• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورۃ اعراف آیت 35 اور قادیانی مذہب (پارٹ 1)

اسامہ

رکن ختم نبوت فورم
یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاۡتِیَنَّکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡکُمۡ یَقُصُّوۡنَ عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِیۡ سورہ اعراف آیت 35 اور قادیانی دجل کا جواب
از
محمد اسامہ حفیظ

آیت

یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاۡتِیَنَّکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡکُمۡ یَقُصُّوۡنَ عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِیۡ ۙ فَمَنِ اتَّقٰی وَ اَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ
اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! اگر تمہارے پاس تم ہی میں سے کچھ پیغمبر آئیں جو تمہیں میری آیتیں پڑھ کر سنائیں ، تو جو لوگ تقوی اختیار کریں گے اور اپنی اصلاح کرلیں گے ، ان پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
(سورہ اعراف آیت 35 )

قادیانی استدلال

اس آیت میں تمام بنی آدم کو مضارع کے صیغے کے ساتھ خطاب کیا گیا ہے اس لیے قیامت تک بنی آدم میں رسول آتے رہیں گے۔

جواب نمبر 1

آپ کی دلیل آپ کے دعوے کے مطابق نہیں ہے۔ آپ حضرات کا دعویٰ یہ ہے کہ نبوت کی تین اقسام ہیں ان میں سے دو قسم کی نبوت حضور علیہ سلام کے بعد بند ہو گئی اور ایک قسم کی نبوت جاری ہوئی جو حضور علیہ السلام سے پہلے جاری نہیں تھی اور وہ بھی مرزا صاحب پر آ کر ختم ہو گئی۔ تو دلیل وہ پیش کریں جو آپ کے دعویٰ کے مطابق ہو۔ ( تین قسم ک نبوت حوالہ انوار العلوم جلد 2 صفحہ 277,276 {1}
View attachment 3795 View attachment 3796
تین قسم کی نبوت میں سے ایک قسم کی نبوت جاری ہے اور دو قسم کے نبوت بند ہے حوالہ کلمۃ الفصل صفحہ 112 {2}

اور وہ تیسری قسم کی نبوت بھی مرزا قادیانی پر بند ہوگئی حوالہ تشحیذالاذاہان نمبر3 صفحہ نمبر 31 {3}،انوارالعلوم جلد 2 صفحہ578 ){4}

جواب نمبر 2

آپ نے جو دلیل پیش کی ہے اس میں لفظ رسول آیا ہے۔آپ کے مرزا صاحب نے لکھا ہے رسول کا لفظ عام ہے جس میں رسول اور نبی اور محدث داخل ہیں ( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 322 {5}۔ اور مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ عام لفظ کو کسی خاص معنوں میں محدود کرنا صریح شرارت ہے ( روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 444{6} تو گزارش یہ ہے کے قادیانی شرارتی نہ بنے اور وہ دلیل پیش کریں جو ان کے دعوے کے مطابق ہے )

جواب نمبر 3

اگر یہ اجرائے نبوت کی دلیل ہے تو اس سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ ہندو ،سکھ، عیسائی،یہودی سب ہی نبی و رسول بن سکتے ہیں کیوں کہ یہ سب ہی بنی آدم میں آتے ہیں اور تو اور اگر یہ اجرائے نبوت کی دلیل ہے تو اس سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ عورتیں، بچے، خواجہ سرا بھی نبی اور رسول بن سکتے ہیں.
ماهوا جوابكم فهو جوابنا

جواب نمبر 4
اگر یہ اجرائے نبوت کی دلیل مان بھی لی جائے تو بھی مرزا صاحب نبی نہیں بنتے کیونکہ کہ براہین احمدیہ حصہ پنجم میں انہوں نے اپنا بنی آدم ہونے سے انکار کیا ہے۔
لکھتے ہیں
کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
(روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 127{7} )
اگر مرزا صاحب نے سچ بولا ہے تو اس دلیل کے مطابق آپ ان کو نبی ثابت نہیں کر پائیں گے اور اگر جھوٹ بولا ہے تب تو مرزا صاحب نبی نہیں ہو سکتے کیونکہ جھوٹا نبی نہیں ہوتا۔

ایک تاویل اور اس کا جواب

قادیانی کہتے ہیں ہیں یہ مرزا صاحب نے کسر نفسی کی ہے۔
جواب یہ ہے کے آج تک کسی عقلمند آدمی نے اس طرح کسر نفسی نہیں کی۔ اگر کی ہے تو بائبل کی کہانیوں کے علاوہ قرآن و حدیث سے کوئی دلیل پیش کرو۔ اب مرزا صاحب کی کسر نفسی کی کچھ حقیقت آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔
لکھتے ہیں
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
(روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 240 {8})
(اسی طرح کے اور اشعار دیکھنے کے لیے خزائن جلد 21 صفحہ 144 خزائن جلد 18 صفحہ 477 وغیرہ دیکھیں)
 
Top