• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

دجال اور مغرب کی عیسائی اقوام پر تجزیہ

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
حدیث مسلم پر تفصیلی بحث
اس حدیث کو مکمل مطالعہ کے لیے اس لنک کو استعمال کریں

دجال

دجال ایک فتنہ ہو گا اور ایک شخص ہے
ایک صبح رسول اللہ ﷺ نے دجال کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے کبھی تحقیر کی (یعنی گھٹایا) اور کبھی بڑا کر کے بیان فرمایا یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ کھجوروں کے ایک جھنڈ میں ہے پس جب ہم شام کو آپ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ہم سے اس بارے میں معلوم کرلیا تو فرمایا تمہارا کیا حال ہے؟ ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ ﷺ نے صبح دجال کا ذکر کیا اور اس میں آپ ﷺ نے کبھی تحقیر کی اور کبھی اس فتنہ کو بڑا کر کے بیان کیا یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ کھجوروں کے ایک جھنڈ میں ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا میں تمہارے بارے میں دجال کے علاوہ دوسرے فتنوں کا زیادہ خوف کرتا ہوں

حدیث شریف کے اس متن میں واضح کر دیا گیا ہے کہ دجال ایک فتنہ ہو گا مرزا غلام قادیانی نے جو یہ کہا کہ دجال سے مراد عیسائی اقوام ہیں تو متن حدیث سے ہی اس بات کی وضاحت ہو جاتی ہےکہ دجال ایک شخص کا نام ہے نہ کہ پوری جماعت کا اگر پوری جماعت کا نام ہوتا تو دجال کے لیے جمع کا صیغہ ارشادہوتا دیکھیں "إِنْ يَخْرُجْ" اس جگہ یخرجون کا لفظ نہیں ہے اور صاحبان علم جانتے ہیں کہ یخرج صیغہ واحد مذکر غائب ہے نہ کہ صیغہ جمع مذکر غائب لہذا الفاظ حدیث سے ہی مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹے عقیدہ کی نفی ثابت ہو گئی کہ دجال عیسائی اقوام ہیں ۔

دجال کا مقابلہ ہر مسلمان پر ضروری ہو گا
اگر وہ میری موجودگی میں ظاہر ہوگیا تو تمہارے بجائے میں اس کا مقابلہ کروں گا اور اگر میری غیر موجودگی میں ظاہر ہوا تو ہر شخص خود اس سے مقابلہ کرنے والا ہوگا اور اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ اور نگہبان ہوگا

دجال کا فتنہ اتنا سخت ہو گا کہ ہر فرد اس سے متاثر ہو گا اور ہرمسلمان کو اس سے مقابلہ کا کہا گیا ہے اور ساتھ ہی غائبی نصرت کا بھی وعدہ ہے ۔

دجال کا ظاہر حلیہ
بے شک دجال نوجوان گھنگریالے بالوں والا اور پھولی ہوئی آنکھ والا ہوگا گویا کہ میں اسے عبدالعزی بن قطن کے ساتھ تشبیہ دیتا ہوں

حدیث شریف کے یہ الفاظ بھی بتا رہے ہیں کہ دجال عیسائی اقوام نہیں ہیں ایک شخصیت ہے اسی وجہ سے اس کی نشانی یہ بتائی گئی کہ گھگنریالے بال ہوں گے اور آنکھیں پھولی ہوئی ہوں گی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک کافر شخص سے اس کو تشبیہ دی ہے مراد یہ کہ دجال بھی واحد ہے جماعت نہیں ہے کیوں کہ اگر عیسائی اقوام مراد لی جائیں تو ہر کوئی جان سکتا ہے ہے کہ ہر عیسائی کے گھنگریالے بال یا پھولی آنکھیں نہیں ہوتی کوئی کوئی ہو تو الشاذ کالمعدوم کے تحت وہ کسی گندی شمار میں نہیں آتا۔

دجال کے ظہور کے وقت سورہ کہف کی ابتدائی آیات کے تلاوت کا حکم
پس تم میں سے جو کوئی اسے پالے تو چاہئے کہ اس پر سورت کہف کی ابتدائی آیات کی تلاوت کرے

مرزا غلام قادیانی سمیت پوری قادیانیت ذریت سے میرا سوال ہے کہ آج تک کسی نے اقوام عیسائیہ کو یا کسی ایک عیسائی کو بھی دیکھ کر ان آیات کی تلاوت کی بلکہ تم لوگوں میں تو کوئی حافظ القرآن ہی نہیں ہے ۔

دجال کا خروج شام و عراق سے ہوگا
بے شک اس کا خروج شام اور عراق کے درمیان سے ہوگا

کیا عیسائی اقوام کا خروج عراق و شام کے درمیان سے ہوا ہے ؟؟ ہرگز نہیں اس کو ثابت کرنے کے لیے لاکھ جھوٹ بولنے پڑیں گے اور شاید پھر بھی یہ ثابت نہ ہو سکے ۔

