• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانیوں سے سوالات

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم

قادیانیوں سے دس سوال​

مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (حقیقت الوحی ص۳۰۷، خزائن ج۲۲ ص۳۲۰) پر لکھا ہے۔
1. وہ دو زرد چادروں کے ساتھ اترے گا۔
2. نیز یہ کہ وہ فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے اترے گا۔
3. نیز یہ کہ کافر اس کے دم سے مریں گے۔
4. نیز یہ کہ وہ ایسی حالت میں دکھائی دے گا کہ گویا وہ غسل کر کے ابھی حمام سے نکلا ہے اور پانی کے قطرے اس کے سر پر موتی کے دانے کی طرح ٹپکتے نظر آئیں گے اور یہ کہ دجال کے مقابل پر خانہ کعبہ کا طواف کرے گا۔
5. نیز یہ کہ وہ صلیب کو توڑے گا۔
6. نیز یہ کہ وہ خنزیر کو قتل کرے گا۔
7. نیز یہ کہ وہ نکاح کرے گا اور اس کی اولاد ہوگی۔
8. نیز یہ کہ وہی ہے جو دجال کا قاتل ہوگا۔
9. نیز یہ کہ مسیح موعود قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ فوت ہوگا۔
10. اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں داخل ہوگا۔
یہ دس علامات خود مرزاقادیانی نے سیدنا مسیح علیہ السلام کی تسلیم کی ہیں۔ مرزاقادیانی کی تحریف سے ہٹ کر ہمارا قادیانیوں سے سوال ہے کہ، اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ، لیکن، لہٰذا، استعارہ، کنایہ کی بھول بھلیوں سے نکل کر ساری دنیا کے قادیانی ان علامات مسیح علیہ السلام میں سے کوئی ایک علامت مرزاقادیانی میں دکھا سکتے ہیں؟
Ruhani_Khazain_Computerised_346.png
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم

قادیانی حضرات سے سوالات​


سوال نمبر 1​

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نجات مل سکتی ہے؟
مرزاغلام احمد قادیانی کے بقول اسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نبوت ملی ہے۔ تو گزارش یہ ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نبوت مل سکتی ہے، تو کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور پیروی سے دوزخ سے نجات بھی مل سکتی ہے یا نہیں؟ اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نجات مل سکتی ہے، تو پھر مرزاغلام احمد قادیانی کو نبی ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ اور اگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نجات نہیں مل سکتی، تو پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نبوت کیسے مل سکتی ہے؟ نیز خیرالقرون سے لے کر آج تک کوئی شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا متبع گزرا ہے یا نہیں؟ اگر گزرا ہے تو وہ نبی کیوں نہ بنا؟ آخر مرزاقادیانی میں کون سی صلاحیت واستعداد تھی جو دوسروں میں نہیں تھی؟

قادیانی جواب​

قادیانی : حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح کی پیشگوئی کی تھی ، اس مسیح کو ماننا بھی نجات کے لیے ضروری ہے ، جو اسے نہیں مانتا اس کی نجات ممکن نہیں ۔

مسلم جواب الجواب​

مسلم : آپ نے کہا کہ آنے والے مسیح کو مانے بغیر نجات ممکن نہیں جبکہ مرزا قادیانی کہتا ہے
’’اوّل: یہ جاننا چاہئے کہ مسیح کے نزول کا عقیدہ کوئی ایسا عقیدہ نہیں جو ہماری ایمانیات کی کوئی جزو ہو یا ہمارے دین کے رکنوں میں سے کوئی رکن ہو۔ بلکہ صدہا پیشگوئیوں میں سے ایک پیش گوئی ہے۔ جس کو حقیقت اسلام سے کچھ بھی تعلق نہیں۔ جس زمانہ تک یہ پیش گوئی بیان نہیں کی گئی تھی۔ اس زمانہ تک اسلام کچھ ناقص نہیں تھا اور جب بیان کی گئی تو اس سے اسلام کچھ کامل نہیں ہوگیا ہے۔‘‘(ازالہ اوہام ص۱۴۰، خزائن ج۳ ص۱۷۱)
Ruhani_Khazain_Computerised_213.png

آپ مسیح کو ماننا نجات کے لیے ضروری بتاتے ہیں مگر مرزا قادیانی اسے نجات کے لیے ضروری نہیں بتاتا ، اگر آپ کی بات کو درست مانا جائے تو صاف ثابت ہو جاتا ہے کہ مرزا قادیانی نے جھوٹ بولا ہے کہ نزول مسیح کا عقیدہ کوئی ایسا عقیدہ نہیں جو ہماری ایمانیات کی کوئی جزو ہو یا ہمارے دین کے رکنوں میں سے کوئی رکن ہو۔
آپ نے تو مرزا قادیانی کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے ، جو جھوٹا ہو، وہ نبی و رسول نہیں ہو سکتا ثابت ہوا مرزا قادیانی نبی اور رسول نہیں تھا۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم

