• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

لفظ خاتم کے معانی و مطالب(آن لائن اردو لغت سے)

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
لفظ خاتم کے معانی و مطالب(آن لائن اردو لغت سے)

خاتَم {خا + تَم} (عربی)
خ ت م، خاتَم
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم ہے۔ اردو میں عربی سے اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ استعمال ہوتا ہے 1611ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

معانی
1. انگوٹھی، انگشتری۔
"جس کے سات دریچوں میں سات شعاعوں کے سات مناظر ہوں جو بھی اس کو خاتم میں پہنے"۔، [1] 2. وہ انگوٹھی جس پر مہر کرنے کا نشان یا علامت ہو، مہر، ٹھپا، چھاپ، سکہ۔
"استحقاقِ خلافت کی بنا پر خاتم (مہر) اور عصائے مبارک جن کا احادیث میں ذکر ہے پہلے حضرت ابوبکر پھر حضرت عمر اور حضرت عثمان کے قبضے میں آئے.... یہ دونوں چیزیں ضائع ہو گئیں"۔، [2]
3. نبوت کی مہر کا نشان جو پیدائشی طور پر آنحضرتۖ کی پشت مبارک پر دونوں شانوں کے بیج میں تھا۔
؎ مہر آخر ہر خط میں تتمہ کا نشان ہے
ختم رُسل احمد ہیں یہ خاتم سے عیاں ہے، [3]

انگریزی ترجمہ
"A signet-ruing"; a finger-ring

مترادفات
اِسْٹام، مُہْر، چھاپ، چھَلّا،

مرکبات
خاتِمُ الْاَنْبِیا، خاتَمِ نُبُوَّت

حوالہ جات

  1. ↑ ( 1976ء، زرد آسمان، 155 )
  2. ↑ ( 1914ء، سیرۃ النبیۖ، 191:2 )
  3. ↑ ( 1875ء، دبیر، دفتر ماتم، 8:1 )
مزید دیکھیں
 
Top