• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

"قرآن و حدیث میں گالیاں لکھی ہیں "کا جواب

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
"قرآن و حدیث میں گالیاں لکھی ہیں "کا جواب

(ایک مناظرہ میں ہونے والی گفتگو کا ایک اقتباس)​
مربی صاحب خاموش تھے
ناصر نے اپنی جیب سے کاغذ نکالا جس پر مرزا صاحب کی گالیوں کی فہرست تھی ۔۔یہ فہرست ناصر نے اپنے ایک مولوی صاحب کی لائبریری سے حاصل کی تھی ۔اس فہرست میں لکھا تھا کہ مرزا صاحب نے مختلف لوگوں کو مندرجہ ذیل گالیاں عطاء فرمائ تھیں
1 اے بد ذات فرقہ مولیاں (انجام آتھم صفحہ 21)
2خبیث۔خبیث گھوڑالئیم ،بدکارہ کا بچہ ،،فاسق لعین ،،شیطان،،پاگلوں کا نطفہ منحوس ،اذیت خبثا(حقیقۃ الوحی صفحہ 14/15)
3تارک حیاء ،دروغ گو،،بے شرم،،چور،،اس نے جھوٹ کی نجاست کھاکر وہی نجاست پیر صاحب کے منہ میں رکھ دی ،،کذاب ،،سرقہ کا الزام دینا اور صرف نحوی غلطی نکالنا گوہ کھانا ہے
4جو ہماری فتح کا قائل نہ ہوگا تو صاف سمجھا جائیگا کہ اسے حرام زادہ بننے کا شوق ہے اور وہ حلال زادہ نہیں
5اپنی کتاب نورالحق کے صفحہ 118تا142تک مرزاصاحب نے کسی بے چارے پر پوری ایک ہزار لعنت بیھجی ہے 1لعنت 2لعنت 3لعنت 4لعنت اسی طرح ہزار تک یہ سلسلہ جاری ہے غرضیکہ نمبر لگاکر پانچ صفحات پر ایک ہزار لعنت پوری کی
ناصر نے فہرست مربی صاحب کے سامنے رکھ دی اور پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ مرزا صاحب نے گالیاں دی ہیں اور یہ سب کی سب مرزا صاحب کی کتابوں میں موجود ہیں
مربی نے کہا
یہ تمام گالیاں اس وقت کی ضرورت تھیں اس وقت کے مولویوں نے مرزا صاحب کو گالیاں دی تھیں مرزا صاحب نے جوابی کاروائ کی تھی
ناصر نے لاحول پڑھیاور کہا
انبیآٰ علیہم السلام وقت کی ضروت کی تحت مختلف معجزات دکھاتے تھے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور میں جادوکے مقابلے پر ید بیضاء اور عصا مبارک جیسے معجزات دکھانا وقت کی ضرورت تھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں طبیبوں کے مقابلے پر بیماروں کو شفاء دینا وقت کی ضرورت تھی نبی کریم ﷺ کے زمانے میں فصیح و بلیغ شاعروں کے مقابلے پر قرآن جیسے معجزے کی ضرورت تھی ،، یہ گالیاں دینا کون سے وقت کی ضرورت تھی
اور اگر مخالفین گالیاں دیں تو گالی کا جواب گالی دینا کہاں کی نبوت ہے ؟بلکہ یہ تو ایک عام شریف آدمی کو بھی زیب نہیں دیتا کہ گالی کاجواب گالی میں دے ۔۔شریف لوگ گالی کا جواب دعاسے دیا کرتے ہیں
پھر یہ بھی بتائیے کہ کون سے علماء نے مرزا صاحب کو گالیاں دی تھیں اور کون کون سی گالیاں دی تھیں ۔۔مرزاصاحب کی یہ مغلظ گالیاں تو ڈکشنری میں بھی نہیں ملتی یہ تو کوئ خاص وحی معلوم ہوتی ہے جو شیطان اپنے دوتوں کی طرف کرتا ہے ناصر مسلسل بولے جارہاتھا
مربی نے ناصر کی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ

