قادیانی ملک میں انار کی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار
تلہ گنگ(نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور تحصیل تلہ گنگ کے احرار رہنماؤں حاجی غلام یٰسین اور مولانا تنویرالحسن نے پچیند میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے قادیانیوں کی عبادتگاہ میں مسجد سے مشابہہ مینار اور محراب ختم کرنے کی کاروائی کا بھر پور خیر مقدم کیا ہے۔ احرار رہنماؤں نے انتظامیہ کے اس عمل کو علاقہ میں امن و امان کی جانب سے خوش کُن قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی اپنی دستوری حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر کے ملک میں انارکی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ اگر وہ پاکستان کے آئین میں اپنی متعینہ حیثیت کو مان لیں تو ملک میں فتنہ انگیزی کا خاتم ہونے میں دیر نہیں لگے گی
اوصاف نیوز 5 مئی 2015