• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورہ کوثر کی تفسیر

Amina

رکن ختم نبوت فورم
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱) فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ(۲) اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠(٣)
اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔ تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔ بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے۔

{اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ: اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔} کوثر کی تفسیر میں مفسرین کے مختلف اَقوال ہیں ،ان سب اقوال کا خلاصہ یہ ہے کہ اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں اور کثیر فضائل عنایت کرکے تمہیں تمام مخلوق پر افضل کیا،آپ کو حسنِ ظاہر بھی دیا حسنِ باطن بھی عطا کیا، نسب ِعالی بھی، نبوت بھی، کتاب بھی، حکمت بھی، علم بھی،شفاعت بھی، حوضِ کوثر بھی، مقامِ محمود بھی،امت کی کثرت بھی، دین کے دشمنوں پر غلبہ بھی، فتوحات کی کثرت بھی اور بے شمار نعمتیں اور فضیلتیں عطا کیں جن کی انتہاء نہیں ۔( خازن، الکوثر، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۴۱۳-۴۱۴ملتقطاً)
آیت ’’اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
اس سے5 باتیں معلوم ہوئیں
(1)اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَکو کوثر عطا کر دی ہے کیونکہ یہاں یہ نہیں فرمایا گیا کہ ہم آپ کو کوثر عطا کریں گے بلکہ یہ فرمایا کہ بیشک ہم نے آپ کو کوثر عطا کر دی۔
(2)اللّٰہ تعالیٰ کی اپنے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَپر یہ عطا ان کے نبی اور رسول ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَکی ذات کی وجہ سے ہے جو شانِ محبوبِیّت کی صورت ہے کیونکہ یہاں یہ فرمایا ’’اَعْطَیْنٰكَ‘‘ ہم نے آپ کو عطا فرمائی،یہ نہیں فرمایا کہ ’’اَعْطَیْنَاالرَّسُوْلَ‘‘ یا ’’اَعْطَیْنَاالنَّبِیَّ‘‘۔
(3) تاجدارِ رسالتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَپر یہ عطا کسی عبادت اور ریاضت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ان پر یہ عطا اللّٰہ تعالیٰ کے عظیم فضل اور احسان کی وجہ سے ہے کیونکہ یہاں عطا کا ذکر پہلے ہوا اور عبادت کا ذکر بعد میں ہوا۔
(4)اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو کوثر کا مالک بنا دیا ہے تو آپ جسے چاہیں جو چاہیں عطا کر سکتے ہیں ۔
(5)سیّد المرسَلینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَکی مِدحت خود رب تعالیٰ فرماتا ہے۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں :
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَساری کثرت پاتے یہ ہیں

ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھاپیتے ہم ہیں پلاتے یہ ہیں

اور فرماتے ہیں :