قرآن میں بھی گالیاں موجود ہیں
قرآن پر اتنا بڑا الزام سن کر میں حیرت میں ڈوب گیا ۔۔مجھے کچھ یاد نہیں کہ میں نے کس طرح اٹھ کر مربی کو تھپڑ ماردیاناصر نے زبر دستی کھینچ کر مجھے کرسی پر بٹھایا۔۔مربی صاحب کا چھوٹا سابیٹا ادھر اودھر کھیلتا پھر رہاتھا اس نے زور سے امی امی کہنا شروع کردیا اور بھاگ کر اپنے گھر چلا گیا۔۔اتنے میں ناصر نے معاملہ رفع دفع کرادیا تھا۔۔اور ناصر گفتگو میں مصرو ف تھا ۔۔ناصر نے کہا مربی صاحب قرآن میں گالیاں موجود نہیں ہیں
مربی نے کہا قرآن میں ہے
لعنۃ اللہ علیٰ الکازبین یہ گالی نہیں تو کیا ہے
ناصر نے کہا یہ گالی نہیں بلکہ ایک اصول اور قاعدہ ہے اور اس میں کسی کاشخصی طور پر نام نہیں لیا گیا ۔۔اور یہ کوئ ماں بہن کئی گالی بھی نہیں ہے۔۔بلکہ مرزا صاحب کی گالیاں آپ دوبارہ دیکھ لی جئے مرزا صاحب کی گالیوں نے تو انکی ہر کتاب کو بد بو دار کر رکھا ہے
ہمارے نبی کریم ﷺ سے کسی نے کہا کہ آپ ابوجہل پر لعنت بیھجیں آپﷺ نے فرمایا میں رحمت بناکر بھیجا گیا ہوں لعنتیں بھیجنے بناکر نہیں بھیجا گیا
مربی نے کہا کہ قرآن نے ولید بن مغیرہ کو حرام زادہ کہا ہے یہ بھی گالی ہے
ناصر نے کہا قرآن نے گالی نہیں دی بلکہ سچ سے پردہ اٹھا یا ہے جب قرآن کی آیات نازل ہوئیں تو ولید بن مغیرہ تلوار لیکر اپنی ماں کےپاس چلا گیا اس نے کہاا
قرآن نے میرے نو عیب بیان کئے ہیں آٹھ میں جانتا ہوں جو بالکل درست ہیں اور نانواں توہی بتا سکتی ہے کہ میں حرامی ہوں یا حلالی
اس کی ماں نے کہا
تمہارا باپ نا مرد تھا اور تم فلاں چرواہے کی اولاد ہو
مربی صاحب اب بتائیے قرآن نے گالی دی ہے سچ بتایا ہے مربی صاحب ایک مبلغ ہونے باوجود دنگ رہ گئے اور خاموشی سے ناصر کا منہ دیکھنے لگے
میں وہیں بیٹھے بیٹھے قادیانیت سے مکمل تائب ہوچکا تھا
میں نے کہا
مربی صاحب ختم نبوت کے موضوع پع مسلمانوں کے پاس جتنے دلائل موجود ہیں آپ کے پاس محض ہیرا پھیری ہے صحیح جواب نہیں
حیات مسیح کے موضوع پر پر بھی مسلمانوں کے پاس جتنے مضبوط دلائل ہیں ان کے مقابلے میں آپ کے پاس محض چکر بازیاں صحیح جواب نہیں اس کے بعد مرزا صاحب کی بد اخلاقی اور انکی گالیوں کا آپ کے پاس کوئ جواب نہیں ہے
میں ناصر کے ساتھ اسی عالم دین کے پاس گیا اور اسلام قبول کر لیا( مبشر کی آپ بیتی جو سابقہ قادیانی اور الحمدللہ اب وہ مسلمان ہے )
 
Top