قادیانی حضرات سے سوالات​


سوال نمبر2​

مرزاغلام احمد قادیانی کی کئی عبارات سے یہ بات روزروشن کی طرح واضح ہے کہ دعویٔ نبوت سے پہلے مرزاغلام احمد قادیانی بھی ’’خاتم النبیین‘‘ کے معنی وہی سمجھتا تھا۔ جو چودہ صدیوں سے تمام دنیا کے مسلمان سمجھتے چلے آئے ہیں۔ جسے مرزاغلام احمد قادیانی اپنی کتاب (ازالۂ اوہام) میں لکھتا ہے کہ: ’’قرآن کریم بعد خاتم النببیین(صلی اللہ علیہ وسلم) کے کسی رسول کا آنا جائز نہیں رکھتا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۴۱۱، خزائن ج۳ ص۵۱۱)
1.png

’’اور دعویٔ نبوت کے بعد مرزاقادیانی خاتم النبیین کے دوسرے معنی بیان کرتا ہے۔ جس کی بناء پر نبوت کا جاری ہونا ضروری ہوگیا اور بقول مرزاجس مذہب میں وحی نبوت نہ ہو وہ شیطانی اور لعنتی مذہب کہلانے کا مستحق ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۳۸، خزائن ج۲۱ ص۳۰۶)
’’جو شخص یہ کہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔ وہ دین، دین نہیں اور نہ وہ نبی، نبی ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص ایضاً ج۲۱ ص۳۰۶)
2.png

اب سوال یہ ہے کہ ’’خاتم النبیین‘‘ کے کون سے معنی صحیح ہیں؟ پس اگر خاتم النبیین کے جدید معنی صحیح ہیں تو یہ لازم آئے گا کہ چودہ صدیوں میں جس قدر بھی مسلمان گذر چکے وہ سب کافر اور بے ایمان مرے۔ گویا کہ عہد صحابہ کرام سے لے کر اس وقت تک تمام امت کفر پر گزری اور دعویٔ نبوت سے پہلے خود مرزاقادیانی بھی جب تک اسی سابقہ عقیدہ پر رہا تو وہ خود کافر رہا اور پچاس برس تک جملہ آیات واحادیث کا مطلب بھی غلط سمجھتا رہا اور تمام امت کا اس بات پر اجماع ہے، کہ جو شخص تمام امت کی تکفیر وتذلیل کرتا اور احمق وجاہل قرار دیتا ہو، وہ بالاجماع کافر اور گمراہ ہے۔ لہٰذا مرزاقادیانی بالاجماع کافر اور گمراہ ٹھہرا! اور اگر خاتم النبیین کے پہلے معنی صحیح ہیں جو تمام امت نے سمجھے اور مرزاقادیانی بھی دعویٰ نبوت سے پہلے وہی سمجھتا تھا تو لازم آئے گا کہ پہلے لوگ تو سب مسلمان ہوئے اور مرزاقادیانی دعویٰ نبوت کے بعد سابق عقیدہ کے بدل جانے کی وجہ سے خود اپنے اقرار سے کافر اور مرتد ہوگیا۔ اب مرزائی خود بتائیں کہ وہ کون سا معنی کرنا پسند کریں گے؟
مرزا قادیانی نے لکھا ہے تحریف کرنے والے بندر اور سور ہیں( روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 291)
3.png

اگر قادیانی کہتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے دعویٰ نبوت سے پہلے تحریف کرتے ہوئے قرآن کے لفظ خاتم النبیین کا معنی غلط بیان کیا تھا تو ثابت ہو جائے گا مرزا قادیانی دعویٰ نبوت سے پہلے بندر اور سور تھا ، اور اگر قادیانی کہتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے دعویٰ نبوت کے بعد قرآن کے لفظ خاتم النبیین میں تحریف کرتے ہوئے غلط معنی بتایا ہے تو ثابت ہو جائے گا مرزا قادیانی دعویٰ نبوت کے بعد بندر اور سور تھا۔
اب فیصلہ قادیانیوں پر ہے کہ مرزا قادیانی کو دعویٰ نبوت سے پہلے بندر اور سور ماننا ہے یا دعویٰ نبوت کے بعد بندر اور سور ماننا ہے۔

قادیانی جواب​

قادیانی:دعویٰ نبوت سے پہلے مرزا قادیانی پر وحی نہیں آتی تھی، دعویٰ سے پہلے اس نے عام مسلمانوں کے عقیدے کو دیکھتے ہوئے یہ بات کر دی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ، بعد میں جب وحی آگئی تو اس نے اپنا عقیدہ بدل لیا۔

مسلم جواب الجواب​

مسلم: ہم نے اس وقت سوال مرزا قادیانی کے عقیدے پر نہیں کیا ، ہم نے تو قرآن کے ایک لفظ کے معنی پر بات کی ہے، قرآن عربی زبان میں نازل ہوا ، عربی زبان کا ایک لفظ ہے خاتم النبیین ، دعویٰ نبوت سے پہلے مرزا قادیانی اس لفظ خاتم النبیین کا معنی بیان کرتا ہے آخری نبی اور دعویٰ نبوت کے بعد اسی لفظ خاتم النبیین کا معنی کرتا ہے نبی بنانے والا ۔ اس ایک عربی لفظ کے دو متضاد معنی نہیں ہو سکتے۔ان میں سے ایک ہی صحیح ہو سکتا ہے ۔ اور دوسرا تحریف ۔ اب آپ بتائیں مرزا قادیانی دعویٰ نبوت سے پہلے تحریف کرکے سور ہوا ہے یہ دعویٰ نبوت کے بعد تحریف کرکے سور ہوا ہے؟
 
Top