• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی عقیدہ کے مطابق کفار بھی ایک دن جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیے جائیں گے

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
قادیانی عقیدہ کے مطابق کفار بھی ایک دن جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیے جائیں گے

قادیانی کا یہ ایک عقیدہ ہے کہ کافر کو بھی جنت ملے گی مگر اس کی سزا بھگتنے کے بعد چنانچہ قادیانیوں کا دوسرا خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود لکھتا ہے کہ :
"کفار کے نیک اعمال کی جزاء
بعض لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھ رکھا ہے کہ کافر کے تمام اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔ میر ایہ مذھب نہیں کیونکہ قرآن مجید میں ’’ فَمَن یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْْراً یَرَہُ ‘‘ آ یا ہے۔
کفر بغاوت کو کہتے ہیں جیسے ایک گورنمنٹ کی کوئی بغاوت کرے تو اور جرموں سے بچنا یا نیکیوں کا بجا لانا اسے اس بغا وت کی سزا سے بچا نہیں سکتا۔اسی طرح خدا کے فرستادہ کے انکار کی سزا ضرور ملے گی اور جب بخشش کا موقع آئے گا تو ایک غیر احمدی جو آنحضرت ﷺپر ایمان لایا ہے اس یہودی و عیسائی سے جو آنحضرت ﷺ کا منکر ہے پہلے دوزخ سے نکالا جائے گااوراس کے نماز ،روزہ،زکوۃ وغیرہ اعمال حسنہ کا بھی سزائے کفر کے بعد اس کی نیت کے خلوص کے مطابق لحاظ کیا جائے گا۔ہر مامور کے انکار سے انسان کافر ہو جاتا ہے مگر کفر کی سزا ابدی جھنم یا تمام اعمال حسنہ کا دنیا یا آخرت میں ضائع جانا نہیں۔
( الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۱۴؁ء جلد ۲ نمبر ۳)"
حالانکہ کافروں کے لیے قرآنِ حکیم میں واضح حکم ہے کہ کافر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے اللہ پاک قرآن حکیم میں فرماتا ہے :
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٣٩ البقرۃ﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور وہ جو کفر کریں گے اور میری آیتیں جھٹلائیں گے وہ دوزخ والے ہیں، ان کو ہمیشہ اس میں رہنا ۔
خالدون کا مطلب ہی یہی ہے کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے لیکن قادیانیوں کا چونکہ اپنا ایک الگ ہی مذھب ہے اور انہوں نے اسلام کا نام لے کر اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کی طرز پر ایک نئے مذھب کی بنیاد رکھیں اس لیے قادیانیوں کے تمام اسلامی عقائد پر ہم سے اختلاف ہے ۔

جاہلوں نے اتنا بھی نہیں سوچا کہ پھر ایک دن جہنم خالی ہو جائے گی اور اس کو مصرف ختم ہو جائے گا یعنی فضول ہو جائے گی جبکہ اللہ پاک نے کسی بھی چیز کو فضول پیدا نہیں کیا
 
Top