• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

محمد عربی صل اللہ علیہ والہ وسلم کا حلیہ مبارک

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
وَ اَحسًَن مِنکَ لَم تَرقَط عَینِی
وَ اَجمَلَ مِنکَ لَم تَلِدِ النِسآ ء
خلِقَت مبَرَّءًا مِن کلِّ عَیب
کَاَنّکَ قَد خلِقتَ کَمَا تَشَآء

ہجرت کے وقت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم ام معبد رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے خیمے کے پاس سے گزرے تو اس نے آپ کی روانگی کے بعد اپنے شوہر سے آپ صل اللیہ علیہ والہ وسلم کے حلیہ مبارک کا جو نقشہ کھینچا وہ یہ تھا
چمکتا رنگ، تابناک چہرہ، خوبصورت ساخت، نہ توندے پن کا عیب نہ گنجے پن کی خامی، جمال جہان تاب کے ساتھ ڈھلا ہوا پیکر،سفید و سیاہ آنکھیں،سرمگیں لمبی پلکیں،بھاری آواز، لمبی گردن، باریک اور باہم ملے ہوئے ابرو، چمکدار کالےبال،خاموش ہوں تو باوقار،گفتگو کریں تو پرکشش،دورسے(دیکھنے میں) سب سے تابناک پرجمال،قریب سے سب سے خوبصورت اور شیریں،گفتگو مہں چاشنی، بات واضح دو ٹوک،نہ مختصر نہ فضول،انداز ایسا کہ گویا لڑی سے موتی جھڑ رہے ہیں- درمیانہ قد،نہ ناٹا کہ نگاہ میں نہ جچے،نہ لمبا کہ ناگوار لگے- دو شاخوں کے درمیان ایسی شاخ کی طرح ہیں و سب سے زیادہ خوش منظر ہے،رفقاء آپ کے گرد حلقہ بنائے ہوئے کچھ فرمائیں تو توجہ سے سنتے ہیں،کوئی حکم دیں تو لپک کر بجا لاتے ہیں-مطاع و مکرم، نہ ترش رو، نہ لغو گو-

2: حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کا وصف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں-
آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم نہ لمبے تڑنگے تھے نہ ناٹے کھوٹے،لوگوں کے حساب سے درمیانے قد کے تھے-بال نہ زیادہ گھنگریالے تھےنہ بالکل کھڑے کھڑے بلکہ دونوں کے بیچ بیچ کیفیت تھی- رخسار نہ بہت زیادہ پر گوشت تھا، نہ ٹھوڑی چھوٹی اور پیشانی پست، چہرہ کسی قدر گولائی لیےہوئے تھا - رنگ گورا گلابی،آنکھیں سرخی مائل، پلکیں لمبی،جوڑوں اور مونڈوں کی ہڈیان بڑی بڑی، سینہ پر ناف تک بالوں کی لمبی لکیر، بقیہ جسم بالون سے خالی،ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں پرگوشت،چلتے تو قدرے جھٹکے سےپاؤں اٹھاتے اور یوں چلتے گویا کسی ڈھلوان سے اتر رہے ہوں- جب کسی طرف توجہ فرماتے تو پورے وجود کے ساتھ متوجہ ہوتے-دونوں کندھوں کے درمیان مہرِنبوت تھی- آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم سارے انبیاء کے خاتم تھے- سب ست زیادہ سخی دست اور سب سب سے بڑھ کر جراءت مند سب سے زیادہ صادق اللہجہ اور سب سے بڑھ کر عہد و پیمان کے پابندِ وفا-سب سے زیادہ نرم طبیعت اور سب سے زیادہ شریف ساتھی- جو آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کو اچانک دیکھتا ہیبت زدہ ہو جاتا- جو جان پہچان کے ساتھ ملتامحبوب رکھتا- آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کا وصف بیان کرنے والا یہ ہی کہہ سکتا ہے کہ میں نے آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم سے پہلے اور آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم جیسا نہین دیکھا-
 
Top