• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کا بھائی

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرزاغلام احمد قادیانی کے قول و فعل پر اگر غور کیا جائے تو ہر صاحب انصاف انسان اندازہ لگا سکتا ہے کہ مرزا غلام قادیانی فطرتِ انسانیہ سے کوسوں دور شرافت و صداقت پر بھی پورے نہیں اترتے چہ جائے کہ مرزا غلام قادیانی کو مجدد ،مہدی یا نبی تسلیم کیا جائے کیوں کہ مرزا ایک وقت میں جو بات کہتے ہیں اگلے ہی لمحے اس بات سے پھر جاتے ہیں اور ایک نئی رائے قائم کرتے ہیں پھر اپنی اس رائے پر بھی نہیں رہتے بلکہ ایک تیسری صورت پیش کر دیتے ہیں کچھ ایسا ہی حال "نبوت"جیسے حساس مسئلہ کے ساتھ بھی ہوا ہے مرزا غلام قادیانی ایک وقت میں یہ کہتے رہے کہ نبوت قطعی بند ہے اور جوخاتم النبیین ﷺ کے بعد نبوت کا داعی ہوگا وہ دائرہ اسلام سے خارج کافر و مردود ہے لیکن دوسرے ہی موقع پر مرزا اپنے موقف کو تبدیل کرتے دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نبوت جاری ہے اور نبوت کا دروازہ کھلا ہے ایک نہیں بلکہ ہر وہ شخص نبی ہو سکتا ہے جو سچائی کے میزان پر پورا اترتا ہے اس جگہ ہمنبوت بند ہے پر کچھ حوالہ جات آپ کی خدمت میں پیش کیے ہیں جو اسلنک پر دیکھے جا سکتے ہیں اور جس جگہ نبوت جاری کا اعلان کیا گیا ہے اس کے حوالہ جات آپ اسلنک پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔
خادم مجاھدین ختم نبوت:مبشر شاہ

مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کا بھائی

(روحانی خزائن جلد 11 انجام آتھم صفحہ 28،27)
" اصل حقیقت جس کی میں علی رؤس الاشہاد گواہی دیتا ہوں یہی ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔ اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا نہ کوئی پرانا اور نہ کوئی نیا۔ ومن قال بعد رسولنا وسیّدنا انّی نبیّ او رَسُول علٰی وجہ الحقیقۃ والافتراء وترک القرآن واحکام الشریعۃ الغرّاء فھو کافرٌ کذّابٌ۔ غرض ہمارا مذہب یہی ہے کہ جو شخص حقیقی طور پر نبوت کا دعویٰ کرے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن فیوض سے اپنے تئیں الگ کرکے اور اس پاک سرچشمہ سے جدا ہوکر آپ ہی براہ راست نبی اللہ بننا چاہتاہے تو وہ ملحد بے دین ہے اور غالباً ایسا شخص اپنا کوئی نیا کلمہ بنائے گا۔ اور عبادت میں کوئی نئی طرز پیدا کرے گا اور احکام میں کچھ تغیر و تبدل کردے گا۔ پس بلاشبہ وہ مسیلمہ کذّاب کا بھائی ہے اور اس کے کافر ہونے میں کچھ شک نہیں۔ ایسے خبیث کی نسبت کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ وہ قرآن شریف کو مانتا ہے۔ "

Ruhani-Khazain-Vol-11_Page_063.png
Ruhani-Khazain-Vol-11_Page_064.png
 
Top