• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورۃ جمعہ آیت 3 اور قادیانی تحریف کا جواب

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ سورۃ جمعہ آیت 3 اور قادیانی تحریف کا جواب

از:-محمد اسامہ حفیظ
آیت
ہُوَ الَّذِیۡ بَعَثَ فِی الۡاُمِّیّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ٭ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ۙ﴿۲﴾ وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۳﴾
وہی ہے جس نے امی لوگوں میں انہی میں سے ایک رسول کو بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتوں کی تلاوت کریں ، اور ان کو پاکیزہ بنائیں ، اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیں ، جبکہ وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے ، ( ١ )
اور ( یہ رسول جن کی طرف بھیجے گئے ہیں ) ان میں کچھ اور بھی ہیں جو ابھی ان کے ساتھ آکر نہیں ملے ۔ ( ٢ ) اور وہ بڑے اقتدار والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔
قادیانی کہتے ہیں کہ ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بعثتیں مقرر تھی ﴿پاکٹ بک خادم گجراتی صفحہ 361﴾
یعنی ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرب میں پیدا ہوئے اور ایک دفعہ اور رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے آنا تھا اور وہ مرزا قادیانی کی شکل میں آئے (معاذاللہ)
مرزا قادیانی کے بیٹے مرزا بشیر نے اپنی کتاب کلمہ الفصل میں لکھا ہے کہ
1:-قادیان میں اللہ نے پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تارا تا اپنا وعدہ پورا کرے ﴿کلمۃالفصل صفحہ 105﴾
جواب نمبر 1
پہلی بات تو یہ ہے کہ جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم قادیان میں دوبارہ پیدا ہوئے مرزا قادیانی کی شکل میں تو وہ شخص بغیر کسی شک کے گستاخ رسول ہے۔یہ عقیدہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم کی شان میں گستاخی ہے۔
دوسری بات آیت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ دنیا میں پیدا ہوں گے۔
اس آیت کا مطلب مرزا قادیانی نے خود اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ
خدا وہ ہے جس نے امیوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیات پڑتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھلاتا ہے اگرچہ پہلے وہ صریح گمراہ تھے اور ایسا ہی وہ رسول جوان کی تربیت کر رہا ہے ایک دوسرے کی بھی تربیت کرے گا جو انہی میں سے ہوں جاویں گے
گویا تمام آیت معہ اپنے الفاظ مقدرہ کے یوں ہے
ہُوَ الَّذِیۡ بَعَثَ فِی الۡاُمِّیّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ٭ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ۙ
یعنی ہمارے خالص اور کامل بندے بجز صحابہ کرام کے اور بھی ہیں جن کا گروہ کثیر آخری زمانہ میں پیدا ہوگا اور جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کی تربیت فرمائی اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس گروہ کی بھی باطنی طور پر تربیت فرمائیں گے
﴿آئینہ کمالات اسلام :: روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 208, 209﴾
مرزا قادیانی کی تحریر سے واضح ہے کہ اس آیت کا مطلب اس کے نزدیک یہ ہے کہ ایک گروہ آخری زمانہ میں پیدا ہوگا جس کی تربیت باطنی طور پر رسول اللہ صلی اللہ وسلم فرمائیں گے نا یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ دنیا میں پیدا ہوں گے ۔
ویسے بھی مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ فوت شدہ نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آسکتا
1: ہر یک مسلمان کو یہ ماننا پڑے گا کے فوت شدہ نبی ہرگز دنیا میں دوبارہ نہیں آسکتا
﴿ازالہ اوہام :: روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 459﴾
2: حضرت عیسی علیہ السلام تو کسی طرح دوبارہ نہیں آ سکتے کیونکہ وہ وفات پا گئے
﴿ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم :: روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 406﴾
مرزا قادیانی کی ان دونوں تحریروں کے واضح ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی کے نزدیک فوت شدہ نبی دوبارہ نہیں آسکتا تو قادیانیوں کا اس آیت کا یہ معنی کرنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے مرزا قادیانی کی تحریروں سے غلط ثابت ہوتا ہے۔
جواب نمبر 2
اس آیت کا اصل مطلب اور تفسیر یہ ہے کہ
وَآخَرِينَ مِنْهُمْ عطف على الْأُمِّيِّينَ، أو المنصوب في يُعَلِّمُهُمُ وهم الذين جاءوا بعد الصحابة إلى يوم الدين، فإن دعوته وتعليمه يعم الجميع
آخرین کا عطف امیین یا یعلمھم کی ضمیر پر ہے اور اس لفظ کا زیادہ کرنے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت عامہ کا ذکر کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم و دعوت صحابہ کرام اور ان کے بعد قیامت کی صبح تک کے لیے ہے۔
﴿تفسیر بیضاوی جلد 5 صفحہ 211﴾
یعنی آیت کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث تو عرب کے لوگوں میں ہوئے لیکن نبی اور رسول اور برحق اور ہادی قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے ہیں جیسے قرآن شریف نے بھی بیان فرمایا
قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ اِلَیۡکُمۡ جَمِیۡعَۨا
۔ ( اے رسول ! ان سے ) کہو کہ : " اے لوگو ! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں
خلاصہ
ساری گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ
آیت کا مطلب ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس دور میں اور جس علاقہ میں مبعوث ہوئے حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی نبوت صرف اس دور یا اس علاقہ تک محدود نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک پیدا ہونے والے ہر فرد کے نبی ہیں۔
 
Top