دو چیزوں پر ہے ایک "جھوٹ" دوسرا "دجل و فریب" خدا گواہ ہے ہم یہ بات کئی سالوں کے تجربے کی روشنی میں کہ رہے ہیں، یہ گروپ بہت سے دوستوں کے اصرار پر بنایا گیا ہے، جسکا بنیادی مقصد مرزائی تحریفات کاجواب دینا ہے تاکہ ہمارے مسلمان بھائی اچھی طرح ان شکوک و شبھھات سے واقف ہوں اور بوقت ضرورت مرزائی مربیوں کا شافی علاج کر سکیں .. والله ولي التوفيق