• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

"فیکم ابن مریم من السماء وامامکم منکم" حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول آسمان سے ہو گا (حدیث )

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آسمان سے نازل ہونے کے بعد عیسی علیہ السلام حضرت محمد ﷺ کی شریعت کی پیروی کریں گے (حدیث)
حدیث … ’’ عن ابی ہریرۃؓ قال قال رسولﷺ کیف انتم اذا نزل فیکم ابن مریم من السماء وامامکم منکم ‘‘
(کتاب الاسماء والصفات للبیہقی ص:۳۰۱)
ترجمہ: ’’حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ تمہاری خوشی کا اس وقت کیا حال ہوگا۔ جبکہ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام تم میں آسمان سے نازل ہوں گے اور تمہار امام تم میں سے ہوگا۔‘‘
(یعنی امام مہدی تمہارے امام ہوں گے اور حضرت عیسیٰ باوجود نبی و رسول ہونے کے امام مہدی کی اقتداء کریں گے)‘‘
تنبیہ۱… اس حدیث میں لفظ من السماء کی صراحت ہے۔
تنبیہ۲… اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مہدی علیہ الرضوان الگ الگ شخصیتیں ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کا حدیث من السماء کے صحیح ہونے کا اقرار

قادیانی مربیوں کا دعوی ہے کہ کسی بھی صحیح حدیث میں آسمان سے اترنے کا ذکر موجود نہیں ہے ۔ اب قادیانی مربیوں کے سامنے میں ایک ثبوت ان کے اپنے ہی نبی کی کتاب ازالہ اوہام حصہ اول سے پیش کر رہا ہوں یہاں پر مرزا غلام احمد قادیانی نے خود صحیح مسلم کی ایک روایت کے بارے میں کہا ہے کہ صحیح مسلم میں مسیح کے آسمان سے اترنے کے الفاظ موجود ہیں ۔
ہمارا سوال

  • اگر آپ کا (قادیانیوں کو) یہ عقیدہ ہے کہ کسی بھی میں مسیح کے لیے آسمان سے اترنے کا ذکر کہیں بھی نہیں ہے تو پھر مرزا غلام احمد قادیانی کو آپ جھوٹا تسلیم کر لیں کیونکہ بقول اس کے صحیح مسلم کی حدیث میں مسیح کے آسمان سے اترنے کے الفاظ آئے ہیں۔
مرزاغلام احمد قادیانی کی تحریر کے اصل الفاظ کچھ یوں ہیں ۔
صحیح مسلم کی حدیث میں جو یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح جب آسمان سے اتریں گے تو ان کا لباس زرد رنگ کا ہو گا۔
حوالہ: (روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 142)

مرزا غلام احمد قادیانی کی کتاب کا اصل پیج ملاحظہ فرمائیں۔


لفظ آسمان.png


لفظ آسمان.png
 
Top