• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ظلی اور بروزی پر ایک ضروری اور اہم گذارش

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ظلی اور بروزی پر ایک ضروری اور اہم گذارش
(۱)…’’مسیح موعود (مرزا قادیانی) کا آنا بعینہ محمد رسول اﷲ کادوبارہ آنا ہے۔ یہ بات قرآن سے صراحۃً ثابت (معاذاﷲ)ہے۔ کہ محمد رسول اﷲ ﷺ دوبارہ مسیح موعود (مرزا قادیانی) کی بروزی صورت اختیار کرکے آئیں گے۔‘‘ (اخبار الفضل ج ۲ نمبر۲۴)
(۲)… ’’پھر مثیل اور بروز میں بھی فرق ہے۔ بروز میں وجود بروزی اپنے اصل کی پوری تصویر ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ نام بھی ایک ہوجاتا ہے۔۔۔ ۔۔۔ بروز اور اوتار ہم معنی ہیں۔‘‘(الفضل ۲۰ اکتوبر ۱۹۳۱ئ)
(۳)…’’میں احمدیت میں بطور بچہ کے تھا۔ جو میرے کانوں میں یہ آواز پڑی۔ مسیح موعود (مرزا قادیانی) محمد است وعین محمد است۔‘‘(اخبار الفضل قادیان ۱۷ اگست ۱۹۱۵ء ج ۲ نمبر۲۴)
(۴)… ’’ اس بات میں کیا شک رہ جاتا ہے کہ قادیان میں اﷲ تعالیٰ نے پھر محمد ﷺ کو اتارا ۔‘‘(کلمۃ الفصل ص ۱۰۵)
(۵)…’’ پس مسیح موعود (مرزا قادیانی)خود محمد رسول اﷲ ہے جو اشاعت اسلام کے لئے دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائے۔‘‘(کلمۃ الفصل ص۱۵۸)
(۶)…’’محمد رسول اﷲ والذین معہ۰‘‘اس وحی الٰہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی۔‘‘(ایک غلطی کا ازالہ ص ۳‘ روحانی خزائن ص۲۰۷ج۱۸)
مطلب یہ ہے کہ مرزا قادیانی اور حضور ﷺ ہر لحاظ سے ایک ہیں۔لیکن دریافت طلب امر یہ ہے کہ آیا دونوں جسم وروح ہر دو لحاظ سے ایک تھے۔ یا حضور ﷺ کی صرف روح مرزا قادیانی میں داخل ہوئی تھی۔ پہلی صورت بداہتہً غلط ہے۔ اس لئے کہ حضور ﷺ کا جسد مطہر گنبد خضرامیں مدفون ہے اور دوسری صورت میں تناسخ کا قائل ہونا پڑے گا جو عقائد اسلام کے خلاف ہے۔ علاوہ ازیں قرآن حکیم شہداء کی حیات کا قائل ہے۔ انبیاء کا درجہ شہداء سے بہت بلند ہوتا ہے۔ لازماً انبیاء بھی حیات کی نعمت سے بہرہ ور ہیں۔ احادیث میں مذکور ہے کہ شب معراج کو حضور ﷺ کی ملاقات کئی انبیاء سے ہوئی تھی۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حضرات عالم برزخ میں بقید حیات ہیں۔ زندگی روح کا کرشمہ ہے۔ اگر انبیاء کرام کی روح خود ان کے برزخی اجسام میں موجود ہے تو پھر مرزا قادیانی میں حضور ﷺ کی روح کہاں سے آگئی تھی؟۔ کیا ایک انسان میں کئی ارواح ہوتی ہیں؟۔ کہ ایک اپنے پاس رکھ لی اور باقی بانٹ دیں ۔ آریائی فلسفے کی رو سے تو بروز واوتار کا مسئلہ سمجھ میں آسکتا ہے۔ کہ یہ لوگ تناسخ کے قائل ہیں۔ لیکن اسلام کی سیدھی سادی تعلیم ان پیچیدگیوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
اور اگر عینیت سے مراد وحدت اوصاف وکمالات ہو۔ تب بھی بات نہیں بنتی۔ اس لئے کہ :
۱… حضور ﷺ امی تھے۔ اور مرزا چھ درجن کتابوں کے مصنف
۲… وہ عربی تھے ۔ یہ عجمی ہے۔
۳… وہ قریشی تھے اور یہ فارسی نسل۔
۴… وہ دنیوی لحاظ سے بے برگ وبے نوا تھے۔اور یہ زمین وباغات کے مالک۔
۵… انہوں نے مدنی زندگی کے دس برس میں سارا جزیرہ عرب زیر نگیں کرلیا تھا۔ اور مرزا قادیانی جہاد وفتوحات کے قائل ہی نہ تھے۔
۶… وہاں قیصر وکسریٰ کے استبداد کو ختم کرنے کا پروگرام تھا ۔ اور یہاں انگریزکے جابر انہ تسلط کو قائم رکھنے کے منصوبے۔
۷… وہاں اسلام کو آزادی کا مترادف قرار دیا گیا تھا۔ اور یہاں غلامی کا مترادف۔
الغرض نہ وحدت جسم وروح کا دعویٰ درست ہے نہ وحدت اوصاف وکمالات کا تو پھر ہم یہ کیسے باور کرلیں کہ مرزا غلام احمدقادیانی عین محمد ﷺ ہے۔ (معاذاﷲ۰ لاحول ولاقوۃ الا بااﷲ)
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزا قادیانی نے ظلی و بروزی نبوت کا فلسفہ مسلمانوں کو الجهانے اور برین واشڈ قادیانیوں کو اپنی جهوٹی شان و شوکت سے مرعوب کرنے کیلئے تصوف کی کچھ اصطلاحات کو توڑ موڑ کر کشید کیا............ مرزا قادیانی نے فلسفیانہ موشگافیوں اور اکابرین ملت کے لٹریچر میں کمال ہوشیاری سے ردوبدل کے ذریعے اپنی جهوٹی نبوت کو سند دینے کی کوشش کی......................مرزا قادیانی نے جب ظلی و بروزی نبوت کا دعوی کیا تو مولانا محمد حسین بٹالوی نے اپنے رسالے "اشاعت السنہ" میں مرزا قادیانی کے مذکورہ بالا دعوی کو دلائل سے جهوٹا ثابت کرنا شروع کر دیا جس پر مرزا قادیانی نےجوابا اپنی خودساختہ تصریحات سے اس گمراہ کن نظریئے کو مزید پیچیدہ بنا دیا اور غیر تشریعی، غیر حقیقی اور امتی نبی کے دعوی جات کو ظلی و بروزی نبوت کے ملغوبے میں ضم کر دیا۔
 
Top