• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی سوال (3) آیت بل رفعہ اللہ میں لفظ "بل" پر اعتراض

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی اعتراض:

آیت بَل رَفَعَہُ اللہُ میں لفظ "بل" ابطالیہ نہیں۔ نحویوں نے لکھا ہے کہ لفظ "بل قرآن پاک میں نہیں آسکتا"

جواب اول:
پھر تو یہ مطلب ہوا کہ کافر یہود سچے ہیں جو کہتے تھے ہم نے مسیح کو قتل وغیرہ کر دیا۔ اے جناب ! تم نے خود بحوالہ کتب نحو لکھا ہے کہ
1-

"جب خدا کفار کا قول نقل کرے تو بغرض تردید، اس میں "بل" آ سکتا ہے۔
(احمدیہ پاکٹ بل صفحہ 224)

یہی معاملہ اس جگہ پر ہے۔ خود مرزا قادیانی مانتے ہیں کہ اس جگہ لفظ بَل تردید قول کفار کے لیے ہے۔
2-

"مسیح مصلوب مقتول ہو کر نہیں مرا۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ خدا تعالی نے عزت کے ساتھ اس کو اپنی طرف اٹھالیا۔"
(ازالہ اوہام صفحہ 598 خزائن جلد 3 صفحہ 423)


جواب دوئم:
قرآن مجید میں قول کفار کی تردید کے لیے متعدد بار بل ابطالیہ استعمال ہوا ہے۔
1-

وَقَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا ۙ سُبْحٰنَهٗ ۭ بَلْ لَّهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ
(سورۃ بقرہ 116)
"اور کچھ کہتے ہیں کہ اللہ رکھتا ہے اولاد وہ تو سب باتوں سے پاک بلکہ اسی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں۔"

2-

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَـدًا سُبْحٰنَهٗ ۭ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ
(الانبیاء 26)
"اور کہتے ہیں رحمن نے کر لیا کسی کو بیٹا وہ ہر گزاس لائق نہیں لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی ہے۔"

3-

اَمْ يَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ ۭ بَلْ جَاۗءَهُمْ بِالْحَقِّ
(مومنون 70)
"یا کہتے ہیں اس کو سودا ہے کوئی نہیں وہ تو لایاہے ان کے پاس سچی بات۔"

4-
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ ۚ بَلْ هُوَ الْحَـقُّ مِنْ رَّبِّكَ
(الم سجدہ 3)
"کیا کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ باندہ لیا ہے کوئی نہیں وہ ٹھیک ہے تیرے رب کی طرف سے۔"

محمدابوبکرصدیق
 
Top