• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانیوں کے نام کھلا خط

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
تحریر :۔ عبیداللہ لطیف
1f339.png
مرزا غلام احمد قادیانی کے پیروکار متوجہ ہوں
1f339.png

مولوی غلام احمد قادیانی صاحب اپنے رسالہ ایک غلطی اور اس کا ازالہ میں فرماتے ہیں کہ
" اور جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے میں مستقل طورپر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طورپر نبی ہوں مگر ان معنوں سے کہ میں اپنے رسول مقتدا سے علم باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کہہ کر پکارا ہے سو اب بھی میں ان معنوں میں نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا _"
( مندرجہ روحانی خزائن جلد 18صفحہ 210,211 )
قادیانی حضرات ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ مندرجہ بالا تحریر میں مولوی غلام احمد قادیانی نے کذب بیانی اور دجل و فریب سے کام لیا ہے آئیے آپ کے سامنے مولوی غلام احمد قادیانی کی 1897 میں شائع ہونے والی ایک تحریر پیش کرتے ہیں جس میں مولوی غلام احمد قادیانی نے نہ صرف مدعی نبوت ہونے سے انکار کیا ہے بلکہ یہ بھی اپنی وحی کی حیثیت بھی واضح کی ہے چنانچہ مولوی غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ
" ان پر واضح رہے کہ ہم بھی نبوت کے مدعی پر لعنت بھیجتے ہیں اور لالہ الا الله محمد رسول اللہ کے قائل ہیں اور آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کے ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں اور وحی نبوت نہیں بلکہ وحی ولایت جو زیرسایہ نبوت محمدیہ اور باتباع آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم اولیاء اللہ کو ملتی ہے اس کے ہم قائل ہیں اور اس سے زیادہ جو شخص ہم پر الزام لگاوے وہ تقویٰ اور دیانت کو چھوڑتا ہے اور اگر قرآنی الہامات سے کوئی کافر ہو جاتا ہے تو پہلے یہ فتویٰ کفر سید عبدالقادر جیلانی رضی الله عنہ پر لگانا چاہئے کہ انہوں نے بھی قرآنی الہامات کا دعویٰ کیا ہے _
غرض جبکہ دعویٰ نبوت اس طرف بھی نہیں صرف ولایت اور مجددیت کا دعویٰ ہے _"
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 2 اشتہار بعنوان مولوی غلام دستگیر صاحب کے اشتہار کا جواب طبع جدید )
قادیانی حضرات ہم نے یہاں پر بھی مرزا غلام احمد قادیانی کا دجل و فریب آپ کے سامنے کھول کر بیان کر دیا ہے ہم آپ کے دشمن نہیں دوست اور ہمدرد ہیں اسی لئے تمہارے سامنے مرزا قادیانی کے جھوٹ اور دجل و فریب سے آپ کو بار بار آگاہ کر رہے ہیں تاکہ بروز قیامت تم جہنم سے بچ سکو اس لئے ہماری باتوں پر تعصب اور اندھی عقیدت سے بالاتر ہو کر غور کرو شاید کہ اتر جائے تمہارے دل میں ہماری بات

آپ کا خیر اندیش
عبیداللہ لطیف
 
Top