• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانیوں کا" امام مالک رحمتہ اللہ علیہ " پر بہتان عظیم

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
امام مالک رحمتہ اللہ علیہ پر جھوٹ باندھا ہے کہ وہ بھی وفات کے قائل تھے اس پر مجمع البحار وشرح اکمال الاکمال سے نقل کیا ہے کہ قال مالک مَاتَ عیسیٰ ۔ (احمدیہ پاکٹ بک ص۳۶۸طبعہ ۱۹۴۵)
الجواب:
اول تو یہ قول بے سند ہے کوئی سند اس کی بیان نہیں کی گئی۔ پس کیسے سمجھا جائے کہ اس جگہ مالک سے مراد امام مالک رحمہ اللہ ہیں اور یہ روایت صحیح ہے۔
بعض سلف کا یہ بھی مذہب ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اٹھائے جانے سے قبل سلائے گئے تھے چنانچہ لفظ توفی کے یہ بھی ایک معنے ہیں وَھُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰکُمْ بِاللیل وَیَعْلَمُ مَاجَرَحْتُمْ بِالنَّھَارِ ۔ (پ۷الانعام ۶۰) اللہ وہ ذات ہے جو رات کو تمہیں سلا دیتا ہے اور جانتا ہے جو تم دن میں کماتے ہو۔ پس اگر یہ فی الواقع امام مالک رحمہ اللہ کا قول ہے تو اس سے مراد سلاتا ہے ’’ کیونکہ مات کے معنے لغت میں نام بھی ہیں۔ دیکھو قاموس۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۴۰و روحانی ص۴۴۵ج۳)
وفی العتبیۃ قال مالک بین الناس قیام یستمعون لاقامۃ الصلوٰۃ فتغشا ھم غمامۃ فاذا نزل عیسی (ص۲۶۶جلد اول شرح اکمال الاکمال) ۔ عتبیہ میں ہے کہ کہا مالک نے لوگ نماز کے لیے تکبیر کہہ رہے ہوں گے کہ ایک بدلی چھا جائے گی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے الغرض امام الک حیات مسیح و نزول فی آخر الزمان کے قائل تھے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقلدین معتقد ہیں حیاتِ مسیح علیہ السلام کے۔ علامہ زرقانی مالکی لکھتے ہیں: رفع عیسیٰ وھو حی علی الصحیح۔ (شرح مواھب للدنیہ ص اسی طرح امام ابن عبدالبر رحمۃ اللّٰہ علیہ ، التمھید لما فی المؤطا من المعانی والاسانید ص۲۰۳، ج۱۴، میں پرزور الفاظ میں حیات مسیح کا ذکر کیا ہے)(شرح مواہب لدنیہ)
نوٹ: اور واضح ہو کہ کتاب عتبیہ امام مالک رحمہ اللہ کی نہیں ہے بلکہ امام عبدالعزیز اندلسی قرطبی کی ہے۔ جس کی وفات ۲۵۴میں ہوئی۔ (کشف الظنون ص۱۰۶تا ۱۰۷، ج۱)
 
Top