اے رضاؔ خود صاحبِ قرآں ہے مَدّاحِ حضورتجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسولُ اللّٰہ کی
{فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْ: تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔} یعنی اے حبیب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو دونوں جہاں کی بے شمار بھلائیاں عطا کی ہیں اور آپ کو وہ خاص رتبہ عطا کیا ہے جو آپ کے علاوہ کسی اور کو عطا نہیں کیا، تو آپ اپنے اس ربعَزَّوَجَلَّکے لیے نماز پڑھتے رہیں جس نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو،کوثر عطا کر کے عزت و شرافت دی تاکہ بتوں کے پجاری ذلیل ہوں اور بتوں کے نام پر ذبح کرنے والوں کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے ربعَزَّوَجَلَّ کے لئے اوراس کے نام پر قربانی کریں ۔اس آیت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ نماز سے نمازِ عید مراد ہے۔( مدارک، الکوثر، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۳۷۸، خازن، الکوثر، تحت الآیۃ: ۲، ۴ / ۴۱۶-۴۱۷، ملتقطاً)
{اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ:بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے۔} شانِ نزول: جب سیّد المرسَلینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے فرزند حضرت قاسمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال ہوا تو کفار نے آپ کو اَبتر یعنی نسل ختم ہو جانے والا کہا اور یہ کہا کہ اب اُن کی نسل نہیں رہی ،ان کے بعد اب ان کا ذکر بھی نہ رہے گا اوریہ سب چرچا ختم ہوجائے گا اس پر یہ سورئہ کریمہ نازل ہوئی اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُن کفار کا بالغ رد فرمایا اور اس آیت میں ارشاد فرمایا کہ اے حبیب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، بیشک تمہارا دشمن ہی ہر بھلائی سے محروم ہے نہ کہ آپ، کیونکہ آپ کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا، آپ کی اولاد میں بھی کثرت ہوگی اور آپ کی پیروی کرنے والوں سے دنیا بھر جائے گی، آپ کا ذکر منبروں پر بلند ہوگا ،قیامت تک پیدا ہونے والے عالِم اور واعظ اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ آپ کا ذکر کرتے رہیں گے اور آخرت میں آپ کے لئے وہ کچھ ہے جس کا کوئی وصف بیان ہی نہیں کر سکتا تو جس کی یہ شان ہے وہ اَبتر کہاں ہوا، بے نام و نشان اور ہر بھلائی سے محروم تو آپ کے دشمن ہیں ۔( مدارک، الکوثر، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۳۷۸، خازن، الکوثر، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۴۱۷، ملتقطاً)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِاس سورت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں عاص بن وائل شقی نے جو صاحبزادہ ٔسیّد المرسَلینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے انتقالِ پُر ملال پر حضور کو اَبتر یعنی نسل بُریدہ کہا۔ حقجَلَّ وَعَلا نے فرمایا:’’اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ‘‘بیشک ہم نے تمہیں خیر ِکثیر عطا فرمائی ۔کہ اولاد سے نام چلنے کو تمہاری رفعت ِذکر سے کیا نسبت ،کروڑوں صاحب ِاولاد گزرے جن کا نام تک کوئی نہیں جانتا ،اور تمہاری ثنا کا ڈنکا تو قیامِ قیامت تک اَکنافِ عالَم واطرافِ جہاں میں بجے گا اور تمہارے نامِ نامی کا خطبہ ہمیشہ ہمیشہ اَطباقِ فلک آفاقِ زمین میں پڑھا جائے گا۔ پھر اولاد بھی تمہیں وہ نفیس و طیب عطا ہوگی جن کی بقاء سے بقائے عالَم مَربوط رہے گی اس کے سوا تمام مسلمان تمہارے بال بچے ہیں اور تم سا مہربان ان کے لیے کوئی نہیں ،بلکہ حقیقت ِکار کو نظر کیجئے تو تمام عالَم تمہاری اولادِ معنوی ہے کہ تم نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا ،اور تمہارے ہی نور سے سب کی آفرینش ہوئی ۔اسی لیے جب ابو البشر آدم تمھیں یاد کرتے تو یوں کہتے: ’’یَااِبْنِیْصُوْرَۃًوَاَبَایَمَعْنًی‘‘اے ظاہر میں میرے بیٹے اور حقیقت میں میرے باپ ۔ پھر آخرت میں جو تمہیں ملنا ہے اس کا حال تو خدا ہی جانے ۔جب اس کی یہ عنایت ِبے غایت تم پر مبذول ہو تو تم ان اَشقیاء کی زبان درازی پر کیوں ملول ہوبلکہ’’فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْ‘‘رب کے شکرانہ میں اس کے لئے نماز پڑھو اورقربانی کرو۔ ’’اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ‘‘جو تمہارا دشمن ہے وہی نسل بریدہ ہے کہ جن بیٹوں پر اُسے ناز ہے یعنی عمرو وہشام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا، وہی اُس کے دشمن ہوجائیں گے اورتمہارے دین ِحق میں آکر بوجۂ اختلافِ دین اس کی نسل سے جدا ہوکرتمہارے دینی بیٹوں میں شمارکئے جائیں گے ۔ پھر آدمی بے نسل ہوتاتو یہی سہی کہ نام نہ چلتا۔ اس سے نامِ بدکاباقی رہنا ہزار درجہ بدتر ہے ۔ تمہارے دشمن کا ناپاک نا م ہمیشہ بدی ونفرین کے ساتھ لیا جائے گا، اورروزِ قیامت ان گستاخیوں کی پوری سزا پائے گا۔ وَالْعِیَاذُبِاللّٰہ تعالٰی۔( فتاویٰ رضویہ، ۳۰ / ۱۶۷-۱۶۸)
اس سے معلوم ہوا کہ حضور پُر نورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کا اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقام اتنا بلند ہے کہ ان کے گستاخ کو ا س کی گستاخی کا جواب خود رب تعالیٰ دیتا ہے۔
 

Amina

رکن ختم نبوت فورم
that number of off. i want to speak to someone from Khatme Nabuwat. JazakAllah
+92 310 7789440
that number of off. i want to speak to someone from Khatme Nabuwat. JazakAllah
بھائی یہ نمبر on ہے اسی نمبر پر آپ کی بات ہو جائے گی استاد محترم مفتی سید مبشر رضا قادری سے ۔۔
 
Top