• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورہ البینة کی آیت اور قادیانیت

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزائی پاکٹ بک کے مصنف ملک عبدالرحمن گجراتی کی مرزا غلام قادیانی کو بچانے کے لیئے قرآن کریم میں تحریف کی کوشش اور اس دھوکےکا پوسٹ مارٹم۔

دوستو جب بھی مرزا غلام قادیانی کے امتیوں کے سامنے مرزا غلام قادیانی کی وہ تحریریں پیش کی جاتی ہیں جن میں اس نے قرآن وحدیث پر جھوٹ بولے ہوتے ہیں یا کوئی بات لکھ کر اپنی طرف سے لکھا ہوتا ہے کہ " یہ حدیث ہے یا یہ فرمان رسولﷺ ہے یا نبی صلی الله علیہ وسلم نے یہ فرمایا " تو مرزا غلام قادیانی کی امت کو اسے سچا کرنا ناممکن ہوجاتا ہے تو اس کے جواب میں وہ اپنی پاکٹ بک سے ایک دھوکہ اور دجل و فریب پیش کرتے ہیں کہ حدیث کی کتاب ترمذی شریف میں ایک روایت ہے کہ ۔
آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے اپنے صحابی حضرت ابی بن کعب رضی الله عنہ سے فرمایا کہ مجھے میرے الله نے حکم دیا ہے کہ میں تجھ پر قرآن پڑھوں ( یعنی تجھے قرآن سناوُ اور سمجھاوُں ) تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے سورہ البینة ( لم یکن الذین کفروا....... ) پڑھی اور اس کے اندر کچھ ایسے الفاظ بھی فرمائے جو آج قرآن کی اس سورت میں نہیں ، تو پاکٹ بک کے مربی نے یہ اعتراض کیا کہ " دکھاوُ وہ الفاظ قرآن میں کہاں ہیں " اس لیئے مرزا غلام قادیانی نے جو بھی جھوٹی باتیں قرآن و حدیث کی طرف منسوب کی ہیں مرزائیوں سے ان کا ثبوت نہ مانگو ۔

تو دوستو یہاں اس قادیانی دھوکے اور دجل و فریب کا پوسٹ مارٹم کرتا ہوں کہ جیسا قرآن کی ایک آیت دوسری آیت کی تفسیر وتشریح کرتی ہے اسی طرح احادیث بھی ایک دوسرے کی تفسیر وتشریح کرتیں ہیں ۔ اب یہی ترمذی شریف والی روایت جو قادیانیوں کی طرف سے پیش کی جاتی ہے مستدرک حاکم میں بھی ہے ملاخط فرمائیں ۔

أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَسَدِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دِيزِيلَ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ §اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ» فَقَرَأَ: {لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ} [البينة: 1] وَمِنْ نَعْتِهَا لَوْ أَنَّ ابْنَ آدَمَ سَأَلَ وَادِيًا مِنْ مَالٍ، فَأَعْطَيْتُهُ، سَأَلَ ثَانِيًا، وَإِنْ أَعْطَيْتُهُ ثَانِيًا، سَأَلَ ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ، وَإِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ غَيْرَ الْيَهُودِيَّةِ، وَلَا النَّصْرَانِيَّةِ، وَمَنْ يَعْمَلْ خَيْرًا فَلَنْ يُكْفَرَهُ " ( المستدرك علي الصحيحين للحاكم نویسنده : الحاكم، أبو عبد الله جلد : 2 صفحه : 244 )

اس روایت میں حضرت ابی بن کعب رضی الله عنہ صاف فرماتے ہیں کہ " یہ زائد الفاظ آپ صلی الله علیہ وسلم نے قرآن کے نہیں بلکہ اس کی تفسیر و تشریح میں فرمائے تھے " اس روایت میں یہ الفاظ ہیں " وَمِنْ نَعْتِهَا " جس کا ترجمہ ہے کہ " ان آیات کی تفسیر و وضاحت کے لیئے آگے والے الفاظ فرمائے " تو دوستو یہ ہے امت مرزائیہ کا دھوکہ اور دجل و فریب جو اپنے کذاب ودجال مرزا غلام قادیانی کو بچانے کے لیئے دیتے ہیں ۔
اب یہاں ایک اور چیز بتاتا چلوں کہ اگر قادیانیوں کی بات کو لیا جائے تو وہ اس روایت کو بھی صحیح سمجھتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ قرآن کے الفاظ ہیں تو کیا قادیانیوں کے نزدیک موجودہ قرآن تحریف شدہ ہے ؟ اگر تو وہ واقعی اسی سورہ کے الفاظ ہوتے تو قرآن میں موجود ہوتے ان کا نہ ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ تفسیر ووضاحت کے لیئے تھے ان آیات کی ۔
اب قادیانی جواب دیں کہ قادیانیوں کے پاس قرآن میں یہ الفاظ کیوں نہیں اگر ویسا ہی صحیح ہے جیسا کہ پاکٹ بک کے مصنف نے دھوکہ دینے کی کوشش کی ۔ ہمارے نزدیک تو یہ الفاظ ان آیات کی تفسیر و تشریح میں ہیں ۔

الله تعالیٰ سب مسلمانوں کو اپنی حفظ وآمان میں رکھے اور قادیانیوں کے شر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین
۔
 
Top