• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت پر اعتراض نمبر۵۲:خیر امت کا تقاضہ

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت پر اعتراض نمبر۵۲:خیر امت کا تقاضہ
قادیانی: ایک اور شبہ مرزائیوں کی طرف سے پیش ہوا کرتا ہے کہ پہلے انبیاء کی شریعت کی خدمت کے لئے تو انبیاء کرام تشریف لایا کرتے تھے۔ اب اس امت میں بھی اگر انبیاء تشریف نہ لائیں تو آپ ﷺ کی امت خیر امت اور بہتر ین امت نہ رہے گی۔
جواب ۱: یہ بھی ایک محض دھوکہ دہی ہے ۔ اول تو اس لئے کہ شہادت القرآن میں مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ پہلے انبیاء کے بعد تو خدمت دین کے لئے انبیاء کرام غیر تشریعی آیا کرتے تھے۔ اب اس امت میں بو جہ ختم نبوت کے انبیاء (غیر تشریعی)تو نہیں آئیں گے۔ البتہ خلفاء آتے رہیں گے اور مجددین کا وقتاً فوقتاً دور دورہ ہوتا رہے گا۔ تو تمہارے مرزا قادیانی ہی اس کا جواب دے چکا ۔(ملخص شہادت القرآن ص ۵۹‘خزائن ص ۳۵۵ج۶)
جواب ۲: یہ کہ اگر آنحضرت ﷺ کی امت میں علماء ومجددین ہی وہ فریضہ ادا کریں جو ڈیوٹی بنیاسرائیل کے انبیاء ادا کیا کرتے تھے۔تو آپ ﷺ کی امت خیر امت ہوگی۔ اور اس میں امت مرحومہ کی افضلیت ثابت ہوگی۔ کیونکہ ادنیٰ درجہ کے لوگ اعلیٰ درجہ والے حضرات کی ڈیوٹی ادا فرمارہے ہیں۔سو اس میں آنحضرت ﷺ یا آپ کی امت کی کوئی ہتک نہیں بلکہ زیادہ عزت ہے۔
 
Top