ساہیوال کا جھوٹا مدعی عیسیٰ ابن مریم و امام مہدی گرفتار
آج 31 مارچ صبح تقریبا نو بجے ختم نبوت فورم کے دفتر میں ایک دوست آئیے اور کہا کہ میرا ایک سسرالی رشتہ دار جو کہ دعویٰ نبوت و مہدیت کرتا ہے وہ اپنے مریدین کے ملنے گوجرانوالہ آیا ہوا ہے آپ ہمارے ساتھ چلیں اور اس کو سمجھائیں میں نے فوری طور پر ختم نبوت فورم کے چند اراکین کو فون کیا اور ساتھ لے جا کر اس کے گھر پیغام بھیجا کہ وہ آئے اور ہم سے بات کرے ،لیکن کافی دیر انتظار کے بعد وہ اپنے کمرے سے باہر نا آیا اور گھر کی چند خواتین نے جھگڑا شروع کر دیا اسی دوران محلے کے کافی لوگوں کا مجمع اکٹھا ہو گیا ہم نےبہتر جانا کہ اس جھوٹے مدعی کو حوالہ پولیس کیا جائے ورنہ یہ مشتعل افراد اس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ، لہذا فوری کاروائی عمل میں لائی گئی اور اب الحمدللہ وہ جھوٹا مدعی نبوت حوالات میں ہے ۔
