قادیانیوں کے دو بڑے فرقے جماعت احمدیہ اور لاہوری قادیانیوں میں فرق
لاہوری احمدیوں کو غیر مبائعین اورپیغامی جماعت بھی کہا جا تا ہے۔خلیفہ اول کے بعد مولوی محمد علی،خواجہ کمال الدین اور مولوی صدر الدین نے مرزا بشیر الدین کو خلیفہ ماننے سے انکار کر دیا اور اس طرح جماعت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
پہلا اختلاف:لاہوری جماعت کے مطابق مرزا غلام احمد قادیانی کی جانشین صدر انجمن احمدیہ ہے نہ کہ شخصی خلافت۔
دوسرا اختلاف:لاہوری احمدی مرزا قادیانی کو صرف مجدد،امام مہدی اور مسیح موعود تسلیم کرتے ہیں مگر منصب نبوت کو تسلیم نہیں کرتے۔
تیسرا اختلاف: لاہوری جماعت کے نزدیک مرزا پر ایمان لانا یا بیعت کرنا ضروری نہیں کیونکہ وہ مرزا قادیانی کی نبوت کا انکار کرتے ہیں۔
چوتھا اختلاف:لاہوری جماعت کے نزدیک مصلح موعود کی پیش گوئی مرزا بشیر الدین محمود کی صورت میں پوری نہیں ہوئی۔ان کے نزدیک اس پیش گوئی کا مصداق پسر موعود آئندہ کسی زمانہ میں پیدا ہو گا۔