• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ظلی اور بروزی نبی (قادیانی شبہ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ظلی اور بروزی نبی

قادیانی ‘ مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کے لئے ظلی اور بروزی کی اصطلاح استعمال کرکے مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ان الفاظ کی آڑ میں بھی وہ دراصل رحمت دو عالم ﷺ کی ذات اقدس کی توہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔ چنانچہ مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب کشتی نوح ص ۱۵ خزائن ص ۱۶ج۱۹ پر لکھا ہے:
’’خدا ایک اور محمد ﷺ اس کا نبی ہے۔ اور وہ خاتم الانبیاء ہے اور سب سے بڑھ کر ہے۔ اب بعد اس کے کوئی نبی نہیں مگر وہی جس پر بروزی طور پر محمدیت کی چادر پہنائی گئی۔۔۔۔ جیسا کہ تم جب آئینہ میں اپنی شکل دیکھو تو تم دو نہیں ہوسکتے۔ بلکہ ایک ہی ہوا اگرچہ بظاہر دو نظر آتے ہیں۔ صرف ظل اور اصل کا فرق ہے۔‘‘
قارئین محترم! مرزا غلام احمد قادیانی کا کفریہاں ننگا ناچ رہا ہے۔ اس کا کہنا کہ میں ظلی بروزی ہوں۔ کیا معنی؟ کہ جب آئینہ میں حضور ﷺ کی شکل دیکھنا چاہو تو وہ غلام احمد ہے۔ دونوں ایک ہیں۔ قطع نظر اس خبث وبدطینتی کے مجھے یہاں صرف یہ عرض کرنا ہے کہ ظلی و بروزی کہہ کرمرزا غلام احمد قادیانی کی جھوٹی نبوت کو قادیانی جو فریب کا چولا پہناتے ہیں۔ وہ اصولی طور پر غلط ہے۔ اس لئے کہ :
(۱)… سرمہ چشم آریہ ص۲۷۱ ‘۲۷۲ حاشیہ روحانی خزائن ص ۲۲۴ ج۲
’’نقطہ ٔمحمدیہ ۔۔۔۔ ایسا ہی ظل الوہیت ہونے کی وجہ سے مرتبہ الہیہ سے اس کو ایسی مشابہت ہے جیسے آئینہ کے عکس کو اپنی اصل سے ہوتی ہے۔ اور امہات صفات الہیہ یعنی حیات‘ علم‘ ارادہ‘ قدرت‘ سمع‘ بصر‘ کلام مع اپنے جمیع فروع کے اتم اور اکمل طور پر اس (آنحضرت ﷺ ) میںانعکاس پذیر ہیں۔‘‘
(۲)… ایام الصلح ص ۳۹ روحانی خزائن ص ۲۶۵ ج۱۴
’’ حضرت عمر کا وجود ظلی طور پر گویا آنجناب ﷺ کا وجود ہی تھا۔‘‘
(۳)… شہادت القرآن ص ۵۷روحانی خزائن ص ۳۵۳ج۶
’’ خلیفہ درحقیقت رسول کا ظل ہوتا ہے۔‘‘
کیا اب کسی قادیانی کی ہمت ہے کہ وہ کہہ دے کہ آنحضرت ﷺ خدا ہیں۔ اور حضرت عمر ؓ اور خلفاء نبی اور رسول ہیں۔ نعوذباﷲ
مثلاً بقول مرزا قادیانی آنحضرت ﷺ ظلی خدا ہوکر صحیح اور حقیقی اور سچے اور واقعی خدا بن جائیں گے ؟ یا محمود قادیانی کے باپ مرزا قادیانی کے اقرار سے خلفاء آنحضرت ﷺ کے ظل ہوتے ہیں اور صحابہ کرام ؓ میں بھی حضرت عمر ؓ آنحضرت ﷺ کے ظل ہیں۔ تو کیا خلفاء اور حضرت عمر ؓ بھی ظلی نبی ہوکر واقعی اور سچے اور صحیح اور حقیقی نبی قرار پائیں گے؟۔ اس کا جواب یقینا نفی میں ہوگا تو مرزا قادیانی بزعم خود اگر ظلی نبی خاکم بدہن ثابت بھی ہوجائے تو پھر بھی وہ سچا اور حقیقی اور واقعی اور صحیح نبی نہیں ہوگا۔ بلکہ محض نقلی نبی ہی ہوگا۔
(۴)… حدیث شریف میں ہے:’’ السلطان (المسلم) ظل اﷲ فی الارض۰‘‘کیا سلطان خدا بن جاتا ہے یا اس کا وجود خدا کا وجود بن جاتا ہے۔ غرض ظلی وبروزی خالص قادیانی ڈھکوسلہ ہے۔
 
Top