• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سلطان محمد کے حوالے سے ایک تاویل کا جواب

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سلطان محمد جو کہ محمدی بیگم کا شوہر تھا اس کے حوالے سے قادیانی اکثر ایک عبارت پیش کیا کرتے ہیں ۔

مرزا سلطان محمّد کی توبہ کی وجہ سے جب اس کی موت نہ ہوئی تو بعض لوگوں نے یہ اعتراض کیا کہ اس کی موت پیشگوئی کے مطابق واقع نہیں ہوئی تو اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ اعلان فرمایا

(ا) ’’ فیصلہ تو آسان ہے۔ احمد بیگ کے داماد سلطان محمّد سے کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے پھر اس کے بعد جو میعاد خدا تعالیٰ مقرر کرے اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘(انجامِ آتھم۔ روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ۳۲ حاشیہ)

’’ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھمی رہے جب تک کہ وہ گھڑی نہ آ جائے کہ اس کو بیباک کر دے۔ سو اگر جلدی کرنا ہے تو اٹھواس کو بے باک اور مکذّب بناؤ اور اس سے اشتہار دلاؤ اور خدا کی قدرت کا تماشا دیکھو۔‘‘(انجامِ آتھم۔ روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ۳۲ حاشیہ)

جہاں تک سلطان محمد کے توبہ کی بات ہے تو اس کے توبہ نہ کرنے کا ثبوت دوسری پوسٹ میں دیا جا چکا ہے ۔


مرزا غلام احمد قادیانی کی یہ بات بڑی ہی عجیب ہے کہ احمد بیگ کے داماد سلطان محمّد سے کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے پھر اس کے بعد جو میعاد خدا تعالیٰ مقرر کرے اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں جھوٹا ہوں ۔

عرض یہ ہے کہ پہلی میعاد بھی تو بقول آپ کے خدا تعالیٰ نے ہی مقرر کی تھی جب اس وقت کچھ نہیں ہوا تو دوبارہ کیا ہونا تھا ؟؟؟؟ اور سلطان محمد نے پہلی مرتبہ کون سے اشتہار شائع کرائے تھے جو اب کراتا ؟؟؟؟

لیکن مزے کی بات یہ ہے مرزا قادیانی کی اس تحریر کے بعد سلطان محمد کی ایک تحریر 1894 میں شائع ہوئی تھی جس میں اس نے مرزا قادیانی کو جھوٹا قرار دیا تھا ۔اس کا لنک آخر میں دے دیا جائے گا

بہرحال مرزا قادیانی درج بالا عبارات صرف سلطان محمد کے جلدی مرنے کے حوالے سے تھیں ۔۔۔ سلطان محمد کے مرنے کی پیشگوئی منسوخ نہیں ہوئی تھی بلکہ صرف تاخیر ہوئی تھی کیونکہ مرزا قادیانی کی انہی عبارات سے پہلے صفحہ 31 پر لکھ چکے ہیں
" میں بار بار کہتا ہوں کہ نفس پیشگوئی داماد احمد بیگ کی تقدیر مبرم ہے اس کی انتظار کرو اور اگر میں جھوٹا ہوں تو یہ پیشگوئی پوری نہیں ہو گی اور میری موت آ جائے گی اور اگر میں سچا ہوں تو خدا تعالیٰ ضرور اس کو بھی ویسا ہی پورا کردے گا جیسا کہ احمد بیگ اور اور آتھم کی پیشگوئی پوری ہو گئی "


http://www.khatmenbuwat.org/threads/محمدی-بیگم-کے-شوہر-مرزا-سلطان-محمد-کے-نہ-ڈرنے-کا-ثبوت.364/
 
Top