دجال کا فساد
پھر وہ اپنے دائیں اور بائیں جانب فساد برپا کرے گا

کیا عیسائی اقوام اپنے دائیں بائیں فساد کرتی ہیں ؟

دجال زمین پر چالیس دن رہے گا
اے اللہ کے بندو ثابت قدم رہنا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول وہ زمین میں کتنا عرصہ رہے گا آپ ﷺ نے فرمایا چالیس دن اور ایک دن سال کے برابر اور ایک دن مہینہ کے برابر اور ایک دن ہفتہ کے برابر ہوگا اور باقی ایام تمہارے عام دنوں کے برابر ہوں گے ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول وہ دن جو سال کے برابر ہوگا کیا اس میں ہمارے لئے ایک دن کی نمازیں پڑھنا کافی ہوں گیں آپ ﷺ نے فرمایا نہیں بلکہ تم ایک سال کی نمازوں کا اندازہ کرلینا

یہا ں تو دجال کے بارے حتمی فیصلہ ہو گیا ہے کہ دجال کے ظہور کے بعد وہ چالیس دن تک رہے گا حالانکہ اقوام عیسائیہ صدیوں سے موجود ہیں پتہ نہیں کتنے چالیس دن گزر گئے ہیں ؟

دجال کے چلنے کی رفتار
ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اس کی زمین میں چلنے کی تیزی کیا ہوگی آپ نے فرمایا اس بادل کی طرح جسے پیچھے سے ہوا دھکیل رہی ہو

دجال کے جادوئی کرتبوں کا تذکرہ ہو رہا ہے اور یہ صرف دجال ہی ایسا کر سکے گا جبکہ مرزا غلام قادیانی سمیت کوئی قادیانی بھی اس کو ثابت نہ کر سکا کہ عیسائی اقوام بادلوں کے کرتب دکھلاتی ہے ۔

دجال پر ایک قوم ایمان لے آئے گی
پس وہ ایک قوم کے پاس آئے گا اور انہیں دعوت دے گا تو وہ اس پر ایمان لے آئیں گے اور اس کی دعوت قبول کرلیں گے

کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ مغربی اقوام عیسائیہ کسی پوری قوم کے پاس گئی ہوں اور پوری قوم کو ہی عیسائی بنا لیا ہو ؟؟

دجال کے مختلف جادوئی کرتب
پھر وہ آسمان کو حکم دے گا تو وہ بارش برسائے گا اور زمین سبزہ اگائے گی اور اسے چرنے والے جانور شام کے وقت آئیں گے تو ان کے کوہان پہلے سے لمبے تھن بڑے اور کو کھیں تنی ہوئی ہوں گی پھر وہ ایک اور قوم کے پاس جائے گا اور انہیں دعوت دے گا وہ اس کے قول کو رد کر دیں گے تو وہ اس سے واپس لوٹ آئے گا پس وہ قحط زدہ ہو جائیں گے کہ ان کے پاس دن کے مالوں میں سے کچھ بھی نہ رہے گا اور اسے کہے گا کہ اپنے خزانے کو نکال دے تو زمین کے خزانے اس کے پاس آئیں گے۔جیسے شہد کی مکھیاں اپنے سرداروں کے پاس آتی ہیں، پھر وہ ایک کڑیل اور کامل الشباب آدمی کو بلائے گا اور اسے تلوار مار کر اس کے دو ٹکڑے کردے گا اور دونوں ٹکڑوں کو علیحدہ علیحدہ کر کے ایک تیر کی مسافت پر رکھ دے گا، پھر وہ اس (مردہ) کو آواز دے گا تو وہ زندہ ہوکر چمکتے ہوئے چہرے کے ساتھ ہنستا ہوا آئے گا

اس جگہ دجال کے مختلف شعبدوں کا تذکرہ ہو رہا ہے اور یہ سب کچھ جادوئی طاقتوں سے کرے گا حالانکہ ان میں سے ایک چیز بھی مغربی عیسائی قوموںمیں مجموعی طور پر موجود نہیں ۔

مسلم شریف کی حدیث شریف کے اس اقتباس سے عیاں ہو گیا کہ مرزا غلام قادیانی دجال کے بارے جو نظریات قائم کر کے اپنی ذریتِ قادیانیہ کو دے کر گیا ہے ان کا اسلام سے دور دور کا بھی کوئی رشتہ نہیں ہے یہ سب من گھڑت اور قادیانی برطانیوں ایجنٹی کا ایک حصہ تھا جس پر مرزا غلام قادیانی نے عمل کیا ۔
 
Top