• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانیوں کے روحانی لطائف

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
بعد 11
مرزا قادیانی نے ایک دفعہ ایک الہام کروایا جس کا نام تھا بعد11 لیکن مرزا جی کو اسکی سمجھ نہ آئی اور اس الہام کے بارے کچھ یوں کہا۔
بعد ۱۱۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ مَیں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال مگر بہر حال ایک نشان میری بریّت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا جو آپ کو سخت شرمندہ کرے گا ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 457 458
اب مرزا جی کو اسکی کوئی سمجھ نہ آئی کہ یہ کیا بلا ہے اس لیے ایک تیر ہوا میں چھوڑ دیا کہ اس مدت یعنی گیارہ دنوں ،مہینوں یا سالوں میں میری بریت میں کوئی نشان ظاہر ہوگا یعنی مرزا جی نے سوچا کہ ایک لمبے عرصے کا شوشہ چھوڑ دوں اس عرصے میں کوئی بھی اہم واقعہ ہوا تو اسے اس خودساختہ الہام پہ فٹ کرکے عقل کے یتیم قادیانیوں میں اپنی مسیحیت اور جھوٹی نبوت کا سکہ بٹھاوں گا اور اپنی واہ واہ کرواوں گا کہ دیکھو دیکھو میرا نشان ہوا۔ لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد مرزا جی نے اسکو گیارہ دنوں مہینوں اور سالوں کی بجائے گیارہ چوپایوں پہ فٹ فرما دیا اور ایک اور الہام کروایا کہ خدا نے کہا ہے کہ وہ چودہ چارپایوں کو ہلاک کرے گا لہذا یہ بابو الہی بخش بارہواں چوپایہ ہے اس سے پہلے گیارہ ہلاک ہوگئے اور بعد 11 یعنی بارہواں یہ الہی بخش ہے
میں چودہ۱۴ چارپایوں کو ہلاک کروں گا۔ کیونکہ وہ حد سے بڑھ گئے تھے۔ میری فتح ہوگی اور میرا غلبہ ہوگا * بابو الٰہی بخش صاحب گیارہ ۱۱چار پایوں کے ہلاک ہونے کے بعد طاعون کے ساتھ ہلاک کئے گئے جیسا کہ اس الہامی شعر میں ہے۔ بر مقام فلک شدہ یارب228گرامیدے دہم مدار عجب۔ بعد گیارا۱۱ں۔ اس سے معلوم ہوا کہ بابو صاحب کا بارہوا۱۲ں نمبر تھا اور ان کے بعد دو اور ہیں تا چودہ ۱۴پورے ہو جاویں۔ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 589
یعنی جب الہام ہوا تب مرزا جی کو سمجھ نہ آئی اور آئی بھی تو یہ کہ اس سے مراد گیارہ دن گیارہ مہینے یا گیارہ سال ہیں مگر اب مرزا جی نے پینترا شریف تبدیل فرمایا اور اسکو گیارہ چوپایوں پہ فٹ فرما دیا اب لوگوں کی جانے بلا کہ وہ پہلے کون سے گیارہ تھے یا کوئی تھے بھی یا نہیں بس ایسے ہی بنا کے چھوڑ دی کہ گیارہ پہلے ہلاک ہوچکے اور بارہواں یہ ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
آپ لوگوں کو ہنسی ضرور آرہی ہوگی مگر حقیقت یہ ہے کہ مرزا جی کی ساری نبوت مھدویت و مسیحیت ایسے ہی لطیفوں پر مبنی ہے جسے کچھ عقل کے اندھے روحانیت مرزا کے معجزے نشان خدائی کلام اور پتہ نہیں کیا کیا سمجھتے اور کہتے ہیں۔ اب کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ مرزا قادیانی جب لاہور میں ہیضے کا شکار ہوکے جہنم روانہ ہوا تو اس کے بعد اسکے بیٹے نے بھی اس الہام سے بھرپور استفادہ کیا جی ہاں مرزا قادیانی کے بیٹے مرزا محمود المشہور مصلح موعود نے لاہور جانا تھا تو گاڑی منگوانے کے لیے پیغام بھیجا مگر سات آٹھ دن تک کوئی جواب موصول نہ ہوئی اسی دوران اسکی نظر سے مرزا جی کا یہ الہام گزرا تو اسنے سوچا کہ بعد گیارہ کا مطلب ہے گیارہ تاریخ کے بعد گاڑی انتظام ہوگا یعنی وہ الہام جو برسوں پہلے مرزا جی نے اپنے اوپر کروا کے پہلے اسے گیارہ سال کی مدت پر فٹ گیا پھر گیارہ چوپایوں پہ اور اب وہی الہام سالوں بعد مرزا جی کے بیٹے نے لاہور جانے کے لیے گیارہ تاریخ کے بعد گاڑی کا انتظام ہونے پہ فٹ فرمایا لیکن انتظار کرتے کرتے جب تاریخ اٹھائیس آ پہنچی تو اس نام نہاد مصلح موعود نے سوچا کہ آخر اس الہام کا مطلب کیا ہے یعنی مرزا جی جی اس الہام کا جو مطلب بتایا اس پہ اس کا بیٹا مطمئن نہیں تھا یعنی یوں سمجھ لیں کہ اس نے سوچا باپو کو کیا پتہ اس الہام کا وہ تو ایسے ہی چھوڑتا رہا اصل مطلب اسکا مجھ پہ کھلنا چاہیے خیر جب وہ پورا مہینہ گزر گیا تو کوئی کیپٹن عطاء اللہ نامی قادیانی اس سے ملنے آیا اور کہا کہ چند روز تک گاڑی کا انتظام ہوجائے گا آپ کو لے جانے کے لیے آخر کار گاڑی کے آنے کی اطلاع موصول ہوئی کہ گاڑی سات آٹھ بجے تک قادیان پہنچ جائے گی تو مصلح موعود نے بعد گیارہ کو گیارہ بجے کے بعد گاڑی آنے پہ فٹ فرما دیا آپ اندازہ کریں ان قادیانیوں کی عقل اور انکے ڈراموں کا لیکن جب گیارہ بھی بج چکے اور گاڑی نہ آئی تو مصلح موعود نے گیارہ بج کر پانچ منٹ پہ مرزا بشیر کو فون کیا کہ گاڑی کیوں نہ آئی تو اس نے کہا کہ گاڑی تو آچکی ہے تو تب جا کہ مصلح موعود پہ اس الہام کی حقیقت کھلی کہ بعد گیارہ کا مطلب تھا کہ گیارہ بجے کے بعد گاڑی پہنچ جانے کی ٹیلیفونک اطلاع موصول ہوگی۔ یہ سب ڈرامے بازی قادیانیوں کی الہامی کتاب تذکرہ کے صفحہ 327 پر موجود ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اب بات یہاں بھی ختم نہ ہوئی بلکہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا جو واقعہ پیش آیا تو مرزائیوں نے اس بعد 11 والے الہام کو اس گیارہ ستمبر والے واقعے پہ فٹ کرکے جگہ جگہ پوسٹیں لگا کے اسکو مرزا جی کا عظیم الشان نشان بنایا ایک پوسٹ نمونے کے طور پہ نیچے ملاحظہ فرمائیں۔ اس کو کہتے ہیں قادیانیت۔ یوں مرزا جی کا یہ خود ساختہ الہام ایک یونیورسل موبائل الہام ٹھہرا کہ جس کے ہاتھ آیا اسی کا ہوا

qq.jpg
 
Top