• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی سوال (2) شباہت والا شخص دشمن تھا یا حواری؟؟

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی سوال:
جس شخص پر عیسی علیہ السلام کی شباہت ڈالی گئی وہ آپ کا دشمن تھا یا حواری ۔ اگر دشمن پر ڈالی گئی تواسے مسیح بنا کر عزت دی گئی یعنی کافر کو عزت دی گئی ۔ اگر حواری تھا تو اس پر ظلم ہوا اور یہ اللہ تعالی کی شان سے بعید ہے۔

جواب:
اس آیت کی تفسیر میں مفسرین کے دو قول ہیں۔ کیونکہ قرآن مجید تاریخی کتاب نہیں بلکہ ہدایت کا منبع ہے ۔ یہ تاریخ کا موضوع ہے کہ وہ شخص جو پھانسی دیا گیا وہ کون ہے؟
قرآن مجید صرف اتنا بتلانا چاہتا ہے کہ مسیح علیہ السلام نہ قتل ہوئے نہ پھانسی دیئے گئے۔ یہودی کا قول قتل مسیح کادعوی غلط ہے۔ اب وہ شخص کون تھا؟ تو اس میں سابقہ کتب میں دو اقوال ہیں کہ وہ دشمن تھا ، وہ حواری تھا۔ اس لیے مفسرین نے دونوں اقوال نقل کیے ۔ اب کہ وہ دشمن تھا ۔ تو نبی کی شکل کیسے دے کر اعزاز دیا گیا؟ یہ قادیانیوں کی نادانی ہے۔ اس دشمن کو مسیح کی شکل دے کر اعزاز نہیں دیا گیابلکہ عزاب دیاگیا کہ وہ پھانسی پر لٹکایا گیا۔ کیوں؟ اس کا جواب قرآن نے دیا۔ شبہ لھم۔ اور دوسرا قول کہ مسیح علیہ السلام کا حواری تھا اس پر اشکال کہ بے قصور تھا ۔ اس پر ظلم ہوا۔
اس کا جواب بھی تفسیروں اور کتب سابقہ میں موجود ہے کہ عیسی علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ کون شخص ہے جو میری جگہ پھانسی پر چڑھے اور قیامت کے دن جنت میں میرا رفیق بنے۔ یہ سوال تین بار کیا تو تینوں دفعہ مخلص حواری اُٹھا جو اپنے نبی کی جگہ قربانی کے لیے آمادہ ہوا۔ یہ ایثاروقربانی کی بے مثال روایت ہے کہ اپنے نبی کے لیے جان قربان کر کے رفیق جنتی بننے پر آمادہ ہوا۔ اور ایسے کر کے وہ اعزاز کا مستحق ہوا نہ کہ اعتراض کا ۔ وہ درجہ شہادت پر فائز ہوا ۔ قادیانی ، مخلص حواری مسیح کی شہادت پر ظلم سے تعبیر کریں تو جو لوگ اپنے دین و ایمان ، اسلام و قرآن انبیاء کرام کی عزتوں کے تحفظ کے لیے شہید ہوئے تو کیا اُن پر بھی ظلم ہوا؟ معاذ اللہ


محمدابوبکرصدیق
 
Top