• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عقیدہ ختم نبوت اور قرآن مجید کا اسلوب بیان نمبر۴

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عقیدہ ختم نبوت اور قرآن مجید کا اسلوب بیان نمبر۴
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ آنحضرت ﷺ تمام انبیاء کرام کے بعد تشریف فرماہوئے ہیں۔ جتنے نبی ہوچکے ہیں وہ سب کے سب آپ ﷺ سے پہلے ہی ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد اب کسی کو نبوت سے نہ نوازا جائے گا۔

واذ اخذاللہ میثاق النبیین لما آتیتکم من کتاب وحکمۃ ثم جاء کم رسول مصدق لما معکم لتؤمنن بہ ولتنصرنہ۔ آل عمران 81
(اور جب لیا اللہ نے عہد نبیوں سے کہ جو کچھ میں نے تم کو دیا کتاب اور علم پھر آوے تمہارے پاس کوئی رسول کہ سچا بتاوے تمہارے پاس والی کتاب کو تو اس رسول پر ایمان لاؤ گے اور اس کی مدد کروگے۔)
اس جگہ یہ متعین کردیا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ تمام انبیاء کے بعد آئیں گے۔اوراسی آیت کو مرزا قادیانی نے بھی حقیقت الوحی صفحہ 130’131’روحانی خزائن صفحہ 134’133‘ جلد 22 میں نقل کرکے اس کے بعد تحریر کیا ہے کہ:”اس آیت میں ” ثم جاء کم رسول “ سے مراد آنحضرت ﷺ ہی ہیں۔“
قرآن مجید کو اول سے آخر تک پڑھئے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ نبوت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع کیا اور آنحضرت ﷺ پر ختم کردیا۔ خود مرزا قادیانی بھی اس کا اقراری ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں:
”سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفی ﷺ ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کافر وکاذب جانتا ہوں۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اللہ محمد مصطفیﷺ پرختم ہوگئی۔“ (مجموعہ اشتہارات ص 231’230 ج ۱‘ حقیقت النبوۃ ص 89)
آیات مندرجہ بالا کے علاوہ ایک ایسی آیت بھی ملاحظہ ہو جو کہ آنحضرتﷺ کے بعد نبوت کی ضرورت ہی کو اٹھا دے اور وہ ایسی فلاسفی بتادے کہ جس پر یقین کرکے ہر مومن اطمینان حاصل کرے کہ اب آئندہ کسی کو نبوت حاصل نہ ہوگی اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت ہے۔
الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الا سلام دینا۰ مائدہ ۳“ (آج میں پورا کرچکا تمہارے لئے دین تمہارا اورپورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کودین۔)
اس ارشاد خدا وندی نے بتادیا کہ دین کے تمام محاسن مکمل اور پورے ہوچکے ہیں۔ اب کسی پورا کرنے یا مکمل کرنے والے کی ضرورت نہیں۔ ظاہر ہے جب کسی کے پورا کرنے یا مکمل کرنے کی ضرورت نہیں رہی تو یقینا آج کے بعد کسی کو نبی بنانے کی بھی کوئی حاجت نہیں۔
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ نے عربی میں کتاب تحریر فرمائی تھی۔ اس کا نام ہدیۃً المہدین فی تفسیر آیۃً خاتم النبیین ہے۔ اس کا اردو ترجمہ ”ختم نبوت کامل“ کے نام سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اس میں آپ نے قرآن مجید کی ننانوے آیات مبارکہ سے مسئلہ ختم نبوت پر استدلال فرمایا ہے۔
 

دین محمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزا قادیانی کے ابتدائی پلاننگ کچھ اور تھی بعد میں اصل میں اس کو دعوؤں کی لت پڑگئ کیا مرزا نے اپنی کسی
کتاب میں اپنے دعوؤں کی گنتی کی ہے۔شائد اسکو فرصت نہ ملی ہے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین :

سوارخان

رکن ختم نبوت فورم
؟abu bakar sadique sb. kia ap mjy mirza ke is bat ka scane dy skty hain . suma ja aa rasool sy murad hazrat Muhmmad s.a.w ha?
 
Top